DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Meharban of Sakot registers case as his land set a light and tree burnt down

میری ملکیتی زمین میں آگ لگادی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی جس کی وجہ سےزمین میں موجود درخت بھی جل گئے۔محمد مہربان سکنہ سکوٹ

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—محمد مہربان سکنہ سکوٹ نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ گزشتہ روز مسمیان حسنین صادق اور اویس صادق نے میری ملکیتی زمین میں آگ لگادی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی جس کی وجہ سے میری ملکیتی زمین میں موجود درخت بھی جل گئے۔آگ کے شعلے مویشیوں کے کمرے تک جا پہنچے جس کی وجہ سے آگ کی لو لگنے سے وہاں بندھے ہوئے متعدد مویشیوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔آگ کی وجہ سے تین ٹرالی گوبر بھی جل گیا اورجب ہم آگ بجھانے کیلئے زمین پر گئے تو ملزمان نے مجھے اور میری بیوی کو گالم گلوچ کی اور تشدد کے نتیجے میں میری بیوی کا دانت ٹوٹ گیا۔موقع پر کارروائی کیلئے ریسکیو 15 کو متعدد بار کالیں کیں مگر اس کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی۔

Kallar Syedan; Mohammad Mehraban, a resident of Sakot, while filing a case with the police, said that the day before yesterday, Masmyan Hasnain, Sadiq and Owais Sadiq set fire to my land which intensified, due to which the trees in my land were also burnt. The flames reached the cattle room, which caused the fire to engulf several cattle tied up there . The fire also burned three trolleys of dung and when we went to the ground to put out the fire. The accused slapped me and my wife and broke my wife’s tooth as a result of the violence.

پچھلی حکومت میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19.2ڈالر تھا جبکہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم کر کے ایک بلین ڈالر سر پلس کر دیا ہے۔ آصف محمود کیانی

The current account deficit in the previous government was 19.2 Billion Rps while the current PTI government has reduced the current account deficit to 1 billion Rps in surplus. Asif Mahmood Kayani

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر آصف محمود کیانی نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19.2ڈالر تھا جبکہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم کر کے ایک بلین ڈالر سر پلس کر دیا ہے۔تجارتی خسارہ بھی کم ہے، پچھلی حکومت نے پانچ برسوں میں 23 بلین ڈالر قرض واپس کیا اس حکومت نے تین سالوں میں 28 بلین ڈالر قرض واپس کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آج ورلڈ بنک بلوم برگ اور موڈیز کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہے۔منی لانڈرنگ پر حکومت مکمل طور پر قابو پا چکی ہے جس سے روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک بلین ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے پانچ سال بعد ترسیلات 19 بلین ڈالر کے اوپر تھیں جبکہ اس حکومت کے تین سالوں میں 27بلین ڈالر کے اوپر ہے۔آج ہمسایہ ممالک کی کرونا کی وجہ سے ایکسپورٹ کم ہو چکی ہے بہتر حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان کی ایکسپورٹ 13.5گنا بڑھ چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کے شعبے نے 1100بلین رولر اکانویں میں اضافہ کیا ہمارے ملک نے پچھلے آڑھائی سالوں میں چھ فصلوں پر بمپر سی آر او پی کیا ہے۔نمبر 1 گندم، نمبر 2 گنا 22 فیصد نمبر 3 چاول 13 فیصد،نمبر 4مکئی 27 فیصد،آلو کی فصل اور دالوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کنسٹرکشن کا شعبہ بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔سیمنٹ کی گروتھ میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔60 سالوں بعد کسی حکومت نے ڈیم کے اوپر کام شروع کیا ہے۔1200ارب سے ڈیم بن رہا ہے جس سے ایک لاکھ 60ہزار ایکٹر زرعی اراضی کو سیراب کیا جا سکے گا۔2لاکھ لوگوں کو روزگار اور سستی بجلی بھی فراہم کی جائے گی۔وزیر اعظم عمران خان کا احساس پروگرام دنیا کے 4بڑے فلاحی پروگرامز میں شامل ہو چکا ہے جس کے تحت پاکستان کے نادار لوگوں میں 2کھرب 45 ارب روپے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ 8 کروڑ لوگوں میں صحت کارڈز تقسیم کئے جا چکے ہیں اس سال انشاء اللہ پورے پنجاب میں ہر خاندان کو صحت کارڈ کی سہولت مل جائے گی جس کے تحت ہر خاندان کے پاس 10 لاکھ کی میڈیکل انشورنس موجود ہو گی۔

منشیات فروش غلام ربانی سکنہ راضی اعوان کے قبضہ سے 1500 گرام چرس برآمد

1500 grams of cannabis recovered from the possession of drug dealer Ghulam Rabbani resident Arazi Awan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد فیاض نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غلام ربانی سکنہ راضی اعوان کے قبضہ سے 1500 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق منشیات فروش اپنے مخصوص گاہکوں کے انتظار میں کھڑا تھا کہ مخبر نے اطلاع کر دی۔

تریل میں پچیس کے وی کے بجائے پچاس کے وی کا نیا ٹرانسفارمر لگا دیا

New 50 KV transformer in village Tarrail instead of 25 KV

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے رہنماخاکسار مخدوم حسین نے گاؤں تریل میں دو دن سے بند بجلی کو بحال کرا دیا اور آئیسکو روات کے حکام سے ملاقات کی جس کے بعد حکام نے گاؤں تریل میں پچیس کے وی کے بجائے پچاس کے وی کا نیا ٹرانسفارمر لگا دیا جس پر مقامی آبادی نے خاکسار مخدوم حسین اور آئیسکو روات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button