DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Municipal Corporation Rawalpindi approves budget of Rs 3.85 billion

میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کا 3 ارب 85 کروڑ کا بجٹ منظور

روات:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24نومبر2021)— عدالتی حکم پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے رواں مالی سال کی بقیہ مدت کیلئے تین ارب 85 کروڑ چوبیس لاکھ 98 ہزار 850 روپے کا سرپلس بجٹ پیش کر دیا جس میں ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ پونے تین ارب روپے سے زائد جبکہ غیرترقیاتی اخراجات کی مد میں ایک ارب 9کروڑ 70لاکھ 38 ہزار 850 روپے رکھے گئے جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ گزشتہ روز کنونیئرو ڈپٹی میئر چوہدری طارق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں میئر راولپنڈی سردار محمد نسیم خان سمیت تمام یونین کونسلوں کے چیئرمین اور مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے اراکین بھی موجود تھے۔ میئر سردار نسیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیش کئے جانے والے راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے بجٹ میں صوبے بھر میں سب سے زیادہ رقم ترقیاتی کاموں کیلئے رکھی جا رہی ہے ۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے مختص رقم کی تمام سکیمیں منتخب اراکین کی مشاورت سے تیار کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے توڑے جانے سے قبل ہم نے دو سالانہ بجٹ اور ایک چھ ماہ کا بجٹ پیش کیا لیکن عملی طور پر صرف ایک بجٹ پر ہی عملدرآمد کروا سکے ، ہمیں عملی کام کے لئے صرف سترہ ماہ کی مدت میسر آئی۔ ترقیاتی بجٹ میں بہت زیادہ اضافے کے ساتھ سال 2021-22 کا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہو گا اور اضافی رقم شہرکی تعمیروترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کا پیش کیا جانے والا بجٹ اٹھارہ اکتوبر سے آئندہ سال30جون تک کے عرصے کے لئے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013 کی دفعہ 104-105 اور لوکل گورنمنٹ بجٹ رولز2017کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بجٹ کے مجوزہ اعداد وشمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے آئندہ چھ ماہ کے لئے ابتدائی بقایا دو ارب 46 کروڑ 24 لاکھ 67 ہزار 936 روپے ہیں جس میں متوقع آمدن کا تخمینہ ایک ارب 73کروڑ 76 لاکھ چالیس ہزار روپے ہے جس میں تنخواہوں اور پنشن کیلئے 51 کروڑ 50 لاکھ 23 ہزار 850 روپے، دیگر اخرجات کے لئے 29 کروڑ 65 لاکھ 15ہزار روپے، لازمی اخراجات کیلئے پانچ کروڑ پانچ لاکھ روپے، پنشن کیلئے بیس کروڑ اور کارپوریشن کے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے تین کروڑ پانچ لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا پہلے سے جاری کارپوریشن کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 35کروڑ روپے، پی ایم ایس پی کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 70لاکھ روپے، جاری ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کی ضلع کونسل کو منتقلی کی مد میں سات کروڑ 50 لاکھ، پی ایم ایس پی کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کی ضلع کونسل کو منتقلی کی مد میں چار لاکھ 60ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں، اسی طرح نئے ترقیاتی اخراجات کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال2021-22کے لئے دو ارب 28 کروڑ 80لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، مرمتوں و دیکھ بھال اور سٹریٹ لائٹس کیلئے ایک کروڑ روپے، مرمتوں و دیکھ بھال، روڈ کٹس اور پیچ ورک کیلئے ایک کروڑ روپے، سرکاری عمارتوں کی مرمتوں اور دیکھ بھال کیلئے ڈیڑھ کروڑ ورپے مختص کئے گئے ہیں۔

Rawalpindi: Rawalpindi Municipal Corporation (RMC) presented and approved tax free budget of Rs3.85 billion, surplus budget for 2021-22 here on Tuesday.
The budget 2021-22 presented by the Mayor (Rawalpindi) Sardar Naseem Khan, the Deputy Mayor Chaudhry Tariq Mehmood was also present on the occasion. The budget session held after two-and-a-half –year where all members of different political parties participated. The participants thanked Supreme Court of Pakistan for restoring local bodies system in the country.

Mayor Sardar Naseem Khan during his budget speech said, “I am thankful to all parties members they played a positive role for the restoration of local government system. “I am happy that as a mayor I am presenting budget according to Local Government Act 2013. After taking charge as mayor, first of all we have framed a budget from 18-10-2021 to 30-06-2022. Once again, 24 union councils turned back to Zila Council after making Municipal Corporation in the place of Metropolitan Corporation Rawalpindi (MCR).” He assured that building fee, commercialisation fee and exchange of property fee would be cheaper in Zila Council.

He said, “We will spend maximum money on the development of the city. We have framed this budget according to Section 104 and 105 Punjab Local Government Budget Rules 2017.” He also assured to strictly monitor all departments of Municipal Corporation to provide maximum relief to the public.

The members have showed strong concerns against ‘Regulation’ department and said that encroachment mafia ruling the whole city. They demanded from the mayor to take an immediate action against ‘Regulation’ officers for backing encroachment mafia in the city.

The members also showed strong concerns on absence of space in every graveyards in city areas. They have also demanded to increase number of the dead body carrying buses. They have demanded to provide equal share of budget to minorities.

According to the budget documents, the RMC hopes to raise Rs1.35 billion from its own resources. The funds were never spent, first because of a ban imposed by the Election Commission of Pakistan for the July 25 general elections, and then by the provincial government. The latter had frozen funds apart from blocking the local elected governments from initiating any development projects.

For the 2021-22, the RMC has allocated Rs52 crores for pay and pension and allocated Rs30 crores for miscellaneous expenses. For development projects, a sum of Rs1.32 billion has been allocated. The funds will be primarily used for building a parking plaza in the old municipal office on Jinnah Road.

A further Rs120 million have been allocated for on-going schemes along with Rs800 million for new development schemes. The mayor has allocated some amount for several other expenses in budget 2021-22.

 

Show More

Related Articles

Back to top button