DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; RPO Rawalpindi Imran Ahmar pays surprise visit to Jatli police station

آر پی اوراولپنڈی کی جانب سے تھانوں کے سر پرائز وزٹس کا سلسلہ جاری، آر پی او راولپنڈی عمران احمرنے تھانہ جاتلی کا اچانک دورہ

گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)—آر پی اوراولپنڈی کی جانب سے تھانوں کے سر پرائز وزٹس کا سلسلہ جاری، آر پی او راولپنڈی نے تھانہ جاتلی کا اچانک دورہ کیا،دورے کے دوران تھانے کے ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک اورڈیوٹی پر موجود افسران و ملازمان کو چیک کیااور تھانے کی صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا، صفائی کے ناقص انتظاما ت پر ایس ایچ او و محرر تھانہ جاتلی کو شوکاز نوٹس جبکہ ڈی ایس پی گوجر خان کو ایکسپلینیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات اور ویژن کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر راولپنڈی ریجن کے تھانوں کا سرپرائز وزٹس کررہے ہیں تاکہ تھانوں میں سروس ڈلیو ری کے معیار میں مزید بہتری لائی جائے، اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آر پی او راولپنڈی عمران احمر نے تھانہ جاتلی کا اچانک دورہ کیا،اس موقعہ پر ایس پی صدر کامران حمید بھی موجود تھے، دورے کے دوران آرپی ا وراولپنڈی نے تھانے کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات کو چیک کیا اور تھانے کی صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا،تھانے میں صفائی کے ناقص انتظاما ت پر ایس ایچ او و محرر تھانہ جاتلی کو شوکاز نوٹس جبکہ ڈی ایس پی گوجر خان کو ایکسپلینیشن جاری کی،آر پی اوراولپنڈی عمران احمر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، تھانوں کے اچانک دوروں کامقصد پولیس افسران کی کارکردگی کو جانچنا اور ان کی استعداد کار میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

Gujar Khan; According to details, according to the orders and vision of Inspector General of Police Punjab Inam Ghani, Regional Police Officer Rawalpindi Imran Ahmir is making surprise visits to police stations in Rawalpindi region to further improve the quality of service delivery in police stations. RPO Rawalpindi Imran Ahmir paid a surprise visit to Jatli police station. SP Saddar Kamran Hameed was also present on the occasion. During the visit, RPO Rawalpindi checked the front desk, records and references of the police station and cleanness the police station. After reviewing the arrangements, show cause notice was issued to SHO and Muharram Jatli police station for poor sanitation in the police station while an explanation was issued to DSP Gujar Khan. RPO Rawalpindi Imran Ahmir Steps are being taken to further improve, with the purpose of surprise visits to police stations to assess the performance of police officers and further enhance their efficiency.

Show More

Related Articles

Back to top button