DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Ex PM Raja Parvez Ashraf raised issue of Kallar Dhuangalli issue in Parliament

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کلردھانگلی روڈ کی خستہ حالی اور تباہ حالی کاقومی اسمبلی کے اجلاس میں تذکرہ

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کلردھانگلی روڈ کی خستہ حالی اور تباہ حالی کاقومی اسمبلی کے اجلاس میں تذکرہ کرکے حلقے کے لوگوں کا حق نمائندگی ادا کردیا۔انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کلردھانگلی روڈ خستہ حال ہے آمدورفت ممکن نہیں رہی سڑک تباہ ہو چکی ہے یہ کلرسیداں کی بہت ہی اہم سڑک ہے جو آزادکشمیر کے میرپور سمیت متعدد اضلاع کوکلرسیداں کے راستے راولپنڈی اسلام اباد سے ملاتی ہے۔یہ سڑک مکمل طور ہر تباہ ہو چکی ہے جس پر عوام علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے گوجرخان پیر پھلائی،بیول اور تھاتھی سڑکوں کی بدحالی کا بھی تفصیلی ذکر کیا جس پر اسپیکر نے ان کی شکایات کو پرونشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے سپرد کرنے کا حکم دیا۔راجہ پرویز اشرف نے اس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود پراونشنل کمیٹی میں اپنا کیس بریف کریں گے۔

Kallar Syedan; Former Prime Minister Raja Pervez Ashraf, the central leader of PPP, mentioned the dilapidated condition of Kallar Dhuangali Road in the National Assembly session and paid homage to the people of the constituency. Kallar Dhuangali Road is dilapidated and Transportation is not possible. The people are protesting all over the area. He also mentioned in detail the dilapidated condition of Gujar Khan Pir Phalai, Bewal and Thathi roads on which the Speaker directed to refer their grievances to the Provincial Coordination Committee. Raja Pervez Ashraf welcomed it. He said that he would brief his case in the provincial committee.

راجہ جاوید اخلاص اور محمود شوکت کا نلہ مسلماناں میں لیگی رہنما تنویر ناز بھٹی کی رھائشگاہ پر کارکنوں سے گفتگو

Raja Javed Ikhlas and Mahmood Shaukat talk to workers at the residence of PML-N leader Tanveer Naz Bhatti.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص اور محمود شوکت بھٹی نے کہاہے کہ ملک کی ترقی خوشحالی کا واحد راستہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہے، اس کے سوا تمام راستے تباہی بربادی اور پستی کے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نلہ مسلماناں میں لیگی رہنما تنویر ناز بھٹی کی رھائشگاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین راجہ ندیم احمد،محمد ظریف راجا،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن فیاض،راجہ داؤد اکبر،وقاص گجر اور دیگر بھی موجود تھے۔راجہ جاوید اخلاص کا کہنا تھا کہ شہبازشریف مسلم لیگ ن کے صدر ضرور ہیں مگر بیانیہ صرف نوازشریف کا ہی چلتا ہے۔مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف نے آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیئے تاریخ ساز قربانیاں دی ہیں۔ہم نے حکومت قربان کر دی ہم سے جیتا الیکشن چھین لیا گیا مگر ہم نے اصولوں پر سودے نہ کی ورنہ آج بھی حکمرانی مسلم لیگ ن کی ہوتی۔ محمود شوکت بھٹی نے کہا کہ اصل امتحان احتجاجی تحریک میں سامنے آتا ہے مشکل وقت میں ساتھ دینے والے کم ہی ہوتے ہیں اقتدار کے وقت تو کارکن اور لیڈرز بڑی تعداد میں دکھائی دیتے ہیں مگر اپوزیشن میں گنتی کے لوگ ہی باقی رہ جاتے ہیں۔

تمام بارگاہوں میں آئی آر ایس سپرے کا کام شروع

IRS spray work started in all the shrines

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— محکمہ صحت کلر سیداں نے تحصیل ہیلتھ انسپکٹر عبدالجبار اور سپروائزر واجد حسین کی زیر نگرانی تمام بارگاہوں میں آئی آر ایس سپرے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور محرم الحرام کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں تا کہ لوگوں کو کورونا وائرس سے بچایا جا سکے۔تمام بارگاہوں کے ذاکرین اور منتظمین کو ایس او پیز کر عمل درآمد کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔۔یہ بات ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عابد حسین شاہ نے مقامی صحافیوں کو بتائی۔

اورنگزیب عرف پرویز ولد بہادر علی سکنہ ڈھوک کنڈسموٹ کا پولیس کو بیان

Aurangzeb alias Pervez son of Bahadur Ali resident of Dhok Kund, Smot registers police report

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اورنگزیب عرف پرویز ولد بہادر علی سکنہ ڈھوک کنڈسموٹ نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز دو بجے دن،میرا سگا بھانجا حبیب اسلام ولد چوہدری سخاوت حسین اپنی گاڑی پر بیول سے کنڈ کی طرف آ رہا تھا کہ اسی اثناء میں جب حبیب اسلام گھر پہنچا تو وہ خون میں لت پت تھا جس پر میں اور میرے ساتھ موجود محمد ضمیر،حبیب اسلام کو دیکھ کر فورا گاڑی کی طرف گئے جس میں حبیب اسلام زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا۔حبیب کو لے کر فورا میں اور محمد ضمیر کلر سیداں روانہ ہو گئے تا کہ حبیب کو ہسپتال پہنچایا جا سکے۔حبیب اسلام سے معلوم کرنے پر اس نے بتایا کہ میرے دو نامعلوم اشخاص جو کہ ڈھوک بابا فیض بخش کے دربار کے قریب کنڈ روڈ پر کھڑے تھے اور میری گاڑی دیکھ کر روڈ کے بیچ میں آ کر میری گاڑی کو روکا جس پر میں نے گاڑی روک کر ان اشخاص سے روکنے کی وجہ پوچھی جس پر ان دو نے مجھ سے پستول کی نوک پر تمام تر پیسے دینے کی دھمکی دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور گاڑی کھولنے پر اصرار کررہے تھے کہ خاموشی سے ہمارے ساتھ چلو ورنہ تمہیں گولی مار دیں گے۔اسی اثناء میں دوسرے شخص نے میرا پوچ جس میں 1100پاؤنڈز ساٹھ ہزار روپے پڑے تھے مجھ سے چھین لئے جس پر میں نے موقع پاتے ہی گاڑی بھگانے کی کوشش کی جس پر اغواء کی دھمکی دینے والے شخص نے قتل کی نیت سے مجھ پر فائر کر دیا جو کہ میرے دائیں بازو سے ہوتا ہوا میرے پیٹ میں لگا۔

پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما ڈاکٹر عبدالغفور کی بیوہ انتقال کر گئیں،نمازجنازہ گاؤں بمعہ گنگال میں ادا کی گئی

Widow of late PPP leader Dr Abdul Ghafoor passed away, funeral prayers offered in village bima Gangal

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما ڈاکٹر عبدالغفور کی بیوہ انتقال کر گئیں،نمازجنازہ گاؤں بمعہ گنگال میں ادا کی گئی۔جس میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف،راجہ آفتاب حسین،عاطف اعجاز،نصیر اختر بھٹی،چوہدری محمد ایوب،محمد فیاض کیانی،ماسٹر غالب حسین،راجہ شاھد پکھڑال،راجہ ہارون جنجوعہ،شبیر بھٹی،حوالدار محمود حسین،چوہدری توقیر اسلم،صوفی محمد ارشد اور دیگر نے شرکت کی۔

پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف جاری کاروائی

Police crackdown on drug dealers

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف جاری کاروائی،منشیات فروش اسد ولد محمد منیر سے 140گرام چرس برآمد ہوئی۔جس پر ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کر کیا گیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا ملزم کو فرداً پیش عدالت کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button