DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Shahid Khaqan Abbasi addresses a convention hosted by local body chairmen

شاہد خاقان عباسی نےکلرسیداں میں بلدیاتی چیئرمینوں کی میزبانی میں منعقدہ ایک بڑے تنظیمی کنونشن سے خطاب

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،08اکتوبر2021)—مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کا کسی شخص یا ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں وہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں اب تو عمران خان کو لانے والے بھی یہ کہ رہے ہیں کہ ملک کے مسائل صرف مسلم لیگ ن ہی حل کرسکتی ہے۔ نوازشریف کو اقامے پر نااہل کروانے والے آج کی مہنگائی لاقانونیت کے ذمہ دار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام کو کلرسیداں میں بلدیاتی چیئرمینوں راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل کی میزبانی میں منعقدہ ایک بڑے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس۔ میں سینیٹر ڈاکٹر عفنان،مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار حسین،سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محترمہ نثارتنویر شیرازی،محمود شوکت بھٹی،انجینئر قمرالسلام راجہ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک عمر فاروق،حافظ عثمان عباسی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں آمریت سمیت بہت سے تجربے کیئے گئے مگر اس ملک کے مسائل کا واحد حل آئین اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔گزشتہ عام انتخابات میں ہمارا الیکشن چوری کیا گیا آج پوری قوم اس چوری کی قیمت چکا رہی ہے ملک میں جاری مہنگائی بیروزگاری کی بنیادی وجہ الیکشن کی چوری ہے موجودہ حکمران عوام کے منتخب نہیں ہیں انہیں عوام کا مینڈیٹ اور اعتماد بھی حاصل نہیں ہے۔ہمارے دور میں ملنے والی 53روپے کلو چینی آج ایک سو دس روپے میں دستیاب ہے آٹا دوگنی قیمت پر دستیاب ہے،دالوں کے نرخ تین گنا بڑھ چکے ہیں گھی اور ادویات کے نرخوں میں بیپناہ اضافہ ہوا ہے اور اس صورتحال کے ذمہ دار نااہل لوگ ہیں یہ غیر منتخب لوگ ہیں جنہیں ہمارا الیکشن چوری کرکے اقتدار میں بٹھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی شخص یا ادارے سے کوئی اختلاف نہیں ہم ملک میں آئین قانون کی حکمرانی اور شفاف انتخابات کی بات کرتے ہیں جب گھر اور کاروبار میں اصول نہ رہیں تو وہ نہیں چلتے تو ملک کیسے چل سکتا ہے ہم نے اپنے دور میں گیس کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہ کیا آج ملک کا ہر شہری بجلی گیس اور مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے۔ آج دنیا ترقی کر رہی ہے مگر پاکستان زوال پزیر ہے اب تو عمران خان کو اقتدار میں لانے والے بھی اس بات کا اعتراف کررہے ہیں کہ ملک کے مسائل کو صرف مسلم لیگ ن ہی حل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو ترقی دینی ہے تو پھر شفاف انتخابات کرانا ہوں گے مسلم لیگ ن پنجاب سمیت پورے ملک سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کا روستہ روکنے کے لیئے عمران خان کے دھرنوں کی سازش کی گئی،سی پیک کو روکا گیا اور اقامے کی بنیاد پر ملک کے منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دیا گیا۔ بیٹے سے پیسے نہ لینے پر حکومت توڑ دی گئی نوازشریف کو نااہل کرنے کی سزا آج پورا ملک بھگت رہا ہے ہم نے نوازشریف کی سربراہی میں ملک میں تاریکیوں کو اجالوں میں بدلا دھشت گردی کا خاتمہ کیا ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ ملک کو تجربہ گاہ نہ بنایا جائے شفاف الیکشن کے نتیجے میں کامیاب لوگوں کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔الیکشن چرا کر ملک ترقی نہیں کرسکتاچند افراد کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ کمروں میں بیٹھ کر یہ فیصلہ کریں کہ کس کو انتخابات میں کامیاب کروانا ہے اور کس کو اقتدار میں لانا ہے اس سے قبل شاھد خاقان عباسی کو ریلی کی شکل میں کلرسیداں لایا گیا۔شاہ باغ، چوکپنڈوری میں ماسٹر عبدالمجید،ظفرعباس مغل،سید مداح حسین،چوکپنڈوری میں چئیر مین محمد زبیر کیانی،راجہ افتخار بھولا،مسلم لیگ ن کلر سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،یوتھ رہنماوں ارسلان قریشی،شیخ فیاض حسن نے ان کا انتہائی والہانہ استقبال کیا۔ کلر شہر میں بائی پاس،الائیڈ چوک،مرید چوک،چوا ٓروڈ،پنڈی روڈ میں جا بجا شاہد عباسی پر گلپاشی بھی کی گئی۔

Kallar Syedan; Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi has said that Nawaz Sharif has no quarrel with any person or institution and he wants rule of law and constitution in the country. Now even those who brought Imran Khan are saying that only PML-N can solve the problems of the country. Those who disqualified Nawaz Sharif from staying are responsible for today’s inflation and lawlessness. He expressed these views while addressing a large organizational convention hosted by Raja Nadeem Ahmed, Raja Talal Khalil, local body chairmen in Kallar Syedan on Friday evening. Senator Dr. Afnan, PML-N Divisional President Malik Abrar Hussain, Former Members of Assembly Raja Javed Ikhlas, Ms. Nisar Tanveer Shirazi, Mahmood Shaukat Bhatti, Engineer Qamarul Islam Raja, PML-N District President Malik Omar Farooq, Hafiz Usman Abbasi and others attended the function. Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi while addressing the convention said that many experiments were done in this country including dictatorship but the only solution to the problems of this country is in the constitution and rule of law. Today the whole nation is paying the price for this theft. The main reason for the rising inflation and unemployment in the country is the theft of elections. The present rulers are not elected by the people. They do not have the mandate and trust of the people. Today it is available at Rs. 110. Flour is available at double the price, prices have tripled. Ghee and medicine prices have skyrocketed. Incompetent people are responsible for this situation. He said that we have no differences with any person or institution No, we are talking about the rule of law and transparent elections in the country. When there are no rules in home and business, they do not work. How can the country run? We did not increase gas prices in our time. Citizens are worried about electricity, gas and inflation. Today the world is developing but Pakistan is declining. Now even those who brought Imran Khan to power are acknowledging that only PML-N can solve the country’s problems. He said that if the country was to develop then transparent elections would have to be held and PML-N would win from all over the country including Punjab. He said that Imran Khan’s sit-ins were conspired to block the country’s development path, If the institutions remain within their constitutional limits, then the country will develop. The country cannot develop by stealing elections. Before that, Shahid Khaqan Abbasi was brought to Kallar Syedan in the form of a rally. Master Abdul Majeed in Shah Bagh, Chowk Pandori Muhammad Zubair Kayani, Raja Iftikhar Bhola, PML-N Kallar City President Haji Akhlaq Hussain, youth leaders Arsalan Qureshi and Sheikh Fayyaz Hassan gave him a hearty welcome. Shahid Abbasi was also showered with flowers at Bypass, Allied Chowk, Mureed Chowk, Choa Road, Pindi Road and in Kallar city.

پی ٹی آئی نے الیکشن چرا کر ملکی ترقی کا پہیہ روک دیا,مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر عفنان مشاہد اللہ

PTI stops the wheel of national development by stealing elections: PML-N Senator Dr Afnan Mushahid-ullah

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی،08اکتوبر2021)—مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر عفنان مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن چرا کر ملکی ترقی کا پہیہ روک دیا ہر دوسرے تیسرے روز بجلی پٹرول کے نرخوں میں اضافہ کرکے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ لوگ آٹے چینی کے لیئے دھکے کھا رہے ہیں عوام روٹی کپڑے میں الجھ کر رہ گئے اور ایک نشئی نے میرا وطن بیچ ڈالا۔انہوں نے کلرسیداں میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے بیانیئے پر ڈٹ کر کھڑی ہے۔چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاھد عباسی کی جرات اور بہادری نے ہمارے سر فخر سے بلند کیئے ہیں ان کا مقابلہ ایسے لوگوں سے ہیں جو گفتار اور کردار دونوں میں مشکوک ہیں یہ انتقام پر یقین رکھنے والے بزدل لوگ ہیں جنہوں نے ریاست مدینہ کے نام پر اسلام اور پاکستان کو شدید نقصان پہنچایااور جھوٹ کے کئی نئے ریکارڈ قائم کیئے۔محمد ظریف راجا نے کہا کہ شاھد عباسی نوازشریف کے انتہائی قابل اعتماد ساتھی ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے حکومتی انتقام کو بھی خندہ پیشانی سے برداشت کیا۔حاجی اخلاق حسین نے کہا ہمیں شاھد عباسی کے کردار پر فخر ہے۔چیئرمین راجہ ندیم احمد نے کہا کہ اگر نوازشریف چائیں تو موجودہ حکومت کو آسانی سے گرایا جا سکتا ہے مگر ہم نہیں چاہتے کہ یہ خود کو شہید کہتے پھریں۔تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں بلدیہ کلرسیداں کے تمام لیگی کونسلروں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button