DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The provincial government has approved to give elementary status to two primary madrassas of UC Bhalakhar under Insaf After Noon program.

صوبائی حکومت نے انصاف آفٹر نون پروگرام کے تحت کلرسیداں کی یوسی بھلاکھر کے دو پرائمری مدارس کو ایلمینٹری کا درجہ دینے کی منظوری دے دی

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—صوبائی حکومت نے انصاف آفٹر نون پروگرام کے تحت کلرسیداں کی یوسی بھلاکھر کے دو پرائمری مدارس کو ایلمینٹری کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے جن میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گوہڑہ اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول دودھلی شامل ہیں جنہیں پرائمری سے ایلمینٹری کا درجہ دیا جا رھا ہے۔ یہ مدارس بعد دوپہر درس و تدریس کے فرائض سرانجام دیں گے اس کا مقصد بچوں کو دور دراز کے ہائی سکولوں کے سفر سے بچانا اور انہیں ایلمنٹری تک کی سہولت اپنے گھروں کے قریب مہیا کرنا ہے۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے محکمہ تعلیم کلرسیداں کو ایسے نو مدارس کی فہرست ارسال کی تھی جس کے بعد محکمہ تعلیم نے انہی دو مدارس کی ایلمینٹری تک توسیع کی سفارش کی ہے۔مقامی حلقوں نے گوہڑہ اور دودھلی میں پرائمری مدارس کی ایلمنٹری تک توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔

Kallar Syedan; The provincial government has approved the granting of elementary status to two primary madrassas of UC Bhalakhar under the Justice After Noon Program, including Government Boys Primary School Gohra and Government Boys Primary School Dodilli, which will be given elementary to primary status. These madrassas will carry out their teaching duties in the afternoon. The purpose of this madrassa is to save the children from traveling to distant high schools and to provide them facilities up to elementary level near their homes. A list of nine such madrassas was sent after which the education department has recommended extension to the elementary of these two madrassas. Local circles have welcomed the extension to the elementary of primary madrassas in Gohra and Dodilli.

دوکاندار انصر محمودکو دوران ڈکیتی قتل کرنے پر عدالت نے ایک ملزم کو سزائے موت

A court has sentenced an accused to death for killing shopkeeper Ansar Mahmood during a robbery

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—روات کلرسیداں روڈ پر واقع قاسم آباد میں آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے دوکاندار انصر محمودکو دوران ڈکیتی قتل کرنے پر عدالت نے ایک ملزم کو سزائے موت اور اس کیساتھی کو عمر قید کی سزا سنادی۔ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے ملزم ولید اسحاق کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا اور دس سال قید اور اس کے ساتھی ملزم نعیم ریاض کو عمر قید کے علاوہ ملزمان کو ڈکیتی کے جرم میں مزید دس دس سال قید اور پانچ پانچ لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ملزمان نے گزشتہ برس روات کلر روڈ پر واقع قاسم آباد میں دوران ڈکیتی دوکاندار انصر محمود کو رمضان المبارک میں عین افطاری سے قبل فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھااور نقدی و موبائل وغیرہ لے کر فرارہو گئے تھے۔سب انسپکٹر نصیر الرحمن قریشی نے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش اور ہیومن انٹیلیجنس کی مددسے اس اندھے قتل و ڈکیتی کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا تھا۔سی پی اومحمد احسن یونس کی جانب سے ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے پر انوسٹی گیشن افیسر نصیر الرحمان قریشی اوران کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

دیگر علاقوں کی طرح کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے

Unannounced load shedding continues in and around Kallar Syedan as in other areas

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—دیگر علاقوں کی طرح کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے مجموعی طور پر چھ سے آٹھ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی برح طرح سے متاثر ہوا ہے۔شدید گرمی اور درجہ حرارت 44 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے معمر لوگوں کے علاوہ مریضوں اور بچوں کے مسائل میں اضافہ کیاہے۔آئیسکو سب ڈویژنز کلرسیداں اور چوآ خالصہ کے تمام فیڈرز پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ چند ایام قبل حکومتی وزیر حماد اظہر نے اسمبلی میں کہہ چکے ہیں کہ ملک بھر میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔اس کے باوجود راولپنڈی ضلع کے تمام مقامات پر بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

مسز نجمہ ملک کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں بطور پرنسپل تعیناتی کے احکامات جاری

Order issued for appointment of Mrs. Najma Malik as Principal in Government Girls High School Kallar Syedan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے مسز نجمہ ملک کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں بطور پرنسپل تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔قبل ازیں وہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈدادن خان میں بطور پرنسپل اپنے تدریسی فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔ادھرسابق پرنسپل کلر سیداں شائستہ غفور کا بھی تبادلہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول جبر پنڈوری میں بطور سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ (بیالوجی گریڈ19)کر دیا گیا ہے۔

منشیات فروش قمر رضا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30 بوتل شراب برآمد

Drug dealer Qamar Raza was arrested and 30 bottles of liquor were recovered from his possession

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش قمر رضا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30 بوتل شراب برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق ملزم کلر سیداں کے راستے ڈڈیال آزاد کشمیر جا رہا تھا کہ رنگے ہاتھوں قابو کر لیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button