DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Members of Punjab Archaeology Department led by Raja Mushtaq Ahmad Janjua and Raja Altaf Hussain Janjua visit Qila Makhiala.

راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اور راجہ الطاف حسین جنجوعہ کی قیادت میں پنجاب آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اراکین کا قلعہ مکھیالہ کا دورہ۔8 سو سال پرانی ڈیوڑھی راجہ جوہد خانؒکی پیمائشیں، پانی کے زخائر اور ان کے ورکنگ میکنزم کا جائزہ۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اور راجہ الطاف حسین جنجوعہ کی قیادت میں پنجاب آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اراکین کا قلعہ مکھیالہ کا دورہ۔8 سو سال پرانی ڈیوڑھی راجہ جوہد خانؒکی پیمائشیں، پانی کے زخائر اور ان کے ورکنگ میکنزم کا جائزہ۔ سروے کے دوران قلعہ کے حدود اربعہ، رقبہ، میپ، ساخت اور تعمیر میں استعمال مٹیریل کا جائزہ، قلعہ کی چھ پوسٹوں کی مختلف پیمائشیں کی راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، راجہ الطاف حسین جنجوعہ نے جنجوعہ تاریخ، قلعہ جات اور شجرہ مکھیالہ پہ تفصیلی بریفنگ دی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مکھیالہ ہاؤس راولپنڈی سے راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اور راجہ الطاف حسین جنجوعہ کی قیادت میں ایک قافلہ قلعہ مکھیالہ کے دورئے کے لیے روانہ ہوا جس میں پنجاب آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسن کھوکھر،جنجوعہ راجپوت کی نوجوان علمی شخصیت راجہ محمد سدھیر جنجوعہ،راجہ اشتیاق جنجوعہ، راجہ خطیب الرحمن جنجوعہ اور دیگر شامل تھے قلعہ مکھیالہ پہنچنے پر راجگان مکھیالہ نے حسب روایت ہمارا بھر پور خیر مقدم کیاہم نے خانصاحب ریاست علی خان کی پوتی کے سانحہ ارتحال پہ پرسہ پیش کیا اور راجہ مشتاق احمد جنجوعہ نے سب مرحومین کے لئے دعا مغفرت فرمائی بعد ازاں پنجاب آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب حسن کھوکھر اور ان کے سٹاف کے ساتھ قلعہ مکھیالہ کا تفصیلی دورہ کیا قلعہ مکھیالہ کے اس سروے کا مقصد جنجوعہ راجپوتوں کی تاریخ کو درست انداز میں پیش کرتے ہوے قلعہ مکھیالہ کودنیا میں تاریخی مقام دیلایا جائے اور ٹورسٹ ایٹریکشن قرار دینے کے لئے مجوزہ اقدامات اور اس کی تفصیلی رپورٹ کی تیاری میں مدد فراہم کرنا تھااس موقع پر راجہ مشتاق احمد جنجوعہ پنجاب آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اراکین نے جنجوعہ تاریخ، قلعہ جات اور شجرہ مکھیالہ پہ تفصیلی بریفنگ دی قلعہ مکھیالہ کے سروے کے دوران قلعہ کے حدود اربعہ، رقبہ، میپ، ساخت اور تعمیر میں استعمال میٹریل کا جائزہ، قلعہ کی چھ پوسٹوں کی مختلف پیمائشیں، آٹھ سو سالہ قدیم ڈیوڑھی راجہ جوہد خان کی پیمائشیں، پانی کے زخائر اور ان کے ورکنگ میکنزم کا جائزہ، قلعہ کے حفاظتی امور اور دفاعی انتظامات، قلعہ کے داخلی اور جانبی قدیم دروازوں کے آثار، آٹھ سو سالہ قدیم مسجد، قلعہ سے ملنے والے قدیمی سکے، برتن، اور دیگر نوادرات، مکھیالہ کے فلورا، فانا اور آب و ہوا سے متعلق معلومات، قدیمی مبعد جس کا حوالہ بہت سی قدیم تاریخی کتب میں موجود ھے، سلاطین مکھیالہ کی مسند نشینی کی تقریب میں مستعمل پتھر، جنجوعہ راجگان مکھیالہ کے قدیم مزارات، مکھیالہ قلعہ کے راستے میں مناسب مقامات پر قیمتی پتھراوردیگر بہت سے امور زیر نظر رہے مزار راجہ جوہد خان رحمتہ اللہ علیہ کی تعمیر نو کے حوالے سے بات چیت بہت اہم رہی راجگان مکھیالہ میں راجہ محمد علی خان، راجہ مظاہر علی خان، راجہ علی اقدس خان، راجہ شہریار علی خان اور دیگر احباب نے حسب سابق مکھیالہ راجگان کی پرتکلف کھانوں کے ساتھ مہمان نوازی کی روایت کو خوب نبھایا۔

Kahuta; Members of Punjab Archeology Department led by Raja Mushtaq Ahmad Janjua and Raja Altaf Hussain Janjua visit Qila Makhiala. Review of measurements, water reserves and working mechanism of 800 year old porch Raja Johad Khan. During the survey, Raja Mushtaq Ahmad Janjua, Raja Altaf Hussain Janjua gave a detailed briefing on Janjua history, forts and genealogy of Makhiala.

پیر سیدا عامر سعید شاہ کاظمی اور خطہ پوٹھوہار کے خوبصورت ثنا خوان مصطفےﷺ حافظ برادران راولپنڈی نے راہ نجات پروگرام میں صحافیوں سے گفتگو

Pir Syed Amir Saeed Shah Kazmi and Hafiz brothers Rawalpindi spoke to journalists in Rah-e-Nijat program.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسلام سے دوری کی وجہ سے ہمارا معاشرہ تباہی کے دہانے پر ہے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہے جب تک ہم اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر نہیں چلیں گے ہم دنیا اور اخرت میں کامیاب نہیں ہو سکتے جو حضورﷺ کی غلامی میں آگیا وہ کامیاب ہے ان خیالات کا اظہار پیر سیدا عامر سعید شاہ کاظمی اور خطہ پوٹھوہار کے خوبصورت ثنا خوان مصطفےﷺ حافظ برادران راولپنڈی نے راہ نجات پروگرام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممتاز سماجی ومذہبی شخصیت مختار احمد کلیامی بھی موجودد تھے پروگرام کے میزبان اصغر حسین کیانی اور انکے صاحبزادگان تھے جبکہ قاری زبیر حسین چشتی نے کلام الہی سے حاضرین و ناظرین کے قلوب کو منور کیا حافظ برادران نے جن میں حافظ آزاد اورحافظ آفتاب جبکہ انکے ساتھ آئے ہوئے اسامہ نے خوبصورت انداز میں حضور ﷺ کے ہاں عقیدت اور محبتوں کا اظہار کیا آخر میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام اور وفات پا جانے والوں کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

ظفر محمود کا صاحبزادہ صمنان گل رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا اس کی شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاؤں جیوڑہ میں منعقدہوئی

Wallima of Zamnan Gull held in village Jiora

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صمنان گل کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں مرید اعوان ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین ملک کلیم حسین اعوان سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔ظفر محمود کا صاحبزادہ صمنان گل رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا اس کی شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاؤں جیوڑہ میں منعقدہوئی شادی کی تقریب میں مرید اعوان ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین ملک کلیم حسین اعوان ڈاکٹر ملک محمد ریاض،مولانا قاری فخر عباس،راجہ اسد جنجوعہ آف نتھوٹ، مولانا ملک اقبال حسین،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ، طیب جنجوعہ،سردار آصف،ملک نذاکت حسین ناز سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کی سنیٹر سعدیہ خاقان عباسی اور ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شوکت جنجوعہ سے ملاقات

Raja Imran Zamir Janjua meets Senator Sadia Khaqan Abbasi and District General Secretary PML-N Shaukat Janjua

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف صحافی،کالم نگار و صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کی سنیٹر سعدیہ خاقان عباسی اور ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شوکت جنجوعہ سے ملاقات کہوٹہ کی سیاسی صورتحال اور پارٹی مسائل پر تفصیلی گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کے معروف صحافی،کالم نگار و صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ محترمہ سنیٹر سعدیہ خاقان عباسی اور ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شوکت جنجوعہ سے ملاقات کی اور ان سے حلقہ پی پی سیون تحصیل کہوٹہ وتحصیل کلر سیداں مسلم لیگ ن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی انہوں نے کہوٹہ کی سیاسی صورتحال اور پارٹی مسائل پر تفصیلی گفتگو جس پر سنیٹر سعدیہ خاقان عباسی نے ان کی بات کی تائید کی اور کہا کہ آپ جیسے مخلص افراد کی وجہ سے انشا ء اللہ بہتری آئے گئی اس موقع پر سنیٹر ڈاکٹر افنان مشاہد،مسلم لیگی کارکن ملک زین العابدین،راجہ تنویر بنارس اور دیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button