DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Attempt to take over land at Daud Shah Haqqani as police is called

دریائے جہلم کے کنارے محکمہ اوقافدربار حضرت دائود شاہ حقانی کی زمین پر قبضہ

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 18ستمبر2021ء)—دریائے جہلم کے کنارے محکمہ اوقاف کی زمین پر قبضہ ڈسٹرکٹ منیجر محکمہ اوقاف راولپنڈی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں وقف سرکاری رقبہ محکمہ اوقاف دربار حضرت دودھہ شاہ حقانی جسے 1961 سے محکمہ اوقاف مذہبی امور نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے پر ناجائز قبضہ کرنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر میں بحثیت کسٹوڈین رینٹ کلرک کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور مسمیان عابد حسین،آصف حسین،محمد نوید،محمود حسین کو ناجائز قبضہ کرنے سے منع کیا جس پر وہ طیش میں آ گئے اور مسلح ہو کر جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے لڑائی جھگڑے پر اتر آئے۔

Kallar Syedan; Daud Shah Haqqani darbar, has been in the custody of the Department of Auqaf and Religious Affairs since 1961, who were reported, that attempt has been made to have land illegally occupied. The Auqaf dept officials arrived He forbade Abid Hussain, Asif Hussain, M Naveed and Mahmood Hussain from illegally occupying it, who in enrage threatening to kill the Auqaf officials.

پولیس اسٹیشن کلر سیداں میں پہلی بار آنکھوں کے معائنہ کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

For the first time, a medical camp was organized at Kallar Syedan police station for eye examination

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 18ستمبر2021ء)—پولیس اسٹیشن کلر سیداں میں پہلی بار آنکھوں کے معائنہ کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر ثناء چوہدری نے سو سے زائد افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا، 70 کے قریب افراد کو نظر کے مفت چشمے اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ دس مریضوں میں موتیا کی تشخیص ہوئی۔کیمپ کی نگرانی ایس ایچ ا یس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر قیصر محمود ستی، ڈی ایف سی مرزا خرم اور شہزاد اکبر بٹ نے کی۔

راجہ محمد خلیل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے جنہیں کلر سیداں کے نواحی موہڑہ وینس کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا

Raja M Khalil passed away in Morra Vaince

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 18ستمبر2021ء)—پی ٹی آئی کے رہنما و سابق نائب ناظم یوسی کنوہا راجہ اظہر اقبال کے بہنوئی راجہ محمد خلیل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے جنہیں کلر سیداں کے نواحی موہڑہ وینس کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں وائس چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی،کورڈینیٹر وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل آفتاب حسین جنجوعہ،صدرمسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی حاجی اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود، عاطف اعجاز بٹ، سجاد حسین شاہ،چوہدری شاہد اکبر،صوبیدار غلام ربانی،شیخ حسن فیاض،چوہدری شکیل وینس،چوہدری توقیر اسلم،حکیم طاہر عباس،ماسٹر رضا وینس، راجہ طارق وینس، چوہدری ذوالفقار احمد،راجہ عاصم صدیق،شیخ محمد فیاض،شاہد صراف،راجہ ہارون جنجوعہ،عاقب علی،چوہدری وقاص،سب انسپکٹر زائد وڑائچ، عثمان وڑائچ سمیت سیاسی سماجی و کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button