DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Police operation, facilitator of notorious criminal arrested, case registered

تھانہ کہوٹہ پولیس کی کاروائی، اشتہاری مجرم کا سہولت کار گرفتار، مقدمہ درج

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ کہوٹہ پولیس کی کاروائی، اشتہاری مجرم کا سہولت کار گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہد اقبال کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران شیر افضل نے اشتہاری مجرم کو پناہ دی اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پر کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کا سہولت کار شیر افضل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او کہوٹہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

Kahuta police operation, facilitator of notorious criminal arrested, case registered. According to details, SHO Kahuta along with his team conducted a raid to arrest Shahid Iqbal wanted in murder case, during the raid. Sher Afzal sheltered and helped the fugitive to escape, on which Kahuta police took action and arrested Sher Afzal, the facilitator of the fugitive, and registered a case. SP Saddar congratulated SHO Kahuta and the police team. He said that action should be taken against the notorious criminals and their facilitators.

کوٹلی ستیاں کے علاقے میں شہری ناظرکے قتل کے معاملے پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس

Notice of CPO Muhammad Ahsan Younis on the murder of a civilian observer in Kotli Sattian area

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—کوٹلی ستیاں کے علاقے میں شہری ناظرکے قتل کے معاملے پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس،ایس پی صدر،ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں اور ایس ایچ او کوٹلی ستیاں کو 07 یوم میں ملزمان کو گرفتار کرنے کاحکم۔تفصیلات کے مطابق کوٹلی ستیاں کے علاقے میں شہری ناظرکے قتل کے معاملے پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدرکامران حمید،ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں اور ایس ایچ او کوٹلی ستیاں کو 07 یوم میں ملزمان کو گرفتار کرنے کاحکم دیا،کوٹلی ستیاں پولیس نے واقعہ پر 15 مئی2021 کو فوری مقدمہ درج کیا جس میں راولپنڈی پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل وقاص اور PC کا کانسٹیبل حسیب نامزد ملزمان ہیں،ملزم حسیب اور مقتول ناظر آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں،دونوں ملزمان کو مقدمہ میں نامزد ہونے پر معطل کر کے محکمانہ کاروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے، مقدمہ میں شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے کانسٹیبل وقاص کے والد سب انسپکٹرر اجہ الیاس کو تھانہ ائیر پورٹ سے کلوز لائن کر دیا گیا ہے،ایس پی صدرنے بتایاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈز کیے جا رہے ہیں،ملزمان کو گرفتار کر کے میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا،سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ شفافیت اور خود احتسابی اولین ترجیح ہے،ملزمان کے خلاف میرٹ پر بلاتفریق قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button