DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Rawalpindi Waste Management Company completely failed in terms of cleanliness in Kahuta city

راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کہوٹہ شہر میں صفائی کے حوالے سے مکمل طور پر ناکام

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کہوٹہ شہر میں صفائی کے حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے لاکھوں کی آبادی والے اس شہر میں صرف ایک درجن کے قریب سینٹری ورکر رہ گے ہیں رمضان سے قبل ایک درجن سے زائد ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز جنکی سروسز 8سے10سال ہو گئی تھی بجائے انکو مستقل کرنے کے انکو نکال دیا گیا چالیس کے قریب سینٹری ورکر تھے جن میں سے ڈرائیور کی جگہ پر بھی وہی ڈیوٹی دیتے ہیں سپر وائزر کی جگی بھی انہی کو لگایا گیا چند سینٹری ورکر ز خاص خاص جگہوں پر تعینات ہیں اور شہر کی صفائی کے لیے صرف ایک درجن رہ گئے ہیں جسکی وجہ سے کہوٹہ شہر کا ہپر گلی محلہ گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے جبکہ ہائی سکو آڑہ محلہ مین بازار و دیگر علاقوں میں نلایاں گندے پانی سے بھری ہیں مکھیوں مچھروں کا راج ہے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے شہر میں کئی سالوں سے سپرے بھی نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے پورا شہر بدبو پھیلانے لگا جبکہ شہر سے چند کلو میٹر دور برلب سڑک گندگی کے ڈھیر مرے جانور پڑے رہتے ہیں وہاں سے پیدل اور گاڑیوں میں گزرنے والے شدید مشکلات کا شکار ہوتے ہیں اس کوڑے کرکٹ کو بجائے کھڈا بنا کر دفن کرنے کے برلب سڑک پھینک دیا جاتا ہے اتنی گاڑیاں اتنے سپروائزر اور جدید سسٹم ہونے کے باوجود آج سے بیس سال قبل والا کہوٹہ ٹھیک تھا عوام علاقہ شہریوں نے کمشنر راولپنڈی راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کے کرنل صابر اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا کہ نکالے گئے سینٹری ورکرز کو فوری بحال کیا جائے اور سینٹری وررکز مزید بھرتی کیے جائیں اب ایک آدمی ایک پوری وارڈ کو صاف نہیں کر سکتا۔

Kahuta; Rawalpindi Waste Management Company has completely failed in terms of sanitation in Kahuta city. With a population of millions, there will be only about a dozen sanitary workers in this city. More than a dozen daily wage sanitary workers with 8 to 10 years of service before Ramadan. Instead of making them permanent, they were fired. There are only a dozen left to clean the city, which has turned the neighbourhood of Kahuta into a pile of garbage.

پاکستانی عوام تحریک کا 32واں یوم تاسیس کے موقع پر کہوٹہ میں پر وقار تقریب

Prestigious ceremony in Kahuta on the occasion of 32nd founding day of Pakistan Awami Tehreek

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پاکستا ن عوامی تحریک کہوٹہ عقیل حیدری ایڈووکیٹ کے زیر اہتمام پاکستانی عوام تحریک کا 32واں یوم تاسیس کے موقع پر کہوٹہ میں پر وقار تقریب کا انعقاد۔یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیااور مقررنین نے خطاب بھی کیے قاضی شفیق الرحمٰن ڈپٹی کونئیر سنٹرل کور کمیٹی پاکستان عوامی تحریک، سید احت کاظمی صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی اور ملک طاہر جاوید سنئیر نائب صدر شمالی پنجاب نے بطور مہمانان گرامی شرکت کی اور پارٹی منشور کے حوالے سے پرجوش خطاب کیا دوران تقاریر مہمانان گرامی نے کہا کہ طاہر القادری نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لیڈر ہیں دین اور سیاست کے حوالے سے انکی خدمات قابل لائق تحسین ہیں انکا منشور وہ واحد منشور ہے کہ جس میں نہ کوئی تفریق ہے نہ ہی کسی گرو تک محدود ہے یہ منشور اسلام کی سلامتی و بقاء کے لیے ہے قائد محترم جناب طاہر القادری نے اپنی ساری زندگی محبتیں تقسیم کرنے اور دین کی خدمت پر وقف کی ہمارا وژن اور منشور سیاست عوام کی تبدیلی نظام کی اس عظیم جدوجہد کو آج 32سال ہو گئے ہیں شاندار تقریب کے انعقاد پر مہمانان گرامی نے صدر پاکستا ن عوامی تحریک کہوٹہ عقیل حیدری ایڈووکیٹ،سنئیر نائب صدر خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، نائب صدر شکیل شیخ، سیکرٹری جنرل ثنا اللہ ستی، سیکرٹری اطلاعات حافظ قمر رضا، راجہ بلال جہانگیر و دیگر کو مبارک باد دی اس موقع پر عقیل حیدری ایڈووکیٹ اور خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشااللہ قائد محترم کے منشور سیاست عوام کی تبدیلی نظام کی کو گھر گھر تک پہنچائے گے تقریب کے اخر میں کیک کاٹا گیا۔

ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائز یشن نے رمبلی آزاد کشمیر کے پر فضا مقام پر اپنے خاندان کے معززین سے خطاب

Malik Kaleem Hussain Awan Chairman Mureed Awan Welfare Organization addressed his family dignitaries at Rambli Azad Kashmir.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی ملک کلیم حسین اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خاندان کے تمام افراد کو ساتھ لے کر چلوں گا نیکی کے کاموں میں مشکلات آتی ہیں مگر انشااللہ اپنے رب اور خاندان کے بزرگوں، جوانوں کاساتھ سے یہ تمام مسائل حل ہونگئے ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی شخصیت ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائز یشن نے رمبلی آزاد کشمیر کے پر فضا مقام پر اپنے خاندان کے معززین سے خطاب کر تے ہوئے کیااس موقع پر اعوان قبیلے کی کی آن و شان بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت سیٹھ ملک محمد عالم،ڈاکٹر ملک محمد ریاض،ڈاکٹر ملک عبدالجبار، ماسٹر ملک محمد معروف حسین، ملک محمد رفیق، صوبیدار ملک فاروق،ملک محمد فاضل، ملک صوفی محمداقبال، ملک محمد رفیع عالم اور دیگر افراد موجود تھے۔ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے علاقہ رمبلی، بابوٹ، ہل، گھہ اور موہڑہ کے ا عوان قبیلہ اور وہاں سے کہوٹہ اور راولپنڈی آئے ہیں ہم ایک خاندان ایک خون ہیں انشاء اللہ ہم سب ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر چلیں گئے اور برادری کے تمام مسلے مسائل مل کر مشاروت کے ساتھ کر یں گئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے جد امجد ملک مرید اعوان کے نام سے(مرید اعوان ویلفیئر آر گنائز یشن) کا قیام کیا ہے اس میں اپنے خاندان کے تمام غرباء، یتیموں، بیواؤں اور غریب طلبہ وطالبات جو تعلیم حاصل کر نا چاہتے ہیں مگر وہ آگئے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ان کی بھر پور امداد کی جائے گئی مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن ایسے طلبہ وطالبات کو اپنی مدد آپ کے تحت اعلیٰ تعلیم دیلاہیں گئے اور جو مریض اپنا علاج نہیں کر ا سکتے ان کو علاج بھی کرایا جائے گااس کے علاوہ بھی اپنے خاندان کے دیگر معملات کو مل بیٹھ کر مشاورت کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی,راجہ محمد شکیل کیانی

The government has completely failed, Raja Muhammad Shakeel Kayani

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے غبارے کے ہوا نکل چکی ہے آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گئی پی پی پی نے آمریت کے خلاف جنگ لڑی کارکنان ورکرز نے کوڑے کھائے جیلیں کاٹیں شہید ذولفقار علی بھٹو نے پھانسی کا پھندہ تو قبول کیا مگر امریت کے آگے جھکے نہیں انھوں نے مزدوروں کسانوں اور عام آدمی کو زبان دی اسی طرح محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بھی جمہوریت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا پی پی پی کے ورکر ز اور جیالے آج بھی اپنے قائدین کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے متحد ہیں حلقہ این اے ستاون کے عوام آج بھی مشکلات میں ہیں انشاا للہ آنے والا وقت پی پی پی کا ہے ان خیالات کا اظہار نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا بچپن جوانی اور پی پی پی کے ساتھ گزرا ہے انشااللہ پی پی پی نہ صرف اس حلقہ بلکہ پورے پنجاب میں ایک بڑی طاقت بن کر ابھرے گی انھوں نے کہا کہ پی پی پی کے دور میں جس قدر ترقیاتی کام ہوئے اسکی مثال نہیں ملتی سابق صدر آصف علی زرداری نے چین سے سی پیک منظور کرایا پہلی مرتبہ 50فیصد پنشن اور تنخواہ بڑھائی گئی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اس حلقے کے نمائندے دو مرتبہ وزیر اعظم اور دو مرتبہ وزیر اعلیٰ کے دور ے کرائے مگر اس کے باوجود کوئی میگا پراجیکٹ نہ دے۔

Show More

Related Articles

Back to top button