DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Federal Adviser for Parliamentary Affairs Dr. Babar Awan’s native UC Hothala people Protest Against Deputy Director Local Government

وفاقی مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی آبائی یونین کونسل ہوتھلہ کی عوام ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ کے خلاف سراہا احتجاج

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اکتوبر2021)— وفاقی مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی آبائی یونین کونسل ہوتھلہ کی عوام ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ کے خلاف سراہا احتجاج۔ ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ راولپنڈی کی من مانیاں یونین کونسل کے آفس میں سر کاری فارم کے پرنٹ نکالنے والے شخص کی جان بوجھ کر تعیناتی نہ کر کے عوام کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے کہوٹہ کا احساس علاقہ کے آر ایل بھی اسی یونین کونسل کا حصہ ہے وہاں پر موجود سر کاری ملازمین چھٹی لے کر جب آفس میں آتے ہیں تو وہاں پر ان کو ریکارڈ کا پر نٹ نکال کر دینے والا دبندہ نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ان کوشدید مشکل کا سامنا کر نا پڑھتا ہے عوام علاقہ نے چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کو بھی اطلاع کی کہ ہمیں فوتگی،نکاع اور برتھ سر ٹیفکیٹ کا حصول عذاب بن گیا کیونکہ وہاں پر اس کاغذات کا پرنٹ نکال کر دینے والا کوئی نہیں ہے جس پر چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ مرزا جہانگیر سے ملاقات کی اور ان کو اس مسلے کا بتایا مگر انہوں نے اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا اہل علاقہ نے کہا وفاقی مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنی اس آبائی یونین کونسل کو ماڈل یونین کونسل کا درجہ دیلانے کا نوٹیفکیشن بھی کرایا تھا مگر یہ ایسی ماڈل یونین کونسل ہے جہاں مسائل حل ہونے کے بجائے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, October 28, 2021) — Federal Adviser for Parliamentary Affairs Dr. Babar Awan’s native Union Council Hothala people protested against the Deputy Director Local Government. The Deputy Director Local Government Rawalpindi has deliberately not appointed a person to print the official form in the office in Rawalpindi, which has put the people in serious trouble. Raja Amir Mazhar was also informed that we have been tormented to get death certificate, marriage certificate and birth certificate as there is no one there to print the documents on which Chairman Union Council Hothala Raja Amir Mazhar has asked Deputy Director Local Government Mirza Jahangir. Locals said that Dr. Babar Awan, Federal Adviser for Parliamentary Affairs, had also notified his ancestral Union Council to be given the status of Model Union Council. But this is a model union council where problems are suppose to be solved instead Problems are on the rise.

سپر سٹار شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی مذمت کرتے ہیں,راجہ انتخاب

Insulting of Shoaib Akhtar condemned

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اکتوبر2021)نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب المعروف راجہ انتی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ سپر سٹار شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی مذمت کرتے ہیں سرکاری ٹی وی کے میزبان کو قلندرز کی تعریف شاید پسند نہ آئی اور جواب میں وہ شعیب اختر سے ہی نا شائستہ رویہ اپنا بیٹھے اور انہیں شو سے اٹھ جانے کو کہہ دیاانہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے اوربلخصوص قومی ہیروز کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی کے میزبان دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے بغیر ہم اپنے بہتر الفاظ کا چناؤ کرسکتے ہیں وہاں بیٹھے دیگر مہمانوں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف، عمر گل، اظہر محمود کے سامنے سپر اسٹار شعیب اخترکے ساتھ بدتمیزی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان فی الفورشعیب اختر سے معافی مانگیں اور اعلیٰ حکام بھی اس چیز پر سخت ایکشن لیں۔

یوم سیاہ کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے

On the occasion of Black Day, the entire Pakistani nation stands with its brothers in occupied Kashmir

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اکتوبر2021)ممتاز عالم دین قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمسلمانوں کی جنت نظیر وادی ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ یوم سیاہ کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارتی ظلم و جبر سے آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا، مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں اپنے قدم جمانے کے لییظلم و ستم اور غیر سیاسی اقدامات اٹھا رہی ہے۔گزشتہ سال بھارتی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کر کے بھارتی آئین کے دو آرٹیکلز 370 اور A-15 کو غیر موثر قرار دیا گیامگر بھارتی حکومت یہ بھول گئی کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے اور اس کو خود بھارتی حکومت کم و بیش 72 سال قبل اقوام متحدہ میں ہار گئی۔ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نام نہاد انسان، حقوق کی تنظیمیں اور اسلامی کونسل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش کیوں ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب افغانستان کی طرح مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ ہوگا آج ہم بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قراردادوں پر عمل کرے۔

Show More

Related Articles

Back to top button