DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Board of Governors Government Associate College Kahuta annual 37th meeting decided to start BS classes soon

بورڈ آف گورنرز گورنمنٹ ایسوسی سیٹ کالج کہوٹہ کے (37) ویں اجلاس کا بی ایس کلاسز جلد شروع کرنے کا فیصلہ

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،11نومبر2021ء)—بورڈ آف گورنرز گورنمنٹ ایسوسی سیٹ کالج کہوٹہ کے (37) ویں اجلاس کا بی ایس کلاسز جلد شروع کرنے کا فیصلہ۔ 15دسمبر تک داخلے مکمل کریں گے۔ جبکہ چیئرمین بورڈ آف گورنر ز اور ممبر بورڈ آف گورنرز کرنل (ر) ظفر عباسی رہنما تحریک انصاف کے مابین بحث و مباحثہ بھی ہوا۔ کرنل (ر) ظفر عباسی نے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایا کہ چیئرمین بورڈ آف گورنرز کا رویہ اجلا س کے دوران غیر ذمہ دارانہ اور ڈکٹیٹر شپ قابل قبول نہیں۔ کرنل (ر) ظفر عباسی نے بتایا کہ کالج اساتذہ کو 17 / 17سالوں سے عاعرضی رکھا گیا ہے۔ انہیں مستقل نہیں کیا گیا۔ جبکہ کالج میں تنخواہیں اور فنڈز پنجاب حکومت کی جانب سے دیا جا رہا ہے۔ لہذا عوامی مطالبہ ہے کہ بورڈ آف گورنرز کو فی الفور ختم کیا جائے۔ اور کالج کو پنجاب حکومت کے حوالے کیا جائے۔دریں اثناء معروف سماجی شخصیت راجہ قیصر داؤد اورراجہ یاسر داؤد کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کا واٹر سپلائی فلٹریشن پلانٹ کا منصوبہ مکمل کرنے اور پانی کی ف راہمی کا افتتاح چیئرمین BOGنے کیا۔ پرنسپل شبیر راجہ نے بتایا کہ اس منصوبے سے نہ صرف کالج بلکہ مقامی آبادی کو بھی پانی دیا جائے گا۔ کرنل (ر) ظفر عباسی نے کہاکہ میرے عوامی مطالبات کے جواب میں چیئرمین نے مجھے روک دیا اور کہا کہ عوام کی بات جلسوں میں کریں۔ چیئرمین کے رویے کو انتہائی نامناسب قرار دیا اور کہا کہ چیئرمین نے عوامی رائے سننے سے انکا ر کر دیا۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 11 November 2021) * Board of Governors Government Associate College Kahuta (37) meeting decided to start BS classes soon. Admissions will be completed by December 15. Meanwhile, a discussion took place between Chairman Board of Governors and Member Board of Governors Col (retd) Zafar Abbasi. Col (retd) Zafar Abbasi told reporters after the meeting that the attitude of the Chairman Board of Governors during the meeting was irresponsible and dictatorship is not acceptable. Col (retd) Zafar Abbasi said that college teachers have been kept on temporary leave for 17/17 years. They were not made permanent. While in the college salaries and funds are being given by the Punjab government. Therefore, there is a public demand that the Board of Governors be abolished immediately. Meanwhile, well known social personalities Raja Qaiser Dawood and Raja Yasir Dawood inaugurated the water supply filtration plant project worth millions of rupees and inaugurated the water supply by the Chairman BOG. Principal Shabbir Raja said that this project would provide water not only to the college but also to the local population. Col (retd) Zafar Abbasi said that in response to my public demands, the chairman stopped me and asked me to speak for the people in the meetings. He termed the chairman’s behaviour as highly inappropriate and said that the chairman refused to listen to public opinion.

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ایم پی اے کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات

Provincial Parliamentary Secretary Prisons Raja Saghir Ahmed MPA meets Punjab Governor Chaudhry Sarwar

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،11نومبر2021ء)—صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ایم پی اے کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات۔حلقہ کے مسائل پیش کیے۔کہوٹہ اور کلر سیداں کے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران راجہ صغیر احمد نے کہا کہ حلقہ کے مسائل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ تعلیم صحت اور دیگر بنیادی ضروریات اور سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں حلقہ میں کروڑوں کے ترقیاتی کام جاری ہیں جب کہ بہت جلد ٹورازم ہائی وے روات،کوٹلی ستیاں، اور مری کو ملا کر کہوٹہ۔کلر سیداں۔کوٹلی ستیاں۔مری کی چاروں تحصیلوں کو ملا کر پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔کوٹہ کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا سیاست کے لئے عوام کا خادم بن کے آیا ہوں۔میرا مشن حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کی ہے جس کے لئے دن رات کوشاں ہوں۔

Show More

Related Articles

Back to top button