DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Hafiz Mansoor Zahoor Langarial’s F16 Bull wins Inter-Provincial Bull Race Competition and wins horse as prize

حافظ منصور ظہور لنگڑیال کے پالتو بیل لاٹیا ایف 16 نے بیل دوڑ کا بین الصوبائی مقابلہ جیت کر قیمتی گھوڑا بطور انعام حاصل کر لیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25نومبر2021)— تحریک لبیک حلقہ پی پی سات کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال کے پالتو بیل لاٹیا ایف 16 نے بیل دوڑ کا بین الصوبائی مقابلہ جیت کر قیمتی گھوڑا بطور انعام حاصل کر لیا۔بیل دوڑ کے مقابلے آزادکشمیر کے گاؤں پرینی چلایار میں ہوئے جس میں درجنوں بیلوں نے حصہ لیا۔فائنل مقابلے میں حافظ منصور ظہور کے بیل لاٹیا ایف 16نے سب سے کم وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے اول پوزیشن حاصل کی جس پر انہیں ٹرافی کے ساتھ ساتھ بطور گھوڑا بھی انعام میں دیا گیا ہے۔

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 25, 2021) -Hafiz Mansoor Zahoor Langarial’s of Tehreek-e-Labeek constituency PP-7 pet bull Latia F16  won the inter-provincial bull race and got a valuable horse as a prize. The bull racing competition was held in Azad Kashmir’s village Prani Chalayar in which dozens of bulls took part.

یوسی گُف میں دس کروڑ پچیس لاکھ کی چار سڑکوں کا سنگ بنیاد

Over 10 Million Rps road works to start in UC Guff

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25نومبر2021)— پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے معاون خصوصی قدیر عباسی نے یوسی گُف میں دس کروڑ پچیس لاکھ کی چار سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا جن میں چھپر سے ڈھوک مستریاں، مدینہ ٹاؤن سے ڈیرہ خالصہ؛ چھنی سے کوریاں روڈ اور بمعہ گنگال روڈ شامل ہیں۔اس موقع پر سابق ٹاؤن ناظم ملک سہیل اشرف،راجہ آفتاب جنجوعہ، راجہ ہارون جنجوعہ،چوہدری ناصر کلیال،مرزا مصدق، راجہ عادل سلطان بھی موجود تھے۔راجہ ہارون جنجوعہ نے کروڑوں کے منصوبے شروع کرنے پرصداقت عباسی کا شکریہ ادا کیا۔

پوٹھوہاری زبان کو اجاگر کرنے کے لیئے کے ٹو ٹی وی کے پوٹھوہاری زبان کے ثقافتی پروگرام ڈیرہ خالصہ میں پروگرام ریکارڈ کیا گیا

Pothohari language cultural program was recorded in Dera Khalsa to highlight Pothohari language

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25نومبر2021)— پوٹھوہاری زبان کو اجاگر کرنے کے لیئے کے ٹو ٹی وی کے پوٹھوہاری زبان کے ثقافتی پروگرام ست بسم اللہ کی مقامی حلقوں میں مقبولیت میں اضافہ۔ گزشتہ روز کلرسیداں کے گاوں ڈیرہ خالصہ میں پروگرام ریکارڈ کیا گیا پروگرام کے میزبان سید منتظر امام رضوی نے عارفانہ کلام سے آغاز کیا۔ پروگرام میں راجہ عابد فدا آف مانکرہ،صدارتی ایوارڈ یافتہ اور پوٹھوہاری ادیب محقق مقبول پوٹھوہاری صوفی شاعر مرحوم شیر زمان مرزا کے فرزند یاسر محمود کیانی،معروف و مقبول پوٹھوہاری نامور شاعرمحمد انور فراق مرحوم کے فرزند شعرخوان محمدزبیر قریشی،پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے بانی و چئیرمین ڈاکٹر محمد عتیق فرہاد، بیرون ملک سے مہمان پوٹھوہاری زبان کی اینکرپرسن اور انجمن احباب موثر کی کنٹری ہیڈ میڈم عظمی شہزاد،معروف مقامی فیشن ڈیزائنر میڈم راشدہ،سرکاری ٹی وی کے ڈائریکٹر،آرٹسٹ اسلم مغل، معروف پوٹھوہاری سنگر ملک اظہر پنڈی وال، پی یو جے کے نامزد صدر تحصیل اسلام آباد و مقامی اخبار کے ایڈیٹر محمد اکرام الحق کیانی،ٹلہ جوگیاں ڈومیلی کی سیاسی سماجی شخصیت ملک بلال مسعود،خطہ پوٹھوہار کے محمدعرفان کیانی سیفی،چوہدری حارث، احمد نسیم راجہ،پی یو جے کے سیکرٹری انفارمیشن راجہ نوید حسین،کلرسیداں کی صحافتی برادری، لڈی،سمی کی ٹیموں اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔

مکی مسجد کے قریب دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا

A motorcycle was stolen during the day near Miki Masjid

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25نومبر2021)— کلر سیداں میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔محمد رمضان صدیقی نے بتایا کہ وہ صبح ساڑھے دس بجے کے قریب مکی مسجد کے قریب اپنا موٹر سائیکل کھڑا کر کے گھر میں گئے اور دس منٹ کے بعد جس واپس آئے تو ان کا موٹر سائیکل اپنی جگہ سے غائب تھا جسے نامعلوم ملزم نے میری عدم موجودگی کا فاہدہ اٹھا کر چوری کر لیا۔

بغیر نمبر پلیٹس موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائیوں کے مثبت نتائج مرتب ہوئے

Operations against unlicensed motorcycles have yielded positive results

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25نومبر2021)— ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل مرزا طاہر سکندر نے کہا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹس موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائیوں کے مثبت نتائج مرتب ہوئے ہیں اور اس سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے پولیس چوکی چوکپنڈوری میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں عوام کی جان و مال کا تحفظ اور کسی کے دباؤ میں آئے بغیر جرائم کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس سے ہم غافل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کریں۔اگر عوام جرائم پیشہ افراد کو پناہ گاہیں فراہم نہ کریں تو ان کیخلاف گھیراخود بخود تنگ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تھانے کی سطح پر انصاف کی فراہمی یقینی بنا کر پرامن معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے منگل اور جمعرات کے روز وہ تھانہ کلر سیداں میں موجودہوتے ہیں اگر کسی کو پولیس کیخلاف کوئی شکایت ہو تو وہ بلا جھجک مجھ سے رابطہ کریں۔اس موقع پر وہاں موجود کسی نے پولیس کیخلاف کوئی شکایت نہیں کی۔ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں انسپکٹر قیصر محمود ستی، انچارج سٹی ٹریفک پولیس انسپکٹر قاضی سعید رسول اور عمران نواب خان بھی کھلی کچہری میں موجود تھے۔

بگھارشریف میں حضرت مولانا عبدالرحمن رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تقریب

Urs mubarak of Hazrat Maulana Abdul Rehman held in Baghar Sharif

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25نومبر2021)— ملک کی ممتاز علمی وروحانی شخصیت پیر پروفیسر ڈاکٹرساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھار شریف نے کہا ھے کہ آج ہر طرف سے صرف ایک ھی آواز آ رہی ھے کہ امت مسلمہ کے مسائل کا واحد حل دہلیز مصطفی سے وابستگی میں ھے۔ وہ بگھارشریف میں حضرت مولانا عبدالرحمن رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تقریب سے خطاب کررھے تھے۔ انھوں نے کہا کہ چندروز پہلے میں نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے موقع پر ان کی زبانی جب یہ سنا کہ ”میں شرق وغرب دیکھنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کی بقا کی ضمانت حب رسول ھے” تو میرا دل فخر سے جھوم اٹھا۔ انھوں نے کہا کہ کسی وقت تصوف اور اہل خانقاہ پر ہنسنے والے آج اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس بھنور میں پھنسی کشتی کو کوئی ساحل مراد تک لے جاسکتا ھے تو وہ اہل خانقاہ ہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنی نئی نسل کی تربیت اسوہ رسولﷺ کی روشنی میں کی جائے یہی نئی نسل ہمارا مستقبل ھے۔ اس موقع پر زائرین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول ساگری اور مانکیالہ میں قائم بدھ مت کی قدیم نشانی مانکیالہ اسٹوپہ کے مقام پر میلہ سجایا گیا

Mela held at Government Girls Higher Secondary School Sagri and Mankiala Stupa

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25نومبر2021)— پاکستان میں موجود مذہبی اور کلچرل سیاحت کو پروموٹ کرنے کے لیے یونیسکو، حکومت پنجاب اور فیض فاؤنڈیشن کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول ساگری اور مانکیالہ میں قائم بدھ مت کی قدیم نشانی مانکیالہ اسٹوپہ کے مقام پر میلہ سجایا گیا۔میلے میں مقامی سکولوں سے بچوں کو لایا گیا اور انھیں اسٹوپہ کی اہمیت بارے آگاہی دی گئی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساگری میں بھی مختلف سٹالز سجائے گئے تھے جہاں پر قدیم تہذیب سے وابستہ چیزوں کو نمایاں کی گیا تھا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیچرز، طلباء اور صحافیوں کے ساتھ پروگرام سے متعلق مباحثہ بھی کرایا گیا۔یونیسکو پروجیکٹ آفیسر آمینہ علی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چھ مقامات پر ایسے ہی پروگرام کرنے کا ٹاسک ملا تھا جس کا مقصد لوگوں میں اپنے قدیمی ورثہ کی اہمیت اجاگر کرنا تھا تاکہ آنے والی نسلیں ان چیزوں کی بہتر حفاظت کر سکیں۔اس موقع پر فیض فاؤنڈیشن کے امجد علی،حکومت پنجاب کے نمائندہ حلیم، پرنسپل سکول فرح ناز و دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button