DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Local authorties and elected members fail to repair damaged road near Dera Mushtaq Shah

ڈیرہ مشتاق شاہ(ڈی ایم شاہ) کے قریب ٹوٹی ہوئی سڑک کو 1سال سے زاہد عرصہ گزر گیا مگر منتخب عوامی نمائندئے اور محکمہ ہائی وئے ٹھس سے مس ناں ہوا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ٍ ڈیرہ مشتاق شاہ(ڈی ایم شاہ) کے قریب ٹوٹی ہوئی سڑک کو 1سال سے زاہد عرصہ گزر گیا مگر منتخب عوامی نمائندئے اور محکمہ ہائی وئے ٹھس سے مس ناں ہوا۔ آئے روز حادثات روہنماء ہونا معمول بن گیا گذشتہ ماہ بھی ایک کار نیچے جا گری تھی جس کی وجہ سے کار سوار شدید زخمی ہو گیا تھا۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل دکھالی کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ(ڈی ایم شاہ) کے قریب بٹوہا سٹاپ موضع پیکاں کے مقام پر 2020میں ساون کی بارشوں کے دوران ٹوٹ گئی تھی اور سٹر ک ایک بڑا حصہ بلکل ہی ختم ہو گیا تھا اور2021کا ساون بھی گزر گیا اور ماہ بھادوں بھی ختم ہونے والا ہے مگر منتخب عوامی نمائندوں نے تاحال اس طرف ابھی تک اپنی نظر کر م ناں ڈالی نہیں ڈالی سٹرک کی اس ٹوٹ پھوٹ کی وجہ ٹرانسپورٹرزحضرات اور اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے فی الفوراز خود نوٹس لینے کی اپیل ہے۔

Kahuta; More than a year has passed since the broken road near Dera Mushtaq Shah (DM Shah) but the elected public representatives and the highway department have not manged to have the road repaired. Accidents have become a daily occurrence, Last month, a car fell down, seriously injuring the occupant. According to the details, the Batuha stop near Dera Mushtaq Shah (DM Shah) area of ​​Union Council Dakhali was broken during the summer rains in 2020 at Mouza Paikan and a large part of the road was completely destroyed and the summer of 2021 also passed, but the elected public representatives have not yet paid attention to this, local people and transporters have appealed to the higher authorities to take notice immediately.

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نوگراں کے مقام پر کرکٹ میچ میں بطور مہمان خصوصی شر کت

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan, a candidate for Punjab Assembly constituency PP-7, participated as a special guest in a cricket match at Nogran.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نوگراں کے مقام پر کرکٹ میچ میں بطور مہمان خصوصی شر کت۔ونر ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام بھی دیا گیا۔کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا کہ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے ’کھیل‘ یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرے کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتی اگر کھیل نہ ہو تو ہمارا جسم بالکل لاغر و کمزور ہو جاتا ہے۔ بہت سی بیماریاں اس کو گھیر لیتی ہیں اور وہ جلد بڑھاپے کی طرف بڑھنا شروع کر دیتاہے۔ اور اس کی خود اعتمادی لڑکھڑانے لگتی ہے۔

صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کی قیادت میں پریس کلب کہوٹہ کی صحافیوں کے ریلی اسلام آباد دھرنے میں شر کت کے لیے روانہ

President Press Club Kahuta (Registered) Led by Raja Imran Zameer Janjua, Press Club Kahuta left for Islamabad to participate in the rally of journalists.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کی قیادت میں پریس کلب کہوٹہ کی صحافیوں کے ریلی اسلام آباد دھرنے میں شر کت کے لیے روانہ۔ پریس کلب کے عہدیدران و ممبران کی بھر پور شر کت۔راجہ عمران ضمیر جنجوعہ نے روانگی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت بولنے کا حق ہم سے مت چھینے آزادی صحافت پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گیصحافیوں کا معاشی قتل بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ صحافت کسی بھی ملک میں ایک اہم ستون کی حثیت رکھتا ہے آزادی صحافت کے حصول تک جنگ رہے جنگ رہے گی۔

جامع مسجد”محمد خان”کا سنگ بنیاد

innaguration cermony of Jammia Masjid “Mohammad Khan”

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف مذہبی،سیاسی وسماجی شخصیت الحاج عبدالمجید مغل اور دیگر افراد نے جامع مسجد”محمد خان”کا سنگ بنیاد رکھااور دعا کی۔ جبکہ عبدالمجید مغل نے عقیدہ ختم نبوت ﷺ میں بھی شر کت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن یو اے ای کے چیف آرگنائزر معروف مذہبی،سیاسی وسماجی شخصیت الحاج عبدالمجید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے جامع مسجد”محمد خان”کا سنگ بنیاد رکھااور دعا کی جبکہ انہوں نے جامعہ نعمان بن ثابت ؓسفیاں ٹاؤن میں محفل عقیدہ ختم نبوت ﷺ میں بھی شر کت کی اس موقع پر صاحبزادہ پیر فیض رسول،پیر رئیس احمد قادری ترابی،علامہ محمد افضل سعید،پیر مبارک، پیر محمد اشرف شاد قادری،منیر احمد نورانی، آصف رضاء قادری،مقبول میاں،اسد اللہ،علامہ عبد الرحیم چشتی سمیت دیگر علمائے دین اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button