Pothwar.comHeadlineKallar SyedanDailyNews12th September 2021

Kallar Syedan; District Regional Transport Authority Rawalpindi and National Highways Endo Motorway Police joint operation

ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی اور نیشنل ہائی ویز اینڈو موٹروے پولیس کی مشترکہ کاروائی

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی اور نیشنل ہائی ویز اینڈو موٹروے پولیس کی مشترکہ کاروائی،انسپکٹر ملک ابرار،انسپکٹر شبیر وڑائچ اور دیگر نے جی ٹی روڈ پر کورونا کے باعث سفری پابندی کے باوجود انٹر سٹی چلنے والی 67گاڑیوں کو چیک کیا جن میں سے 12گاڑیوں کو بند کر دیا گیا جبکہ دیگر سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کیا گیا۔

رکشہ ڈرائیور عقب سے آنے والی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق،واقعہ کلرسیداں شہر میں پیش آیا۔

The rickshaw driver was killed in a collision with a vehicle coming from behind. The incident took place in Kallar Syedan bazaar

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—رکشہ ڈرائیور عقب سے آنے والی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق،واقعہ کلرسیداں شہر میں پیش آیا۔محسن ظہور سکنہ عید گاہ کلر سیداں نے بتایا کہ گزشتہ روز قریب سوا چھ بجے شام،میں قبرستان کلر سیداں کے سامنے کھڑا تھا اور میرے چچا عبدالشکور کا رکشہ ایک سائیڈ پر کھڑا تھا اور چچارکشے کے اندر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی اثناء میں میرے سامنے صفدر سکنہ بٹ کالونی انتہائی تیز رفتاری کیساتھ میرے چچا کے رکشے کو پیچھے سے ہٹ کیا میرے چچا عبدالشکور زمین پر گر گئے اور مضروب ہو گئے اور صفدر نامی آدمی موقع سے فرار ہو گیا میرے ساتھ کلیم عباس بھی تھے جو کہ موقع کے چشم دید گواہ ہیں۔ ہم چچا کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے گئے جہاں وہ دم توڑ گئے۔

مقامی دوکاندار چوہدری غلام جیلانی کے والد محترم حاجی اختر حسین کو گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

Haji Akhtar Hussain passed away in Tal Khalsa

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—مقامی دوکاندار چوہدری غلام جیلانی کے والد محترم اور چوہدری غلام ربانی کے خسر حاجی اختر حسین کو گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،راجہ جہانگیر اختربھٹی،محمد اعجاز بٹ،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،ملک عنصر خان،شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،مسعود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

ملک مناظر حسین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔نمازجنازہ گوجرخان روڈ پر ادا کی گئی

Malik Manazer Hussain’s mother passed away. Funeral prayers were offered on Gujar Khan Road

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—ادارہ منہاج القرآن کلرسیداں کے انچارج مالیات ملک مناظر حسین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔نمازجنازہ گوجرخان روڈ پر ادا کی گئی جس میں سید زبیر حسین شاہ،انیس چوھان،سید حامد علی،عابد زاھدی،احسان الحق قریشی،شیخ حسن ریاض،عاطف اعجاز بٹ، محمد فیاض کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button