DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Overseas Pakistani shot and injured in Samot

سمندر پار پاکستانی سموٹ میں فائرنگ سے زخمی

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— سمندر پار پاکستانی فائرنگ سے زخمی،کلرسیداں کے موضع سموٹ کے چوہدری سخاوت حسین کا فرزند حبیب الاسلام گزشتہ ماہ ہی رخصت پر پاکستان ایا ہوا تھا پیر کے روز اسے گاوں کے قریب نامعلوم شخص نے لفٹ لینے کے لیئے ہاتھ دیا گاڑی رکتے ہی ملزم نے گاڑی میں سوار ہونے جی بجائے فائرنگ شروع کردی جس سے حبیب السلام شدید زخمی ہو گئے انہیں کلرسیداں ہسپتال سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

Kallar Syedan; Habib-ul-Islam, son of Chaudhry Sakhawat Hussain of Mouza Samot in Kallar Syedan, who was injured in firing, Habib-ul-Islam had come to Pakistan on leave only last month. While he was driving he was asked for a lift and when he stopped his car , they started firing which seriously injured Habib-ul-Islam. He was shifted to Rawalpindi from Kallar Hospital.

کلرسیداں سے سابق رکن صوبائی اسمبلی کرنل شبیر اعوان نے مظفرآباد جا کر نومنتخب وزیراعظم عبدالقیوم نیازی سے ملاقات کی

Former Member Provincial Assembly Col. Shabbir Awan visited Muzaffarabad and called on newly elected Prime Minister Abdul Qayyum Niazi.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلرسیداں سے سابق رکن صوبائی اسمبلی کرنل شبیر اعوان نے مظفرآباد جا کر نومنتخب وزیراعظم عبدالقیوم نیازی سے ملاقات کی اور انہیں بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی۔

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی محفل الٹا دی، 20جواریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی، بٹیرز اور موبائل فونز قبضہ میں لے لئیے

20 gamblers arrested by police

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی محفل الٹا دی، 20جواریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی، بٹیرز اور موبائل فونز قبضہ میں لے لئیے۔کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ چوآ روڈ کی ایک غیر آباد گلی میں بٹیروں کی لڑائی کی آڑ میں جوئے کی محفل سجی ہوئی ہے جس پر ایس ایچ او نے سب انسپکٹر ملک محمد افضل کی سربراہی میں مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے چھاپہ مار کر بیس افراد کو گرفتار کر لیا جن میں ظفیر احمد،عابد حسین،محمد سجاول،محمد اخلاق،محمد فاروق،شبیر حسین،اللہ دتہ،ملک عرفان،الطاف حسین،واجد علی،محمد عمران،طیب محمود،محمد نواز،ملک ناظر،افتخار علی،اظہر حسین،محمد سعید،احتشام،محمد شفاعت،محمد حنیف شامل ہیں جبکہ 20 عدد بٹیرے،داؤ پر لگی رقم مبلغ ایک لاکھ 25 ہزار 990روپے،17 عدد موبائل فونزمالیتی ایک لاکھ پچاس ہزارقبضہ میں لے لئے۔

سرکاری تعلیمی اداروں میں غریب اور مستحق طلباء و طالبات میں فری کتب تقسیم

Distribution of free books to poor and deserving students in government educational institutions

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ موہڑہ وینس کنوہا میں جہانگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام حاجی جاوید اختر نے کنوہا میں سرکاری تعلیمی اداروں میں غریب اور مستحق طلباء و طالبات میں فری کتب تقسیم کی ہیں۔انہوں نے اس سے قبل نجی تعلیمی اداروں میں بھی غریب طلباء و طالبات میں یونیفارم، کتابیں، بیگز اور دیگر ضروری سٹیشنری تقسیم کر چکے ہیں جبکہ ہر سال ماہ رمضان میں رمضان اور عید پیکج کے تحت مستحقین میں راشن بھی تقسیم کر رہے ہیں۔علاقہ کے عوام نے ان کے اس خیر سگالی جزبے کی تعریف کی ہے۔

ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قمر النساء اور ڈسپنسر حسن اخترکی کرونا رپورٹس مثبت آنے پر انہیں آئیسولیٹ کر دیا گیا

Women Medical Officer Dr. Qamar Al-Nisa and Dispenser Hassan Akhtar were isolated after positive reports.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قمر النساء اور ڈسپنسر حسن اخترکی کرونا رپورٹس مثبت آنے پر انہیں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں کرونا وائرس میں مبتلا میڈیکل آفسران کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

راجہ فرقان ظفر جنجوعہ اور راجہ سبطین ظفر جنجوعہ کی دعوت ولیمہ گاؤں ممیام میں ہوئی

Raja Furqan Zafar Janjua and Raja Sabteen Zafar Janjua Williama celebrated in village Mamyam

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ضلعی زکوٰۃ عشر کمیٹی کے رکن راجہ بابو ظفر اقبال کے بیٹوں پنجاب پولیس کے اہلکار راجہ فرقان ظفر جنجوعہ اور راجہ سبطین ظفر جنجوعہ کی دعوت ولیمہ گاؤں ممیام میں ہوئی۔جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی،سید راحت علی شاہ،راجہ پرویز اختر قادری،راجہ فیاض اختر،جمیل احمد ہاشمی،ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف،قمر ایاز،آصف محمود کیانی، محسن نوید سیٹھی، نمبردار عنصر محمود،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،مسعود بھٹی،غالب حسین،آصف نورانی،منیر چشتی،شیخ حسن فیاض،ڈاکٹر شہباز باجوہ،رانا زعفران بھٹی،نمبردار اسد عزیز،راجہ مہران،ہارون جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی۔

چوہدری زوہیب عالم کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی

Chaudhry Zohaib Alam wallima celebrated in Kallar Syedan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— سابق چیئرمین یوسی کلرسیداں چوہدری محمد اشرف کے پوتے اور چوہدری عبدالمجید کے بیٹے چوہدری زوہیب عالم کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،راجہ محمد ثقلین،شیخ خورشید احمد،الحاج اسلم بانی،اسد عزیز،شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن فیاض،ملک عنصر خان،زین العابدین عباس،مسعود بھٹی،صوفی ضابر حسین،جاوید چشتی ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان،چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس،راجہ شہزاد یونس،سید راحت علی شاہ،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،ثاقب علی بیگ،سہیل کیانی،سید حامد علی بخاری،منیر جنجوعہ،حاجی حبیب الرحمان وارثی نے گاوں تل خالصہ جا کر چوہدری توقیراسلم سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا

Show More

Related Articles

Back to top button