DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Pharmacist and OTA posted at THQ Hospital Kallar Syedan were isolated after testing positive for Corona virus.

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات فارماسسٹ وجہیہ اشتیاق اور او ٹی اے نیلسن یونس کی کورونا رپورٹس مثبت آنے پر انہیں آئیسولیٹ کر دیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات فارماسسٹ وجہیہ اشتیاق اور او ٹی اے نیلسن یونس کی کورونا رپورٹس مثبت آنے پر انہیں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ماہر امراض چشم ڈاکٹر تہمینہ مشتاق اور گائنی ڈبلیو ایم او شازمینہ مدثر کورونا وائرس کے باعث آئیسولیشن میں چلی گئی ہیں جس کے بعد کورونا وائرس میں متاثرہ افراد کی تعداد اب چار ہو گئی ہے۔

Kallar Syedan; Pharmacist Wajiha Ishtiaq and OTA Nelson Younis posted at THQ Hospital Kallar Syedan have been isolated after their corona reports came back positive. The virus has caused isolation or staff members at the hospital, bringing the number of people infected with the corona virus to four.

دینی مدارس چلانا کوئی بزنس نہیں ہے,مولانا احسان اللہ چکیالوی

Running religious madrassas is not a business, Maulana Ehsanullah Chakialvi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا ہے کہ دینی ادارے اسلام کے محفوظ قلعے ہیں ان کے خلاف سازشیں کرنے والے ملت اور امت دونوں کے دشمن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ادارے سے منسلک تمام دینی مدارس کے جملہ سٹاف کے اعزاز میں دی گئی ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دینی مدارس چلانا کوئی بزنس نہیں ہے یہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺکی عین سنت کے مطابق ہے ہمارے ہاں تو حکومت کا جاری کردہ نصاب بھی پڑھایا جاتا ہے ہم عالم دین حافظ قرآن اور اسکالر قوم کو مہیا کر رہے ہیں جو اس ملک کے بنیادی نظریاتی مقاصد کے پہرے دار ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہم جن مسائل کا شکار ہیں اس کی بنیادی وجہ وہ وعدہ خلافی ہے جو قیام پاکستان کے موقع پر اسلامی سلطنت کے وعدے پر کی گئی تھی اس وعدے پر آج بھی عمل کرکے ہم مسائل کو شکست دے سکتے ہیں۔

قمر مسعود راجہ نے کلب کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب

Qamar Masood Raja addressed the reception given in honor of him in Choa Khalsa

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جواد فٹبال کلب چوآ خالصہ علاقہ کی شان اورعظمت کی علامت ہے جسکی تاریخ تقریباً نصف صدی پر محیط ہے جسکا سہرا بلا شبہ ریٹائرڈ مدرس محمد اسحاق حیدری کو جاتا ہے جنہوں ہرقسم کے حالات اور مشکلات کوتحمل اور برداشت سے شکست دی اور علاقہ کی عزت کو چار چاند لگائے۔ان خیالات کا اظہار کلب کے چیئرمین اور ممتاز سماجی اور سیاسی رہنما قمر مسعود راجہ نے کلب کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جواد کلب فٹبال کی وساطت سے علاقہ کے لیے بے مثال خدمات انجام دے رہا ہے جسکی وجہ سینوجوان نسل میں مثبت فکری رجحان پایا جاتا ہے اس کلب نے علاقہ کے تشخص کو نہ صرف اجاگر کیا بلکہ اسے جلا بھی دی جو ہم سب کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں اس موقع پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری چوآ خالصہ کے پرنسپل،پیپلز پارٹی سپورٹس ونگ کے ضلعی صدر چوہدری محمدرضوان کلیال اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام سے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنماؤں راجہ محمد ثقلین اور عاقب علی نے ان کے گاوں مٹور میں ان سے ملاقات کی

Former DG ISI General Zaheer-ul-Islam was met by PTI leaders Raja Muhammad Saqlain and Aqib Ali in Mator

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام سے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنماؤں راجہ محمد ثقلین اور عاقب علی نے ان کے گاوں مٹور میں ان سے ملاقات کی اور ملکی سلامتی سیاسی و کشمیر کے حوالے سے گفتگو کی جس میں پاکستان افواج اور انٹیلیجنس کی کاوشوں اور شہیدوں کی قربانیوں کو ہمیشہ کی طرح سراہا گیا۔اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی عوام ہمیشہ کی طرح آج بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی

Police crack down on anti-social elements

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کے دوران ایک شخص سے 510 گرام چرس جبکہ دو سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ دوران گزشت منشیات فروش برکت حسین کے قبضے سے 510 گرام چرس،ایک عدد پسٹل جبکہ وقار احمد کے قبضے سے پسٹل 30 بمعہ ایک ضرب روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ریٹائرڈ مدرس محمد آزاد مغل کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ گاؤں پنڈ میرگالہ میں ادا کی گئی

Retired Master Muhammad Azad Mughal’s mother passed away. Funeral prayers were offered at village Pind Mirgala.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ریٹائرڈ مدرس محمد آزاد مغل کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ گاؤں پنڈ میرگالہ میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی، پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خاں،راجہ ظفر محمود،عبدالجبار بھٹی،افضل ہاشمی، چوہدری توقیراسلم،مرزا عمران،چوہدری تصور حسین،حاجی محمد سعید،محمد طارق منہاس،سیکرٹری اورنگزیب،محمد رمضان منہاس،راجہ گلستان فرشی،صغیر بھولا، شعیب بھٹی،ظفر قریشی،نمبردار اسد عزیز،راجہ محمود الحسن،حبیب الرحمان قریشی،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے پی ٹی آئی کے رہنما و سابق ٹاؤن ناظم ملک سہیل اشرف کے کزن ملک واجد حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

Federal Minister for Aviation Ghulam Sarwar Khan expressed grief over the death of Malik Wajid Hussain, cousin of PTI leader and former Town Nazim Malik Sohail Ashraf.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان گزشتہ روز کلر سیداں کے نواحی علاقہ گاؤں کمبیلی صادق گئے جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما و سابق ٹاؤن ناظم ملک سہیل اشرف کے کزن ملک واجد حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما محمد ناصر راجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔دریں اثناء پی ٹی آئی کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی اور پنجاب بار کونسل کے سابق رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ نے ملک سہیل اشرف کی رہائش گاہ پر ان کے کزن کی اچانک وفات پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button