DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Justice should be provided otherwise I will commit suicide, As misdemeanor case was registered against an 18-year-old youth

نڑھ 18 سالہ نوجوان کے ساتھ بدفعلی مقدمہ درج۔ انصاف فراہم کیا جائے وگرنہ خودکشی کر لونگا۔

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر, 18ستمبر2021ء)—نڑھ 18 سالہ نوجوان کے ساتھ بدفعلی مقدمہ درج۔ انصاف فراہم کیا جائے وگرنہ خودکشی کر لونگا۔ جس کے ذمہ دار دو نامزد ملزم ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق نڑھ نوجوان سے بدفعلی کر کیویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے پہ سی پی او آفس میں درخواست دائر مقدمہ درج  نڑھ کی رہائشی (س  ش) نے سی پی او آفس راولپنڈی میں درخواست دیتے ہوئیموقف اپنایا  میرا بیٹا (ا ب) بعمر 18 سال رات کو میچ کھیلنے گیا جس کو دو افراد ناصراورراشد ورغلا کر گھر لے گے اور اس کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی اور مار پٹائی کی۔میری بھی ویڈیو بنا لی ہے اور دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر ہماری بات نہ مانی تو ویڈیو وائرل کر دیں گے۔ملزمان کے ڈر کی وجہ سیمیں تھانہ نہ جا سکی۔ سی پی او افس سیمارک شدہ درخواست پہ کہوٹہ تھانہ میں مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ نوجوان نے ویڈیو بیان میڈیا کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ انصاف فراہم کیا جائے وگرنہ خو د کشی کر لونگا جس کے ذمہ دار نامزد ملزمان ہونگے۔

Kahuta: (Representative Pothwar.com, Imran Zamir, 18 September 2021) Justice should be provided otherwise I will commit suicide. Two named accused will be responsible for this. According to the details, a case was filed in the CPO office against the youth of Narh for making a video and blackmailing . A case has been registered in Kahuta police station on the petition filed by the CPO office, while action has been initiated against the named accused Nasir and Arshad.

مسلم لیگ ن کے خلاف موجودہ حکومت نے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنا کر عوام سے دور کرنے کی کوشش کی ,سلم لیگ ن یوتھ ونگ کے راہنما راجہ رفاقت جنجوعہ

The present government has tried to distance itself from the people by making false and fabricated cases against PML-N, said PML-N Youth Wing leader Raja Rafaqat Janjua.

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر, 18ستمبر2021ء)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے راہنما راجہ رفاقت جنجوعہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے خلاف موجودہ حکومت نے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنا کر عوام سے دور کرنے کی کوشش کی مگر وہ ایک پیسہ بھی کرپشن ثابت نہ کر سکے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اگر مزید چھ ماہ رہی تو عوام خودکشیوں پر نکل آئیں گے انہوں نے کہا کہ پہلے ایک ماہ بعد پیٹرول گرایا جانا تھا مگر اب ہر 15 دن بعد پیٹرول ڈیزل مہنگا کر دیا جاتا ہے جو چینی مسلم لیگ کے دور میں 60 روپے کلو تھی وہ 120 ہو گئی ہے جبکہ 700 روپے جو گھی کا ڈبہ ملتا تھا 1800 تک جا پہنچا ہے لوگوں کے کاروبار ختم ہو گئے سیمنٹ سریا اور دیگر تعمیراتی اشیاء مہنگی ہونے کی وجہ سے چھت بنانا بھی مشکل ہو گیا ہے لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔ نوجوان نسل نوکریوں کے لیے ماری ماری پھرتی ہے آخر تھک ہار کر وہ بھی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے لگے ہیں۔راجہ رفاقت جنجوعہ نے کہا کہ کہوٹہ مسلم لیگ ن کا گڑ ہے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے اپنے دور میں اربوں کے ترقیاتی کام کروائے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ کامیاب ہو گی اور ترقی کا سفر جاری ہو گا انہوں نے مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ کمیٹی ایسے ورکروں اور کارکنوں کو عہدے دے جنہوں نے دونوں ووٹ مسلم لیگ ن کو دیے ہوں شلوار اور قمیض اور لگانے والوں نے مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچایا اور ذاتی مفادات کی سیاست کی انہوں نے تنظیم سازی کرنے والی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ عہدے داروں کا چناؤ کرتے وقت ان کی جماعتی وابستگی کو مد نظر رکھا جائے۔

معروف سیاسی و سماجی رہنما بریگیڈیئر (ر) خالد جنجوعہ کے بھائی راجہ شاہد محمود(سانگھڑ)سندھ میں انتقال کر گئے

Prominent political and social leader Brigadier (retd) Khalid Janjua’s brother Raja Shahid Mahmood (Sanghar) passed away in Sindh

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر, 18ستمبر2021ء)—معروف سیاسی و سماجی رہنما بریگیڈیئر (ر) خالد جنجوعہ کے بھائی راجہ شاہد محمود(سانگھڑ)سندھ میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ دن گیارہ بجے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے گاؤں میرا میں ادا کی جائے گی۔جبکہ اس سے اقبل مرحوم کی نماز جنازہ سانگھڑ میں بھی کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button