DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Dr. Sajid-ur-Rehman address at Jamia Masjid Sehar on Millad

مرکزی جامع مسجد سہر میں محفلِ میلاد النبیﷺ, ڈاکٹر ساجد الرحمان کی تقریب سے خطا ب

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،26اکتوبر2021)—اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن سجادہ نشین دربار عالیہ بگھار شریف ڈاکٹر ساجد الرحمان نے مرکزی جامع مسجد سہر میں محفلِ میلاد النبیﷺ کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور رسول ﷺکی محبت تمام محبتوں پر حاوی ہے۔ آج کے اس پرفتن دور میں بچ کر نکلنا دشوار ہو چکا ہے،ہم برائی اور فتنوں سے صرف اسی صورت میں نکل سکتے ہیں اگر ہمارے سینوں میں ایمان کی طاقت زندہ ہو۔ اپنے دلوں کو اللہ اور رسول ﷺکی محبت سے منور کریں اور اپنا ایمان پختہ کریں تبھی ہم سرخرو ہو ں گے۔انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنے والدین کی فرمانبرداری میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ حضور پاک کے قدم سے اٹھنے والی گروغبار کو اپنی آنکھوں کا سرما بنا کر چلیں اور پھر دیکھیں گے کہ دنیا جہاں کی کامیابیاں آپ کا مقدر ہوں گی۔نقابت کے فرائض حافظ محمد یاسر قریشی نے سرانجام دئیے۔ تقریب سے علامہ محمد اقبال قریشی،خالد محمو د نقشبندی،سجاد حسین شاہ اور قاضی عتیق احمد قریشی نے بھی خطاب کیا۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 26 October 2021) * Former member of Islamic Ideological Council Sajjada Nasheen Darbar-e-Alia Baghar Sharif , Dr Sajid Ur Rehman was guest of honour at eid millaf un nabi celebrations in village Sehar. Other guest included Hafiz Muhammad Yasir Qureshi, Allama Muhammad Iqbal Qureshi, Khalid Mahmood Naqshbandi, Sajjad Hussain Shah and Qazi Atiq Ahmad Qureshi.

راجہ محمد ثقلین نے ایک وفد کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبد القدوس اور وائس چیئرمین چوہدری محمد ضیارب منہاس سے ملاقات

Raja Muhammad Saqlain accompanied by a PTI delegation called on Chairman Baldia Kallar Syedan Sheikh Abdul Qudoos and Vice Chairman Chaudhry Muhammad Ziarb Minhas

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،26اکتوبر2021)—سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کے بعد حکومت کی طرف سے بلدیاتی چیئرمینوں کی بحالی کے بعد پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کے ترجمان راجہ محمد ثقلین نے ایک وفد کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبد القدوس اور وائس چیئرمین چوہدری محمد ضیارب منہاس سے ملاقات کی۔ حکومتی جماعت کے زعماء نے شہر کی ترقی کے حوالے سے چیئرمین بلدیہ شیخ عبد القدوس سے تبادلہ خیال کیا اور فریقین نے شہر کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر چلنے اور ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وفد میں راجہ آفتاب، عاقب علی، ہارون جنجوعہ شامل تھے۔چیئرمین بلدیہ نے بھی حکومتی زعماء کا شکریہ ادا کیا۔

حکومت پانچ سالہ مدت پوری کرے گی، راجہ ساجد جاوید

The government will complete its five-year term, Raja Sajid Javed

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،26اکتوبر2021)— پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ حکومت پانچ سالہ مدت پوری کرے گی،پی ٹی آئی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ملک کے اربوں کھربوں لوٹنے والے سیاستدان جمہوری حقوق کے نام پر عوام کو بے وقوف بناتے رہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کرپٹ سیاسی قبضہ مافیا کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے۔ملک اور قوم کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔وزیر اعظم عمران خان نے چھ دہائیوں کے بعد ڈیمز اور قومی پیداوار میں اضافے کیلئے عملی اقدمات اٹھائے ہیں تا کہ زراعت، انڈسٹری،کاروبار اور دیگر تمام شعبوں میں ترقی ہونے سے ملک خود مختاری اور خوشحالی کے راستے گامزن ہو سکے اور ان منصوبوں کے ثمرات سے موجودہ اور آنے والے نسلیں فیض یاب ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو دلدل میں پھینک کر فرار ہونے والے عوام کے غیض و غصب سے نہیں بچ سکتے۔

کمبیلی صادق اور نیو چوآ خالصہ فیڈرز صبح نوبجے سے دن دوبجے تک مرمت کے لیئے بند رہیں گے

Kambili Sadiq and New Choa Khalsa Feeders will be closed for repairs from 9:00 am to 2:00 pm

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،26اکتوبر2021)—آئیسکو سب ڈویژنز کلر سیداں اور چوآ خالصہ کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز بدھ کمبیلی صادق اور نیو چوآ خالصہ فیڈرز صبح نوبجے سے دن دوبجے تک مرمت کے لیئے بند رہیں گے۔جس سے کمبیلی صادق،ڈریال،موہڑہ بنی،درکالی معموری،درکالی شیر شاہی، منگلورہ موہڑہ دھیال کنوہا،سہوٹ،چوآ خالصہ،پیرحالی،میرگالہ خالصہ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

محمد اویس جنجوعہ کی دعوت ولیمہ چوآخالصہ کے قریب محلہ اکبری میں ہوئی

Muhammad Owais Janjua’s wallima was held in Mohalla Akbari near Choa Khalsa

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،26اکتوبر2021)—معروف کاروباری ذوالفقار جنجوعہ عرف وادی کے فرزند محمد اویس جنجوعہ کی دعوت ولیمہ چوآخالصہ کے قریب محلہ اکبری میں ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد، سید راحت علی شاہ،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،محمد جمیل وارثی،چوہدری یاسر چمن،حوالدار محمود علی جنجوعہ،حمیر کیانی،ڈاکٹر لاڈلے حسن،سرفراز جنجوعہ، شیخ مستحسن علی،قاضی سہیل افتخار،راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،شیخ میثم تمار،مصطفی بابر اور دیگر نے شرکت کی۔

سابق چیئرمین یوسی نارہ چوہدری محمد بشیر انتقال کر گئے،نماز جنازہ گاؤں سہر میں ادا کی گئی

Former Chairman UC Nara Chaudhry Muhammad Bashir passed away. Funeral prayers were offered in Sehar village

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،26اکتوبر2021)—سابق چیئرمین یوسی نارہ چوہدری محمد بشیر انتقال کر گئے،نماز جنازہ گاؤں سہر میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،خلیفہ قاضی عتیق احمد قریشی،راجہ ممتاز،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری یاسر چمن، ماسٹر طارق منہاس اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button