DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Gov Girls Secondary School Bhalakhar ten female students exam issue solved by headmistress

گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول بھلاکھر کی دس طالبات کا مسئلہ حل

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول بھلاکھر کی دس طالبات کا مسئلہ حل،ہیڈ مسٹریس نے ذاتی دلچسپی لے کر ان کی نہ صرف ڈیٹ شیٹ جاری کروا دیں بلکہ انہیں اگلے ہی روز امتحانی مرکز کی دوسری شفٹ میں شریک امتحان کرکے ان کا سال ضائع ہونے سے بچالیا گیا راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے مدرسہ میں زیرتعلیم دس طالبات کو ڈیٹ شیٹ جاری نہ کی تھی جس پر طالبات اور ان کے والدین نے شدید احتجاج کیا ہیڈ مسٹریس خود راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے دفتر راولپنڈی پہنچ گئیں شام گئے اٹھ اور اگلی صبح دیگر دو طالبات کو ڈیٹ شیٹ جاری کرکے انہیں دوسری شفٹ میں اکاموڈیٹ کر کے ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچا لیا۔

Kallar Syedan; The problem of ten students of Government Girls Secondary School Bhalakhar was solved. The headmistress took personal interest and not only released their date sheets but also saved them from losing their year by participating in the second shift of the examination center the next day. The Rawalpindi Board of Education had not issued date sheets to ten students studying in the school, which was strongly protested by the students and their parents. The headmistress herself reached the office of the Rawalpindi Board of Education in Rawalpindi. She managed to have sheets released and accommodated in the second shift to save girls academic year from being wasted.

ایل پی جی کے نرخوں میں مسلسل ہوشربا اضافے

LPG prices continue to rise sharply

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایل پی جی کے نرخوں میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد تین برس قبل صرف بارہ سو روپے میں دستیاب گھریو سیلنڈر آج نئے پاکستان میں اکیس سو روپے میں دستیاب ہے اور آنے والے ایام میں اس کے نرخوں میں مزید اور مسلسل اضافے کا بھی قوی امکان ظاہر کیا جا رھا ہے۔دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل بھاری اضافے نے مہنگائی میں بے حد اور ناقابل برداشت اضافہ کیا ہے تمام سبزیاں تقریباً سو روپے کے بھاری اور ریکارڈ اضافے پر دستیاب ہیں آئے روز آٹے چینی گھی اور دالوں کے نرخوں میں مسلسل اضافہ عام لوگوں کی کمر توڑ رھا ہے عام متوسط تنخواہ دار اور مڈل کلاس لوگ غربت کی جانب دھکیلے جا رہے ہیں اور حکومت اس ساری صورتحال میں محض تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے اور اپوزیشن جماعتوں سمیت کوئی بھی عوام کا پرسان احوال نہیں ہے۔

سہالہ فلائی اوور (پل) پر ٹھیکہ ملنے والی کمپنی کی مشینری آج سے موقع پر پہنچنا شروع ہو جائیگی

The machinery of the company contracted on Sihala Flyover (Bridge) will start arriving today.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سہالہ فلائی اوور (پل) پر ٹھیکہ ملنے والی کمپنی کی مشینری آج سے موقع پر پہنچنا شروع ہو جائیگی ہے۔اور انشاء اللہ اگلے 10 سے 15 ایام کے اندر منصوبے پر عملی کام شروع ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے اور اسلام اباد سے رکن اسمبلی راجہ خرم نواز اور راجہ صغیر احمد نے عوام سے کیئے ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کردی ہے۔اس سے نہ صرف اسلام آباد کے دیہی مضافاتی علاقوں بلکہ کہوٹہ اور آزادکشمیر کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا اور بلاتعطل گاڑیوں کی آمدورفت ممکن ہو سکے گی۔

تحریک منہاج القرآن تحصیل کلرسیداں حافظ آصف محمودکوصدر چناگیا۔

Hafiz Asif Mahmood was elected President of Minhaj-ul-Quran.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحریک منہاج القرآن تحصیل کلرسیداں کی تنظیم نو کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی محترم انار خان گوندل،ناظم مرزا محمد آصف اور محمد سلیم دیوانہ کے علاوہ سید زبیر علی صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل کلرسیداں اور منہاج القرآن کلرسیداں کے تمام فورمز کے نمائندگان وابستگان عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کثرت رائے سے تحریک منہاج القرآن تحصیل کلرسیداں کے درج ذیل عہدیداران کا چناو کیا گیا۔صدر حافظ آصف محمود،نائب صدر صاحبزادہ ارفادحسین،ناظم سید قاسم بخاری،ناظم دعوت وتربیت محمد اکرم قادری،ناظم مالیات مناظر حسین ملک،ناظم ممبر شپ طاہر محمود قادری،ناظم سوشل میڈیا اسرار الحق چشتی۔

تعزیت

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوہدری نثارعلی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا سابق وزیر داخلہ ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری نثار علی خان،حاجی امجد، سابق ارکان اسمبلی محمد حنیف عباسی،راجہ شوکت عزیز بھٹی، محمود شوکت بھٹی کے علاوہ محمد افضل کھوکھر،جمیل احمد ہاشمی، بیرسٹر دانیال چوہدری،مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ طلال خلیل،ناصر کیانی، چوہدری عامر وسیم،شیخ عبدالقدوس چیئرمین بلدیہ کلرسیداں،الحاج محمد نواز رضا،طارق سمیر،مسعود بھٹی،دوست محمد مہمند،امریز حید، ملک نور خان اور دیگر نے ساگری جا کر شیخ ساجد الرحمان سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے دعائے مغفرت کی

Show More

Related Articles

Back to top button