DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Tributes to Raja Waheed Ahmad Khan for working indiscriminately in all wards of Kahuta

کہوٹہ کی تما م وارڈز میں بلا تفریق کام کر انے پر صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کے اعزاز میں معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ملک تبریز المعروف گلو کی طرف سے دعوت کا اہتمام کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ کی شر کت اندرون کہوٹہ کی تما م وارڈز میں بلا تفریق کام کر انے پر صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔عوام کی بے لوث خدمت میری سیاست کا محور ہے کہوٹہ کی عوام ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبدیلی دیکھیں گئے پانی، گلیاں،سٹریٹ لائٹس سمیت تمام مسائل حل ہونگے کہوٹہ شہر میں کرڑوں روپے کے فنڈز دینے پر اپنے ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کاشکریہ ادا کر تاہوں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز دھپری بلوہا کے مقام پر صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کے اعزاز میں راہنما پی ٹی آئی کہوٹہ ملک تبریز المعروف گلو نے ایک دعوت کا اہتمام کیا جس میں صدر پی ٹی آئی نیبر ہووڈ کونسل 5 راجہ ندیم تاج،نائب صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سردار مظہر،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ شیخ طلحہ،صدر پی ٹی آئی نیبر ہووڈ کونسل 3 راجہ امجد،سینئر راہنماپی ٹی آئی کہوٹہ قاضی عبد الحفیظ کوثر،سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمود سمیت درجنوں لوگوں نے شرکت کی اہلیان علاقہ نے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے لاکھوں روپے کا فنڈ اس علاقے کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے دیا اور راجہ وحید احمد خان کی خصوصی کاوش سے اس پسماندہ علاقے کی گلیاں بنی ہیں اپنے خطاب میں صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ جو توقعات عوام نے پی ٹی آئی کی حکومت سے لگائی ہوئی ہیں انشاء اللہ وہ تمام پوریں ہونگیں انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں آئے ہیں اور وہ خدمت کر رہے ہیں ہمارے گھر کے دروازے 24 گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں کہوٹہ شہر کیلئے 30 کروڑ کی واٹر سپلائی اسکیم،کوہسار یونیورسٹی کے کیمپس اور بوائز گرلز کالج کی 30 کروڑ سے اپ گریڈیشن 15 کروڑ سے سرکاری ہسپتال میں 60 بستروں کی نئی بلڈنگ پر بہت جلد کام شروع ہوآہندہ اے ڈی پی میں گریڈ اسٹیشن، بلوہا اور دھپری کی تمام کچی گلیاں پکی ہونگیں گھر گھر واٹر سپلائی لگے گئی ہم ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی،راجہ صغیر احمداور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کی قیادت میں ایک پلیٹ فارم پر ہیں انشاء اللہ علاقے میں بہتری آئے گئی۔

Kahuta; A Reception was held in honor of President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan, an invitation was extended by well-known political and business personality Malik Tabriz alias Gulu. A large number of locals participated in all the wards of Kahuta. Tribute were paid to Raja Waheed Ahmad Khan in wonderful words. Selfless service of the people is the axis of my politics. Raja Waheed Ahmad Khan said People of Kahuta have seen changes in development works. All problems including water, streets, street lights will be solved. I would like to thank my members of the Assembly Sadaqat Ali Abbasi and Raja Saghir Ahmed for providing funds in rupees. According to the details, the leader of PTI Kahuta Malik Tabriz alias Gulu hosted an invitation in which President PTI Council 5 Raja Nadeem Taj, Vice President PTI Kahuta Sardar Mazhar, General Secretary PTI Youth Wing Tehsil Kahuta Sheikh Talha, President PTI Council 3 Raja Amjad, Senior Leader PTI Kahuta Qazi Abdul Hafeez Kausar, Secretary Information PTI Kahuta Malik and Dozens of people, including Mir Mahmood, attended. Residents of the area expressed special thanks to MNA Sadaqat Ali Abbasi and MPA Raja Saghir Ahmed for donating millions of rupees to end the backwardness of the area and Raja Waheed Ahmed Khan. In his address, President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan said that the expectations of the people from the PTI government will be fulfilled insha-Allah. They have come into politics to serve the people and they are serving. The doors of our house are open to the public 24 hours a day. Water supply scheme of Rs. 300 million for Kahuta city, upgrade of Kohsar University campus and Boys Girls College from Rs. 300 million to Rs. 150 million. Work on new 60-bed building at Government Hospital will start soon. In the next ADP, all the unpaved streets of grid station, Baluha and Dhapri will be paved. Water supply has been installed from house to house.

اصغر حسین کیانی کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا

Prayers for Asghar Hussain Kayani’s speedy recovery

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کی قیادت میں پریس کلب کہوٹہ کے ممبران کا جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی کی عیادت۔جلد مکمل صحت یابی کی دعا۔ تفصیل کے مطابق جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی جن کا گذشتہ روز پتے کا آپریشن ہوا تھا گذشتہ روز صدر پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کی قیادت میں پریس کلب کہوٹہ کا وفد جس میں سر پرست اعلیٰ سعید افضل چوہان،سنیئر صحافی ساجد جنجوعہ، راجہ شاہد اجمل، افضال شمسی،عاصی جنجوعہ، کبیر جنجوعہ نے ان گھر جا کر عیادت کی اس موقع پر پریس کلب کہوٹہ کے وفد میں جماعت اسلامی کے سنیئر رہنماء ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف بھی ہمراہ موجود تھے انہوں نے بھی حاجی اصغر کیانی کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لیے اجتماعی دعا کی۔
ممبر ضلع کونسل راولپنڈی راجہ عامر مظہر اور صدر یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ کاجنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کی عیادت۔گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت ممبر ضلع کونسل راولپنڈی وچیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ،ممبران پریس کلب کہوٹہ عاصی جنجوعہ اور کبیر احمد جنجوعہ نے معروف صحافی و کالم نگار جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کی رہائش گاہ جا کر ان کی بیمار پر سی اور جلد مکمل صحت یابی کی دعا دی جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی او ر ان کے صاحبزادگان سہیل اصغر کیانی، دانش اصغر کیانی، احتشام اصغرکیانی اور ارسلان اصغر کیانی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

چھیالیسواں سالانہ عرس مبارک درگاہ الطافیہ گیلانیہ قادریہ رزاقیہ سروریہ بُھکر شریف اسلام آباد میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

Forty-sixth Annual Urs Mubarak was celebrated with utmost devotion and respect at Dargah Altafia Gilania Qadri Razzaqia Sarwaria Bhukar Sharif Islamabad

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چھیالیسواں سالانہ عرس مبارک درگاہ الطافیہ گیلانیہ قادریہ رزاقیہ سروریہ بُھکر شریف اسلام آباد میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔دس جون بروز جمعرات کو بعد نماز عصر ختم غوثیہ ہو ا،گیارہ جون بروز جمعۃ المبارک محفل خواتین عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم دن نو بجے شروع ہوئی۔ دن بارہ بجے دعا کے اختتام کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔بارہ جون دن ایک بجے مزار شریف پر چادریں اور ڈالیاں چڑھائی گی۔بعد از نماز ظہر مرکزی محفل شروع ہوئی جس میں خصوصی خطاب شاگرد خاص پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد ڈاکٹر عمر ریاض عباسی کا ہوا جبکہ دیگر علمائے دین میں سے صدر جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی،مولانا سید عامر کاظمی،مولانا حافظ ممتاز حسین قادری،مولانا حاجی مسعود عباسی اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا اور ثناء خوان مصطفیﷺ نے نبی پاک ﷺکی پاک بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے آخر میں مرکزی سجادہ نشین دعا سید ابرار حسین شاہ گیلانی اور صاحبزادہ پیر سید نعمان بادشاہ نے ملک و قوم کے لئے خصوصی دعا فرمائی اس کے تمام شرکاء کو لنگر غوثیہ دیا گیا بعد از نماز عشاء محفل سماع کا پروگرام ہوا جس میں ملک کے نامور قوال فیض احمد فیضی نے عارفانہ کلام پیش کیے۔

حالیہ پیش کیا جانے والا بجٹ مایوس کن تھا,راجہ علی اصغر

The recently presented budget was disappointing, Raja Ali Asghar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ پیش کیا جانے والا بجٹ مایوس کن تھا وفافی حکومت کی طرف سے پیش کیے گے حالیہ بجٹ میں صرف لفظوں کا گورکھ دھندہ تھا غریب عوام کے لیے کچھ نہیں کیا گیا موجودہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے بے شمار مسائل جن کے بارے میں کسی نے بھی نہیں سوچاگیا ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغرنے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا تاریخ گواہ ہے مسلم لیگ ن کے دور میں مہنگائی کنٹرول ہوئی تھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ تھا مسلم لیگ نے ایٹمی دھماکے کروائے کراچی سے دہشت گردی کو ختم کیا مگر موجودہ حکومت نے سوائے ملک کو مقروض کرنے کے کچھ نہ کیا انھوں نے کہا کہ آئندہ دور مسلم لیگ ن کا ہے انتقامی سیاست کا وقت ختم ہو گیا ہے بغیر ثبوتوں کے مسلم لیگی لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے مگر عوام سب جان چکے ہیں اور مسلم لیگ ن کے دور کو یاد کر رہے ہیں انشااللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کریگاانہوں نے کہا کارکن الیکشن کی تیار یاں انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگئی۔

آئے روز جنگلات کی کٹائی اور پھر لگنے والی آگ سے کہوٹہ کے حسن کو تباہ کیا جانے لگا

The beauty of Kahuta began is being destroyed by deforestation and fire

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آئے روز جنگلات کی کٹائی اور پھر لگنے والی آگ سے کہوٹہ کے حسن کو تباہ کیا جانے لگا جبکہ شجر کاری مہم بھی سست تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ جو حسن میں اپنی مثال آپ ہے گھنے جنگلات بہتی آبشاریں اونچے پہاڑ لیکن آئے روز جنگلات کی کٹائی اور پھر اس میں لگائی جانے والی آگ سے اسکا حسن و مانند پڑھ گیا کئی جانور جل کر راکھ ہو گئے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم بھی سست شجرکاری مہم بس چند تقریبات تک محدود کوئی آفیسر آئے تو پودا لگا کر فوٹو سیشن کر کے جاتا ہے عوام علاقہ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سب سے پہلے جنگلات کی کٹائی اور لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور پھر شجرکاری مہم شروع کر کے شہر اور دیہاتوں ہر جگہ پودے لگائے جائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button