DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Taking oath of Ch Nisar Ali is not a big event, His recent decision is fear of defeat in the election process, Engineer Qamar-ul-Islam Raja

چوہدری نثار علی کا حلف اٹھانا کوئی بڑا واقعہ نہیں ان کا حالیہ فیصلہ انتخابی عمل کی صورت میں شکست کا خوف ہے, انجینئر قمر الاسلام راجہ

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کل کی طرح آج بھی اپنے بیانیئے پر قائم ہے، ہماری سیاست مفروضوں پر نہیں اصولوں پر مبنی ہے اگر پنجاب میں مسلم لیگ ن کو اکثریت ملی تو وزارت اعلیٰ کے سب سے موزوں امیدوار حمزہ شہباز ہی ہوں گے جنہوں نے دو برس کی جیل کاٹی ہے۔چوہدری نثار علی کا حلف اٹھانا کوئی بڑا واقعہ نہیں ان کا حالیہ فیصلہ انتخابی عمل کی صورت میں شکست کا خوف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود،شیخ ندیم احمد بھی موجود تھے انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ ہمارا بیانیہ بڑا صاف اور واضع ہے کارکردگی اور ووٹ کو عزت دو،وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رھتا مطلق العنان اور آمروں کو بھی اقتدار سے محروم ہوتا دنیا نے دیکھا ہے کیا مسلم لیگ ن نے نوشہرہ،وزیرآباد،ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حکومت کے باوجود مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے کامیابی حاصل نہیں کی؟بے نظیر کا راستہ روکنے کے لیئے آئی جے آئی بنانے والے بھی بینظیر کو اقتدار میں آنے سے نہیں روک سکے آنے والے وقت میں میاں نوازشریف کا راستہ روکنا بھی ممکن نہیں رہے گا۔ انہوں نے چوہدری نثارعلی خان کی حلف برداری کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چوہدری نثار علی خان میرے لیے محترم ہیں مگر سیاسی حقیقت یہ ہے کہ ان کے حلف اٹھانے کے فیصلے کی بنیادی وجہ ضمنی الیکشن کے صورت میں شکست کا خوف ہے اور اس کا اعتراف انہوں نے اپنے جاری شدہ بیان اور لاہور کی پریس ٹاک میں بھی کیا ہے اگر وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے اور عوامی مقبولیت کا زعم رکھتے ہیں تو استعفیٰ دے کر عوام میں آ جائیں گھوڑا اور میدان دونوں حاضر ہیں۔گزشتہ کئی ضمنی انتخابات کے جو نتائج سامنے آئے اس کی روشنی میں کسی آزاد امیدوار کی الیکشن جیتنے کی خواہش تو ہو سکتی ہے مگر ایسا ممکن نہیں۔مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں پوری طرح سے متحد ہے اس کا ایک کونسلر بھی الگ نہیں ہوا ‘ن ‘سے ‘ش’نکالنے والوں کو پہلے کی طرح آئندہ بھی منہ کی کھانا پڑے گی۔چوہدری نثار علی اگر حلف نہ اٹھاتے تو ڈی سیٹ ہو جاتے اور ضمنی الیکشن میں مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں ہوناتھا آزاد امیدوار کے لیئے اب کچھ باقی نہیں ہے ان کے حلف اٹھانے کا فیصلہ مستقبل کی شکست کا خوف ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں مسلم لیگ ن کے کسی رکن اسمبلی کی چوہدری نثارعلی سے ملاقات نہیں ہوئی مسلم لیگ ن کا چوہدری نثار کے حلف سے کوئی واسطعہ نہیں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو جب بھی اسمبلی میں اکثریت ملی تو ہمارے وزیراعلیٰ کے امیدوار حمزہ شریف ہوں گے جنہوں نے برسوں کی جیل کاٹی ہے۔

Kaallr Syedan: PML-N provincial vice president and former assembly member Engineer Qamar-ul-Islam Raja has said that PML-N is still standing on its statement like yesterday, our politics is not based on assumptions and Based on principles, if PML-N gets a majority in Punjab, then the most suitable candidate for the post of Chief Minister will be Hamza Shahbaz who has served two years in jail. Taking oath of Chaudhry Nisar Ali is not a big event. He expressed these views while talking to media in Kallar Syedan on Tuesday. Haji Akhlaq Hussain, Sheikh Hassan Riaz, Raja Zafar Mahmood and Sheikh Nadeem Ahmed were also present on the occasion. Qamar-ul-Islam Raja said that our statement is very clear and distinct. It will not be possible to stop Nawaz Sharif in the future. Replying to a question about the swearing in of Chaudhry Nisar Ali Khan, he said that Chaudhry Nisar Ali Khan is respected by me but the political fact is that the main reason for his decision to take oath is fear of defeat in case of by-elections. He has also admitted this in his statement and press talk in Lahore. If he does not agree with this and claims to be popular, then he should resign and come to the people. The PML-N is fully united under the leadership of Mian Nawaz Sharif and Mian Shahbaz Sharif. The councillors have not been separated either.

کلر سیداں کے نوجوان وقار احمد کو روات کے قریب قتل کر دیا گیا

Waqar Ahmed of Darkali Sher Shai murdered in Rawat

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے نوجوان وقار احمد کو روات کے قریب قتل کر دیا گیا مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اس کا نکاح بھی ہو چکا تھارخصتی باقی تھی،مقتول کو کلرسیداں کے قریب گاؤں درکالی شیر شاہی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ایف ائی آر کے مطابق وقار احمد بحریہ فیز 8 میں رات گئے مسماۃ فرزانہ مجتبی کے گھر کے ٹی وی لاوئنج میں قتل ہوا اس کے گلے میں زنانہ دوپٹے کا پھندا لگا ہوا تھا جب اس بابت مسماۃ فرزانہ سے استفسار کیا تو وہ کوئی معقول جواب نہ دے سکی اسے فرزانہ نے اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر قتل کیا مقتول یہاں گزشتہ دو برس سے پراپرٹی کا کام کر رھا تھا اسے مسماۃفرزانہ نے کسی کام کے سلسلے میں گھر بلا کر ساتھیوں سے مل کر اسے قتل کردیا۔روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے مسماۃفرزانہ سے دریافت شروع کردی جبکہ مقتول وقار احمد کو کلرسیداں کے گاؤں درکالی شیر شاہی میں سپرد خاک کردیا گیا۔مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اس کا نکاح بھی ہو چکا تھا رخصتی ہونے والی تھی کہ اسے قتل کردیا گیا۔

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث سرکاری تعلیمی اداروں سے طلباء و طالبات کی شرح اخراج باعث تشویش ہے

Corona virus and lockdown cause concern about dropout rate from public schools

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی ملک بشیر احمد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث سرکاری تعلیمی اداروں سے طلباء و طالبات کی شرح اخراج باعث تشویش ہے، رئیس مدرسہ خارج ہونے والے طلباء و طالبات کی جگہ نئے داخلوں کے ذریعے اس خلاء کو پر کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے داخلہ مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز کلر سیداں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کی ذہن سازی اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔ ایک انسان اس وقت تک معاشرے کیلئے مفید نہیں ہوتا جب تک وہ تعلیم یافتہ نہ ہو۔پڑھی لکھی ماں ہی بہترین معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے اور انسان کو معاشرے کا ایک فعال اور اہم جزو بننے میں مدد فراہم کرتی ہے۔یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ پورے تعلیمی نظام کا مرکز و محور ایک استاد ہی ہوتا ہے۔یہ نہ صرف نسل نو کی تربیت کرتا ہے بلکہ نسل نو نظریہ حیات اور اسلامی تعلیمی نظریات سے وابستہ بھی کرتا ہے۔ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چوہدری سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ استاد کی ہر بات و حرکت طلباء پر اثر انداز ہوتی ہے مگر آج استاد اور شاگرد کا مقدس رشتہ کہیں کھو گیا ہے۔استاد کا مقام مادیت پرستی اور ماہانہ مشاہیرہ سے بالا ہے۔سی ای او نے اس موقع پر سرکاری سکولوں کے منتظمین کو صفائی ستھرائی اور انسداد ڈینگی اقدامات پر مکمل عمددرآمد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اخلاق احمد اور ڈپٹی ایجوکیشن افیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی اور اساتذہ کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

مفت ادویات کی فراہمی کے سلسلے میں نیا ٹینڈر جاری نہ ہونے کی وجہ سے زکواۃ فنڈ کے ہیڈ میں ساڑھے تین لاکھ روپے کی موجود رقم استعمال نہیں لائی جا سکتی اور اگر جون تک کوئی ٹینڈر نہ لگ سکا تو تمام رقم لیپس ہو جائے گی۔

Due to non-issuance of new tender for supply of free medicines, the existing amount of Rs. 3.5 million in the head of Zakat Fund cannot be utilized.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر علی سجاد قریشی نے بتایا ہے کہ مفت ادویات کی فراہمی کے سلسلے میں نیا ٹینڈر جاری نہ ہونے کی وجہ سے زکواۃ فنڈ کے ہیڈ میں ساڑھے تین لاکھ روپے کی موجود رقم استعمال نہیں لائی جا سکتی اور اگر جون تک کوئی ٹینڈر نہ لگ سکا تو تمام رقم لیپس ہو جائے گی۔انہوں نے پیر کے روز پریس بریفینگ میں بتایا کہ گزشتہ تین برسوں سے زکوٰۃفنڈ ز کی مد مین ملنے والی رقم نیا ٹینڈر جاری نہ ہونے کی وجہ سے مستحقین علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہیں۔ٹینڈر کی مدت ختم ہونے کے بعد دو مرتبہ نئے ٹینڈرزجاری ہوئے مگر کوئی کنٹریکٹر سامنے نہ آسکا جس کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں میں زکوٰۃفنڈز سے ملنے والی رقم بے کار پڑی ہوئی ہے۔انہوں نے ہسپتال میں درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ گائنی وارڈ میں لیبر روم موجود ہونے کے باوجود آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود نہیں جس کی وجہ سے ڈلیوری کے سلسلے میں آپریشن کیلئے لائی جانے والی خواتین کو مرکزی آپریشن تھیٹر میں شفٹ کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کلر سیداں شہر میں سوئی گیس کی سہولت موجود ہے تا ہم ٹی ایچ کیو ہسپتال گزشتہ دس سالوں سے اس سہولت سے محروم چلا آ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایچ کیو کلر سیداں کی کارکردگی نمایاں ہونے کے باوجود کئی اطراف سے تنقید کا سامنا ہے ادارے کے ماحول اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں اس سلسلے میں صحافی برادری اور سیاسی عمائدین کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما راجہ محمد ثقلین،عاقب علی، شہزاد بٹ، سرمد بٹ،ڈاکٹر طار ق کھٹانا اور ڈاکٹر عمر فاروق بھی موجود تھے۔

جماعت اہلسنت برطانیہ کے رہنما قاری محمد سعید کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ کلر سیداں کے قریب منگال میں ادا کی گئی

Jamaat-e-Ahl-e-Sunnat UK leader Qari Muhammad Saeed’s sister passes away, Funeral prayers were offered in village Mangal

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جماعت اہلسنت برطانیہ کے رہنما قاری محمد سعید کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ کلر سیداں کے قریب منگال میں ادا کی گئی جس میں حاجی محمد اسحاق،راجہ ازرم حمید سیالوی،حاجی ریاست حسین،مرزا اظہر محمود،عاقب علی،وسیم اکرم، بلال عارف، بابر شہزاد، شرجیل اسحاق، ماسٹر عقیل اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button