DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Thoa Public led by former Deputy Nazim UC Mator M Asghar Janjua protested against the influential occupation mafia

بااثر قبضہ مافیا کے خلاف سابق نائب ناظم یوسی مٹور محمد اصغر جنجوعہ کی قیادت میں موضع تھوہا کے بڑھی تعداد میں رہائشیوں کا احتجاج

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بااثر قبضہ مافیا کے خلاف سابق نائب ناظم یوسی مٹور محمد اصغر جنجوعہ کی قیادت میں موضع تھوہا کے بڑھی تعداد میں رہائشیوں کا احتجاج۔کثیر تعداد میں موضع تھوہا کے رہائشیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے آفس کے باہربا اثر لینڈ مافیا کے خلاف احتجا ج کیا۔ہم اہل علاقہ جد مالکان ہیں مگر جب بھی اپنی ذاتی زمین میں کوئی مکان تعمیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہاں پر بااثر قبضہ مافیا کے افراد آ جاتے ہیں اور ہمیں اپنی ذاتی زمینوں میں بھی تعمیر نہیں کرنے دیتے اور ہم پر تھانہ کہوٹہ میں جھوٹی در خواستیں دیتے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان، وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے آفس کے باہرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق نائب ناظم یوسی مٹور محمد اصغر جنجوعہ کی قیادت میں موضع تھوہا کے بڑھی تعداد میں رہائشیوں جس میں راجہ آصف، محمد مصطفی، ذوار خان، اورنگزیب، مسعود، خضر اقبال،محمد وقار، محمد انوار،محمد بنارس، سرفراز احمد، محمد اختر، ندیم، ظہیر احمد،عظمت،محمد وحید،شاہد، مسعود،غلام مصطفی، محمد اقبال، اسد، خلیل احمد سمیت دیگر افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمار ا تعلق تھوہا خالصہ سے ہے ہم واقع زمین تھوہاخالصہ کے جدی و کامل مالک ہیں ہماری زمین پر بااثر افراد مختلف اقات میں قبضہ کرانے کی کوشش کی جب اپنی جدی زمین میں کوئی کام کرتے ہیں تو لینڈ مافیاء کے بااثر افراد ہمارے خلاف تھانہ کہوٹہ میں جھوٹی در خواستیں دیتے ہیں انہوں نے اس معاملے پر وزیر اعظم پاکستان، وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kahuta; A large number of residents of Mouza Thoa led by former Deputy Nazim UC Mator Muhammad Asghar Janjua protested against the influential occupation mafia. A large number of residents of Mouza Thoa protested against the influential land mafia outside the office of Assistant Commissioner Kahuta. We are the ancestral owners of the area but whenever we try to build a house on our own land, the influential mafia people come there and do not allow us to build on our own land and lie to us in Kahuta police station. Appeals to the Prime Minister of Pakistan, Home Minister, Chief Minister of Punjab, Commissioner Rawalpindi, DC Rawalpindi, RPO and CPO Rawalpindi to take notice. A large number of residents of Mouza Thoa, including Raja Asif, Muhammad Mustafa, Zawar Khan, Aurangzeb, Masood, Khizar Iqbal, Muhammad Waqar, Muhammad Anwar, Muhammad Banaras and Sarfraz, under the leadership of Muhammad Asghar Janjua Ahmed, Mohammad Akhtar, Nadeem, Zaheer Ahmed, Azmat, Mohammad Waheed, Shahid, Masood, Ghulam Mustafa, Mohammad Iqbal, D, Khalil Ahmed and other people protested and said that we belong to Thoha Khalsa. We are the sole owner of the land in Thoha Khalsa. Influential people tried to occupy our land in different places When we work, influential people of land mafia make false petitions against us in Kahuta police station.

الیکشن میں ساتھ دینے والے تمام افراد کا شکریہ,ملک احسن بشیر سابق امیدوار برائے کینٹ بورڈواڈ نمبر8 راولپنڈی

Thanks to all those who supported in the election, Malik Ahsan Bashir former candidate for Cantt Board Road No. 8 Rawalpindi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک احسن بشیر سابق امیدوار برائے کینٹ بورڈواڈ نمبر8 راولپنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن میں ساتھ دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کر تا ہوں ہار جیت سیاست کا حصہ ہے اپنی ہار سے ذرہ برابر بھی پرشان نہیں آئندہ زندگی میں اللہ پاک نے موقع دیا تو اپنی وارڈ کی عوام کی بے لوث خدمت کروں گا ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک احسن بشیر سابق امیدوار برائے کینٹ بورڈواڈ نمبر8 راولپنڈی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میں اپنی وارڈ کی عوام کی خواہش پر الیکشن میں حصہ لیا گو الیکشن میں کامیابی حاصل ناں کر سکا مگر اس سے میں ذرہ برابر بھی پر شان نہیں ہوں بلکہ میں اپنی وارڈ کے ان افراد کا تہ سے دل سے مشکور ہوں جنہوں نے الیکشن میں میرا ساتھ میں اپنے ان چاہنے والوں کو اس بات کا یقین دیلاتا ہوں کہ میرا جینا مر نا اپنی عوام کے ساتھ ہوں میں ان کے کھڑا تھا اور ان کے ساتھ ہی رہوں گا میری وارڈ کی عوام کے لیے میرے گھر کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں۔

کہوٹہ اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ, ابرار حسین عباسی

Robbery on the rise in Kahuta and its environs: Abrar Hussain Abbasi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے رہنما ابرار حسین عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ سے شہر اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا پہلے مویشی اور موٹر سائیکل چوری ہونے کے واقعات عروج پر تھے جو تھمے نہ تھے کہ ایک دو ماہ سے دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر موبائل و دیگر دوکانداروں اور راہپ چلتے تاجروں عوام کو لوٹا جا رہا ہے جبکہ گھروں مین داخل ہو کر زیورات اور نقدی لوٹنے کے واقعات میں بھی کافی اضافہ ہو گیا ہے پولیس تھانہ کہوٹہ جو کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ہے ہر کمرے میں الگ الگ تھانے بنے ہیں نہ ہی چوروں ڈکیتوں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے اور نہ منشیات فروشوں کے خلاف جسکی وجہ سے جہاں شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں وہاں نوجوانوں اور سکولوں کے ست فیصد بچوں کو ایک منظم طریقے سے منشیات کا عادی بنایا جا رہا ہے منتحب نمائندے بھی خاموش ہیں اور انتظامیہ بھی خاموش ہے جماعت اسلامی کے رہنما ابرار حسین عباسی نے آئی جی پنجاب، سی پی او راولپنڈی، ایم این اے صداقت علی عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ کرپٹ پولیس افسران اور عملہ کو تبدیل کر کے کسی فرض شناس افسر ان کو تعینات کیا جائے تا کہ نئی نسل منشیات جسی لعنت اور شہری چوروں ڈکیتی سے محفوظ رہ سکیں انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جو تبدیلی کا نعرہ لیکر آئی اور اداروں سے کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اس پر عمل کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے اگر پولیس نے ان چیزوں پر کنٹرول نہ کیا اور وارداتیں بڑھتی رہی تو عوام سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور ہونگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button