AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK; PM Abdul Qayyum Niazi is a talented political activist and a religious figure

وزیراعظم عبدالقیوم نیازی ایک باصلاحیت سیاسی کارکن اور باعمل مذہبی شخص ہیں

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — آل جموں و کشمیرمسلم کانفر نس کے مرکزی سالار اعلیٰ حاجی ذوالفقار علی خان نے کہاکہ وزیراعظم عبدالقیوم نیازی ایک باصلاحیت سیاسی کارکن اور باعمل مذہبی شخص ہیں انہوں نے ہمیشہ سیاست عبادت سمجھ کر کی ہے وہ جب مسلم کانفر نس میں تب بھی جماعت کے اندر ایک زمہ دار سیاسی کارکن کی حیثیت سے اپنا رول ادا کیا ہے اب ان کو اللہ تعالیٰ نے ایک بڑے منصب پر نوازا ہے جس کیلئے ہم ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی خطے کو درپیش مسائل سے باخوبی اگاہ ہیں امید ہے وہ نہ صرف تعمیروترقی پر توجہ دینگے بلکہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بھی بھر پور کردار ادا کرینگے ریاستی عوام کیلئے بے روز گاری کے خاتمے اور جلد انصاف کی فراہمی پر بھی توجہ دینگے کسی کو مایوس نہیں کرینگے۔

Chakswari, AJK; Haji Zulfiqar Ali Khan, Central Leader of All Jammu and Kashmir Muslim Conference, said that Prime Minister Abdul Qayyum Niazi is a talented political activist and a religious person. He has played his role as a political activist and now Allah Almighty has blessed him with a high position for which we congratulate him. He expressed these views while talking to reporters. He said that Prime Minister Sardar Abdul Qayyum Niazi We are well aware of the problems facing the region. We hope that they will not only focus on construction and development but will also play a vital role in highlighting the Kashmir issue at the international level and will not disappoint anyone.

Rest of the day news from Mirpur…

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — یونین کونسل فیض پورشریف کے سیاسی وسماجی راہنماؤں حاجی چودھری محمدسلیم چودھری منیر اختر خواجہ محمداحتشام حاجی میاں محمدمسعود چودھری اللہ دتہ بسمل حافظ شہریاربسمل اوراساتذہ راہنماؤں چودھری خورشیداحمدمحمدافسرراجہ ذوالفقار علی راجہ حاجی چودھری محمدیاسین نے یونین کونسل فیض پورشریف کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماسہیل احمدخان کے والدمحترم اورعابدحسین متلاشی بینک آفیسر کے سسرحاجی غلام رسول کی وفات پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر شعبہ خواتین کی صدر محترمہ نبیلہ ایوب ایڈوکیٹ کو خواتین کی نشست پر بلا مقابلہ ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ نبیلہ ایوب ایڈوکیٹ کی جماعت کے لیے گراں قدر خدمات ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button