DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; Morgah police arrest 09 accused for singing loudly through sound system at Ayub park

تھانہ مورگاہ پولیس کی کاروائی،ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے اونچی آواز میں گانے لگانے والے 09 ملزمان گرفتار

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—تھانہ مورگاہ پولیس کی کاروائی،ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے اونچی آواز میں گانے لگانے والے 09 ملزمان گرفتار،ملزمان ایوب پارک کے مین گیٹ کے قریب راستہ روک کر اور اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلاکر عوام کے آرام میں خلل ڈال رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مورگاہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر زیارت شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے اونچی آواز میں گانے لگانے والے 09 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان عبدالصمد، حمزہ،زاہد،عمر، بلال،لقمان،شاکرین،سعید اور محمد الرحمن شامل ہیں، ملزمان کے زیراستعمال گاڑی اور ساؤنڈ سسٹم بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان ایوب پارک کے مین گیٹ کے قریب راستہ روک کر اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلاکر عوام کے آرام میں خلل ڈال رہے تھے،ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ ا ومورگاہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Rawat; According to details. Under the supervision of SHO Morgah, Sub-Inspector Ziarat Shah along with his team arrested 09 accused who were singing loudly through sound system. The arrested accused were Abdul Samad, Hamza, Zahid, Umar, Bilal, Luqman, Shakreen. Saeed and Mohammad Rehman. The vehicle and sound system used by the accused have also been seized by the police. A case has been registered against the accused. SHO said that the accused blocked the road near the main gate of Ayub Park and shouted. He was disturbing the peace of the people by operating the sound system. SP Pothohar while congratulating the SHO and the police team said that no one is above the law and the rule of law will be ensured in all cases.

تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پولیس ریڈنگ پارٹی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ

Accused riding a motorcycle opened fire on a police in Sadiqabad police station area

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پولیس ریڈنگ پارٹی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار ملزم زخمی،گرفتار ملزمان نے چند روز قبل صادق آباد کے علاقہ میں واردات کے دوران 50 لاکھ روپے کے قریب رقم چھینی تھی،سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی راول۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے علی الصبح گرفتار ملزمان عدیل اور چن زیب کے انکشاف پر مال مسروقہ کی برآمدگی کے لئے ریڈ کیا،ریڈ کے دوران گرفتار ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار ملزم چن زیب زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان نے چند روز قبل صادق آباد کے علاقے میں واردات کے دوران 50 لاکھ روپے کے قریب رقم چھینی تھی،گرفتار ملزمان راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں رابری، سنیچنگ اور چوری جیسے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا جائے گا، تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں، موقعہ سے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچنگ کا عمل جاری ہے، ایس پی راول ضیاء الدین احمد نے صادق آباد پولیس کو فرار ہونے والے ملزمان کی جلد گرفتار ی کی ہدایت کی، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Show More

Related Articles

Back to top button