DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Airport police arrest suspect involved in motorcycle theft, recover 10 stolen motorcycles

تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی اہم کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ 10موٹر سائیکلز برآمد

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی اہم کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ 10موٹر سائیکلز برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا موٹر سائیکل و کار چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد ریاض کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 10 موٹر سائیکلز برآمد ہوئے، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ائیر پورٹ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے موٹر سائیکل و کارچوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ مری پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار،02کلو کے قریب چرس برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غضنفر اقبال کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو850گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ اونے بتایا کہ منشیات فروش سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو متعدد مقدمات میں چالان ہو چکا ہے، ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ ا ومری اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ صدر بیرونی پولیس کی کاروائی،لڑکی کے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شفقت محمود کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم سال2020سے تھانہ صدر بیرونی پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی صدر نے ایس ایچ ا وصدر بیرونی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،07ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان فرقان فرید اور علی زین کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے02رائفل222معہ ایمونیشن برآمد ہوئیں،ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم واجد محمو دکو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور برآمد کرلیا، ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02ملزمان علی شہباز اور فرید احمد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم حسنات علی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ 330گرام چرس،11لیٹر شراب،30روند کلاشنکوف، 70پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ پولیس نے محمد تیمور سے330گرام چرس، تھانہ ریس کور س پولیس نے سہیل خان سے06لیٹر شراب،یوحنا ندیم سے 05 لیٹر شراب، تھانہ مندرہ پولیس نے مبشر سلیم اور جواد سے30روند کلاشنکوف، تھانہ جاتلی پولیس نے عمر شہزاد علی سے70 پتنگیں اور14ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسو گراؤنڈ کے قریب خطرناک مطلوب ملزمان کی پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار ملزم محمد اسلم زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے گرفتار ملزم محمد اسلم کی نشاندہی پر ڈکیتی معہ قتل کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علی الصبح ریڈ کیا، ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار ملزم محمد اسلم زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،گرفتار ملزم محمد اسلم کے علاوہ 02 ملزمان محمد صادق اور بلال عرف بلا بھی گرفتار ہیں جن سے 02 پستول برآمد ہوئے، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیاجائے گا، گرفتار ملزمان اور ساتھیوں نے تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں یکم مئی کو ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے شہری لعل حسین کو قتل کر دیا تھا، ملزمان جڑواں شہروں میں متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،واقعہ کی اطلاع پر ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی اور پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے اور خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی راول،ایس ایچ او رتہ امرال اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Show More

Related Articles

Back to top button