DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; With the arrival of Eid-ul-Adha, the cattle market in Kahuta has been set up as price of animal is beyond public reach.

عید قربان کی آمد آمد کے ساتھ کہوٹہ میں منڈی مویشی سج گئی جانوروں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ عوام کی پہنچ سے دور

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔
عید قربان کی آمد آمد کے ساتھ کہوٹہ میں منڈی مویشی سج گئی جانوروں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ عوام کی پہنچ سے دور۔منڈی مویشی انتظامیہ کی طرف بیوپاریوں اور عوام کے لیے بہترین انتظامات۔تفصیل کے مطابق عید قربان کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں مویشی منڈی سج گئی ہے عوام سنت ابراہیمی ؑ ادا کر نے کے لیے جانور خریدتے ہیں جبکہ منڈی میں یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ بیل 150000سے کم نہیں تھے اور بکرئے30000، 40000 اور50000تک فروخت ہو رہے تھے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی اور کرونا ء سے پرشان عوام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بہت ہے اللہ پاک کے احکام پر عمل درآمد کرتے ہوئے سنت ابراہیمی ؑبھی ادا کر نی ہے اس لیے ریٹ تھورے کم ہونے چاہے جبکہ بیوپاریوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس عالم میں جانوروں کا پالنا بہت مشکل ہے ہم نے ان پر بہت محنت کی ہے اس لیے جو دام مانگ رہے ہیں وہ مناسب ہیں۔

Kahuta; With the arrival of Eid-ul-Adha, the market for cattle in Kahuta has been set up. The huge increase in the prices of animals is far from the reach of the people. The best arrangements for traders and the people by the market cattle has been set by the management. The oxen are not being sold less than RPS 150,000 and the goats were being sold up to 30,000, 40,000 and 50,000. Talking to media, the concerned people said that inflation is very high and while implementing the commands of Allah, the Sunnah of Abraham has to be paid, so the rates should be reduced while the traders said that raising animals in this inflation It is very difficult. We have worked hard on them so the prices they are asking for are reasonable.

پی ٹی آئی عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی,راجہ خورشید ستی

PTI will fulfill all promises made to the people, Raja Khurshid Satti

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں اور ٹور ازم ہائی وے کی تعمیر سے علاقے میں روزگار کے مواقع فراہم ہونگے سہالہ فلائی اوور کا کام جلد شروع ہو گا سابقہ حکومت نے کہوٹہ پنڈی موٹر وے کا ڈرامہ کیا تھا اصل حقیقت بہت جلد عوام کے سامنے ہوگی راجہ خورشید ستی نے مزید کہا کہ ایم این اے صداقت علی عباسی دن رات عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں کہوٹہ شہر کے لیے تیس کروڑ کی واٹر سپلائی گرلز کالج اور بوائز کالج کو تیس کروڑ کی گرانٹ سے اپ گریڈ کرنے کا کام بہت جلد شروع ہوگا پی ٹی آئی اس علاقے میں منظم اور مظبوط ہے نچلی سطح تک ورکر عمران خان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے متحد ہیں انھوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ عوام کے چھوٹے موٹے مسائل حل کیے جائیں انشا اللہ آنے والے دو سالوں میں اس علاقے میں مزید ترقی ہو گی۔

کئی حکومتیں آئیں کئی نمائندے آئے مگر سب سے پرانی سب سے پسماندہ ایٹمی تحصیل کہوٹہ کے مسائل حل نہ ہوئے

Many governments came, many representatives came, but the problems of the oldest and most backward nuclear tehsil Kahuta are not solved.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔
کئی حکومتیں آئیں کئی نمائندے آئے مگر سب سے پرانی سب سے پسماندہ ایٹمی تحصیل کہوٹہ کے مسائل حل نہ ہوئے اس جدید دور میں بھی کہوٹہ کی لاکھوں کی آبادی صاف پانی سٹریٹ لائٹس صفائی صحت کی سہولیات سے محروم ہے ہے مسلم لیگ ن کی حکومت ہو یا پی ٹی آئی کی کہوٹہ شہر روز بروز پتھر کے زمانے میں جا رہا ہے دیہاتی علاقوں میں صحت تعلیم سڑکوں اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں جبکہ منتحب نمائندے تودرکنار تمام جماعتوں کے مقامی قائدین بھی عرصہ دراز سے راولپنڈی رہتے ہیں کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے برابر شدید گرمی میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ایک سال سے زاہد عرصہ ہوا سنتے بائی پاس اور کہوٹہ شہر کی سڑکوں کے ٹینڈر ہوئے ہیں مگر تا حال کام شروع نہ ہو سکا جبکہ ایم این اے صداقت علی عباسی نے کئی بار اعلان کیا کہ11کروڑ سے کہوٹہ آڑی روڈ کارپیٹ ہو گی مگر ایس ڈی او ہائی وے جہنوں نے پوری سروس کہوٹہ میں نکالی ہے اور کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں ٹھیکدار کی ملی بھگے سے بجری کا چھاٹا لگا کر کروڑوں روپے ہڑپ کر دیا اس سے قبل بھی جیوڑہ مٹور روڈ میں چھ کروڑ کی کرپشن ہوئی جبکہ جو کہوٹہ میں روڈ تعمیر ہوئی اس کی حالت بھی سامنے ہے شہریوں عوام علاقہ نے منتحب نمائندگان مقامی قیادت سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔

آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی تاریخی فتح یقینی ہے,راجہ ندیم احمد اور راجہ علی اصغر

PML-N’s historic victory in Azad Kashmir elections is certain: Raja Nadeem Ahmed and Raja Ali Asghar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین راجہ ندیم احمد اور راجہ علی اصغرنے آزاد کشمیر کے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی تاریخی فتح یقینی ہے کشمیر کا سودا کسی صورت قبول نہیں مسلم لیگ (ن) الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں جو کچھ کیا اس کے نتائج آزاد کشمیر کے الیکشن میں سامنے آئیں گے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ آج زبان زد عام ہے مسلم لیگ (ن) ہی کشمیر کے عوام کی نمائندہ جماعت اور ان کے حقوق کی محافظ ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد اورمسلم لیگ ن کی معرو ف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغرنے آزاد کشمیر کے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا مشن عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ تحریک انصاف نے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر نعرہ لگا کر عوام کو مایوس کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کا سودا کرنے والے آئندہ الیکشن میں مسترد ہونگے انشاء اللہ کامیابی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button