DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Supreme Court issues detailed decision on restoration of local bodies in Punjab

سپریم کورٹ کا پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا تفصیلی فیصلہ جاری

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سپریم کورٹ کا پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا تفصیلی فیصلہ جاری 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس گلزار احمد نے تحریر کیا ہے جس میں پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کالعدم قرار دے دیا گیا اور حکم دیا گیاکہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو فوری بحال کرتے ہوئے مدت پوری کرنے دی جائے,عوام کو ان کے منتخب نمائندوں سے دور نہیں رکھا جاسکتا اور نہ ہی صوبائی حکومت کی خواہش پر بلدیاتی ادارے تحلیل کیئے جا سکتے ہیں قرار دیا گیا کہ آرٹیکل 140 کے تحت قانون بنایا جاسکتا ہے لیکن اداروں کو ختم نہیں کیا جاسکتا,پنجاب لوکل گورنمنٹ کا سیکشن 3 آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی اور غیر آئینی ہے۔

Kallar Syedan; Supreme Court issues detailed decision on restoration of local bodies in Punjab The people cannot be kept away from their elected representatives nor can the local bodies be dissolved at the behest of the provincial government. It was declared that the law was made under Article 140. Institutions cannot be abolished, Section 3 of the Punjab Local Government is a violation of Article 140A of the Constitution and unconstitutional.

گزشتہ روز سردار براردی کا اہم اجلاس گزشتہ روز سدھن ہاوس منعقد ہو ا جس میں سردار برادری کی بڑی تعداد نے شرکت ک

An important meeting of the Sardar community was held at Sudhan House yesterday in which a large number of Sardar community participated.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گزشتہ روز سردار براردی کا اہم اجلاس گزشتہ روز سدھن ہاوس منعقد ہو ا جس میں سردار برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اجلاس کی صدارت سردار محمد اشتیاق نے کی اجلاس میں سرادر برادری کے سردارمحمدتاج،سردار محمد اجمل،سردار محمد پرویز،سردار محمد اشرف،سردار ریاض، سردار فیاض،سردار محمد آفاق، سردار محمد وسیم، سردار محمد اشفاق،سردار ارشد بیگ اور راجہ بابر نے شرکت کی،اس موقع پر سردار محمد اشتیاق نے سردار براردی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار برادری کلر سیداں میں بہت اکثریت سے ہے اور اپنے فیصلے خود کرتی ہے،اجلاس آزاد کشمیر الیکشن حلقہ جموں 6کے حوالے سے منعقد کروایا گیا اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ محمد صدیق کی مکمل حمایت اور سپوٹ کا اعلان کیا گیا راجہ محمد صدیق نے سردار براردی سربراہ سردار محمد اشتیاق اور سردار محمد تاج اور دیگر کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر سردار محمد اشتیاق نے کہا کہ ہر با رکی طرح اس بار بھی راجہ محمد صدیق کی جیت یقینی ہے۔سردار اشتیاق نے کہا کہ جموں 6کی سیٹ جیت کر میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کو تحفہ دیں گے پرگرام کے آخر میں سردار محمد اشتیاق کی طرف سے تما سردار برادری کو پر تکلف کھا نا دیا گیااور آخر میں سردار محمد اشتیاق نے تمام سردار برادری کا شکریہ ادا کیا۔

عثمانیہ کرکٹ کلب کنوہا نے مک کرکٹ کلب کلر سیداں کو ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

Osmania Cricket Club Kanoha wins tournament by defeating Mak Cricket Club

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—عثمانیہ کرکٹ کلب کنوہا نے مک کرکٹ کلب کلر سیداں کو ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔اختتام تقریب میں ضلعی صدر پیپلز سپورٹس ونگ راولپنڈی چوہدری محمد رضوان کلیال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے،کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے نہ صرف ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں بلکہ نوجوانوں کی منفی سرگرمیوں میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک میں کھیلوں کی ترقی پر بھر پور توجہ دینی چاہئے۔کھلاڑی ہمارا قومی سرمایہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا حکومت کا فرض ہے۔کھیلوں کے شعبے کی قومی ترجیحات میں کمی سے نہ صرف ہماری کامیابیوں کا سفر رک گیا ہے بلکہ ملک میں منفی رجحانات نے بھی فروغ پایا ہے۔نوجوانوں کی توجہ مثبت سرگرمیوں کی طرف مبذول کروا کر ہی ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکتا ہے کیونکہ یہ کھیل ہی ہیں جو افراد و معاشرے میں نظم و ضبط،ٹیم ورک کا جذبہ اور صحت مندانہ خیالات پیدا کر کے انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں مقامی طور پر 26ٹیموں نے شرکت کی۔پی ٹی آئی کے رہنما رضی جاوید،کونسلر راجہ ناہید،راجہ اظہر اقبال،لیگی رہنما راجہ ظفراقبال ظفری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

کلر سید اں شد ید گر می کے مو سم میں گھر یلو صا ر فین کے لیے سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈ نگ میں ا مو ر خا ندا ر ی مشکلا ت کا سا منا

Load shedding causing severe problems for Sui gas consumers in Kallar Syedan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سید اں شد ید گر می کے مو سم میں گھر یلو صا ر فین کے لیے سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈ نگ میں ا مو ر خا ندا ر ی مشکلا ت کا سا منا۔تفصیلا ت کے مطا بق کلر سید اں شہر ا و ر گر د و نو ا ح میں گر می کے ا س مو سم میں بھی صبح کے ا و قا ت میں گیس کی لو ڈ شیڈنگ سے گھر یلو خو ا تین ا و ر نا شتے کی تیا ر ی ا و ر کا ر و با ر ی حضر ا ت کو مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ تا ہے عو ا می حلقو ں نے حیر ت کا ا ظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ گر می کے ا س مو سم میں گیس کی لو ڈ شیڈ نگ ہے تو سر د یو ں میں کیا حا ل ہو گا ا نہو ں نے ا ر با ب ا ختیا ر سے فو ر ی نو ٹس لے کر گیس کی فر ا ہمی کا مطا لبہ کیا ہے۔

پانچ جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے,یپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود

July 5 is the darkest day in the history of the country, said Chaudhry Zaheer Mahmood, President of PPP, Rawalpindi District

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ پانچ جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس روز ایک آمر نے آئین پاکستان پر شب خون مارا اور منتخب قیادت کا تختہ الٹ کر ملک کو آئین دینے والے وزیر اعظم کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا آمر کتنا دیانتدار تھا اس کا ثبوت اس بات سے ملتا ہے کہ وہ تین ماہ میں انتخابات کرانے کا وعدہ کرتا رہا اور اس وعدے کی آڑ میں گیارہ برس تک ملک پر آمریت کا راج برقرار رکھا۔پیپلز پارٹی ملک میں عوام کے فیصلوں کی حکمرانی چاہتی ہے تمام ادارے آئین میں دی گئی ذمہ داریوں تک محدود رہیں اور سیاست سیاستدانوں کے لیے چھوڑ دیں۔حکومت کس نے بنانی ہے اس کا فیصلہ بھی کسی ادارے کو نہیں عوام کو حق حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے واحد راستہ ملک میں شفاف انتخابات ہیں۔الیکشن چوری کے ذریعے ملک کو کمزور کرنے کے بھیانک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ اب بھی وقت ہے کہ ادارے آئین میں دی گئی حدود کی پاسداری کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button