DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The annual Urs Mubarak in Baghar Shareef will take place on 20th July

خطہ پوٹھوار کے عظیم صوفی بزرگ حضرت مولانا محمد یعقوب رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک مورخہ 20جولائی بگھارشریف میں ہو گا

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—خطہ پوٹھوار کے عظیم صوفی بزرگ حضرت مولانا محمد یعقوب رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک مورخہ 20جولائی بروز منگل بوقت صبح 9 بجے تا نماز ظہر آستانہ عالیہ مجددیہ نقشبندیہ بگھارشریف میں ھو گا۔ جس میں ملک بھر سے ممتاز عالم دین اور ثناء خوان رسول شریک ھوں گے۔ اختتامی دعا و خطاب ممتاز علمی وروحانی شخصیت حضرت پیر پروفیسر ڈاکٹر ساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف فرمائیں گے۔

Kallar Syedan; The annual Urs Mubarak of the great Sufi saint of Pothwar region, Hazrat Maulana Muhammad Yaqoob will be held on Tuesday, July 20, at 9:00 AM. It will be attended by eminent religious scholars and Sana Khuan from across the country. The closing prayer and address will be delivered by eminent scholar and spiritual personality Hazrat Pir Prof. Dr. Sajid-ur-Rehman Sajjada Nasheen Astana Alia Mujaddidiya Baghar Shareef.

کلر سیداں کے نواحی گاؤں منگال میں پیش آیا جہاں 35 سالہ عامر شہزاد نے رات کے وقت گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی

Amir Shehzad committed suicide by strangling in village Mangal

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— 35 سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔یہ افسوس ناک واقعہ ایم سی کلر سیداں کے نواحی گاؤں منگال میں پیش آیا جہاں 35 سالہ عامر شہزاد نے رات کے وقت گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔متوفی چوآ روڈ کلر سیداں میں ڈشوں کا کاروبار کرتا تھا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کا کاروبار شدید متاثر ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ معاشی تنگ دستی کا شکار ہو گیا۔رات کے وقت جب بجلی گئی تو اس کے چھوٹے بچے نے پانی مانگا اور پانی دینے کیلئے جب اس کی ماں اٹھی تو دیکھا اس کا شوہر چارپائی پر نہیں ہے اورجب کمرے میں جا کر دیکھا تو اس کی نعش پنکھے کیساتھ جھول رہی تھی۔متوفی تین بچوں کا باپ تھا۔

قربانی کے لیئے لایا جانے والا بیل گاڑی سےاتارتے ہوئے بھدک کر قریبی ویران کنویں میں جا گرا

Bull bought for sacrifice fell out of the vehicle and fell into a nearby deserted well.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں شہر کے قریب قربانی کے لیئے لایا جانے والا بیل گاڑی سےاتارتے ہوئے بھدک کر قریبی ویران کنویں میں جا گرا ریسکیو 1122 کلرسیداں نے کاروائی کرکے اسے بحفاظت نکال لیا۔

قاضی محمد تنویر کا جوانسال بھتیجا محمد رضوان سعودی عرب کے شہر قسیم میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا وہ دو ں چوں کا باپ تھا نمازجنازہ گاؤں جٹھہ ہتھیال میں ادا کی گئ

Mohammad Rizwan of Jatha Hathial died of a heart attack in Saudi Arabia

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—قاضی محمد تنویر کا جوانسال بھتیجا محمد رضوان سعودی عرب کے شہر قسیم میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا وہ دو ں چوں کا باپ تھا نمازجنازہ گاؤں جٹھہ ہتھیال میں ادا کی گئی جس میں مسعود بھٹی،غالب حسین،محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ،ہارون بشیر،میاں عبدالستار،اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button