AJKDailyNewsPothwar.com

Dadyal, AJK; Dozens of people join PTI and announce their support for Chaudhry Azhar Sadiq

پی ٹی آئی ڈڈیال کو بڑی کامیابی درجنوں افراد کا پی ٹی آئی میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)
پی ٹی آئی ڈڈیال کو بڑی کامیابی حاجی چوہدری محمد رفیق کا بٹھروئی، دوڑونی، تروٹہ اور گوہڑہ کی بھٹی برادری، گجر برادری، سائیں برادری اور شیخ برادری کے سینکڑوں افراد سمیت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی چھوڑ کر جبکہ یونین کونسل کٹھاڑ سوئی میں چوہدری اللہ دتہ، چوہدری شاہد اور چوہدری طالب کی قیادت میں درجنوں افراد کا پی ٹی آئی میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان چوہدری محمد یوسف مرحوم نے ڈڈیال کے مضافاتی اور پسماندہ علاقوں کو بہت فنڈز دیے پچھلے دس سالوں سے مضافاتی علاقوں کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا چوہدری محمد یوسف مرحوم کے دور میں رکنے والاترقیاتی کام کا پہیہ دوبارہ چلائیں گے سیاست میں رواداری اور برداشت کے ماحول کو خراب کرنے والوں کو عوام مسترد کریں گے الیکشن کے دن کی ڈیوٹی دیں گے تو ہی الیکشن جیتیں گے ہر کسی کو حق ہے کہ وہ آزادانہ ماحول میں اپنی مرضی کے امیدوار کو ووٹ دیں میں فیصلے گھر میں بیٹھ کر نہیں ہر گاؤں میں جا ؤں گا مسائل موقع پر حل ہوں گے ضروری اور اجتماعی مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کریں گے پی ٹی آئی کشمیر کے مزکری نائب صدر چوہدری اظہر صادق کی مختلف تقاریب سے خطاب شمولیتی پروگرام بٹھروئی میں حاجی چوہدری رفیق کی رہائشگاہ اور سوئی میں چوہدری طالب کی رہائشگاہ میں منعقد ہوا بٹھروئی تقریب سے چوہدری مسعود بھلوٹ، حوالدار طارق، پی ٹی آئی ضلع میرپور کے نائب صدر چوہدری محمد تاج چیف، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب احمد خان ایڈووکیٹ جبکہ سوئی میں تقریب سے چوہدری کامران، لالا عاکف، سومان مجید، حاجی چوہدری رشید پچوانہ، فیصل شکور، ضلعی سینیئر نائب لائیر ونگ صدر شفیق رٹوی ایڈووکیٹ، تحصیل صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد یاسین نے خطاب کیا چوہدری اظہر صادق نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسعود خالد نے سابقہ دور میں گرڈ سٹیشن کی افتتاح کیلئے آنے والے وقت کے وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کے استقبال کالی جھنڈیوں سے کرنے لگے تھے اس وقت چوہدری محمد یوسف نے انکا استقبال کیا ڈڈیال میں سب سے بڑا مسئلہ بے گھر افراد کا ہے چوہدری محمد یوسف مرحوم نے جن لوگوں کو گھر بنانے کیلئے زمینیں الاٹ کی تھی انکے خاندان میں اضافہ ہو چکا ہے جس وجہ سے کئی غریب لوگ چھپر بنا کر رہ رہے ہیں جن کے پاس پرانے پلاٹ ہیں ان کو اب تک مالکانہ حقوق بھی نہیں ملے پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد ان لوگوں کو مالکانہ حقوق ملیں گے پٹواریوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والوں کا یوم حساب آن پہنچا ہے ڈڈیال کے 80 فیصد سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے پی ٹء آئی کی حکومت میں اداروں کو بہتر کر کے لوگوں کی خدمت پر لگائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button