DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Murdered PTI Information Secretary Tahira Bibi husband charged with murder of his wife

پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری اطلاعات اور گاؤں بھورا حیال کے ایک نجی تعلیمی ادارے کی پرنسپل طاہرہ بی بی کے شوہر سخاوت حسین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری اطلاعات اور گاؤں بھورا حیال کے ایک نجی تعلیمی ادارے کی پرنسپل طاہرہ بی بی کو سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے عہدے داران اور کارکنان کے علاوہ دیگر نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ کہوٹہ پولیس نے جاں بحق ہونے والی طاہرہ بی بی کے بھائی اشتیاق اسلم کی مدعیت میں اس کے شوہر سخاوت حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔اشتیاق اسلم نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن کی شادی اکیس برس قبل سخاوت حسین سے ہوئی تھی جس سے ان کے ہاں دو بچیاں اور ایک بچہ بھی ہے گزشتہ شام میری بہن اپنے ہی شوہر کے ہاتھوں فائرنگ سے زخمی ہو کر دم توڑ گئی۔کہوٹہ پولیس نے مقتولہ کے شوہر سخاوت حسین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Kallar Syedan; Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Tehsil Tehsil Kallar Syedan ​​Information Secretary and Principal of a private educational institution in village Bhora Hayal, Tahira Bibi was laid to rest. Meanwhile, Kahuta police registered a case against her husband Sakhawat Hussain on the complaint of Ishtiaq Aslam, brother of the deceased Tahira Bibi. Ishtiaq Aslam told the police that his sister was married to Sakhawat Hussain 21 years ago. They have two daughters and a child. Last evening, my sister was shot dead by her own husband. Kahuta police have registered a case of murder against the victim’s husband Sakhawat Hussain who had claimed that he accidently shot his wife while cleaning his gun.

پولیس نے مجرم اشتہاری کو پناہ دینے اور فرار کرنے میں مدد دینے پر اس کے خالہ زاد بھائی کو گرفتار کر لیا

Police arrest wanted criminal’s cousin for helping the accused to shelter and escape in village Pehar Hali, Choa Khalsa

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے مجرم اشتہاری کو پناہ دینے اور فرار کرنے میں مدد دینے پر اس کے خالہ زاد بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ مجرم اشتہاری حسنین ظروف کو عقیل لیاقت جو کہ ملزم مذکورہ کا خالہ زاد بھائی ہے نے اپنے گھر واقع پہر حالی میں پناہ دے رکھی ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو مذکورہ ملزم پکڑا جا سکتا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور دیکھا مین گیٹ کھلا ہوا اور صحن میں بلب روشن تھا، سرکاری گاڑی کو دیکھ کر مین گیٹ کے باہر کھڑے ایک شخص نے باآواز بلند پکارا حسنین بھاگو پولیس آ گئی ہے جس پر ملزم اشتہاری حسنین ظروف مکان کی عقبی دیوار پھلانگ کر اور رات کے اندھیرے کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پناہ دینے والے شخص کو قابو کر لیا گیا جس نے بعد از دریافت پر اپنا نام و پتہ عقیل لیاقت بتایا۔

منی چینجر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران سکیورٹی گارڈ سے چھینا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا

Weapons snatched from security guard recovered during money changer robbery

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—منی چینجر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران سکیورٹی گارڈ سے چھینا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ملزم جنید اقبال سکنہ ڈھوک بھٹیاں جو کہ منی چینجر میں ڈکیتی کی واردات میں جسمانی ریمانڈ پر ہے نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ مورخہ 9 نومبر 2020،پراچہ منی چینجر کلر سیداں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران سکیورٹی گارڈ سے جو بندوق 12 بور چھینی تھی وہ میں نے کلر سیداں گوجر خان روڈ پر واقع پلی کے نیچے چھپا رکھی ہے،نشاندہی پر برآمد کروا سکتا ہوں جس پر ملزم کے اس انکشاف پر اسے بحراست ہمراہی ملازمان کلر سیداں گوجرخان روڈ مدینہ ٹاؤن اور ڈھوک کنڈ کے درمیان پلی پر پہنچے تو ملزم نے از خود گاڑی رکوا کر گاڑی سے نیچے اتر کر اپنے انکشاف کی تائید میں بحراست پولیس آگے آگے چل کر پلی کے نیچے سے گھاس میں سے پلاسٹک کے توڑے میں لپٹی ہوئی بندوق 12 بور رپیٹر نکال کر پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ وہ بندوق ہے جو بروز وقوعہ پراچہ منی چینجر پر دوران واردات سکیورٹی گارڈ سے چھینی تھی۔بندوق ان لوڈ کرنے پر خالی پائی گئی۔بندوق کو علی اصغر گواہ سکیورٹی گارڈ نے شناخت کر لی۔

بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں نامزد ملزم عدنان محبوب کوفریقین کے مابین راضی نامہ ہونے پر مقدمہ سے باعزت بری کر دیا گیا

Adnan Mehboob, accused in murder of his brother, was acquitted of the case after both the parties agreed.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک اعجاز آصف نے گزشتہ برس بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں نامزد ملزم عدنان محبوب کوفریقین کے مابین راضی نامہ ہونے پر مقدمہ سے باعزت بری کر دیا گیا۔ملزم کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

شیخ ثاقب شبیر ثانی بلامقابلہ صدر پریس کلب کلرسیداں منتخب ہو گئے

Sheikh Saqib Shabbir Sani was elected unopposed as the President of Press Club Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پریس کلب کلرسیداں کے سالانہ انتخابات کے لیئے اکرام الحق قریشی اور عابد زاھدی پر مشتمل دو رکنی الیکشن بورڈ نے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فریقین کی موجودگی میں ان کو درست قرار دے دیا۔صدارتی امیدوار مرزا عتیق الرحمان نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیئے جس سے شیخ ثاقب شبیر ثانی بلامقابلہ صدر پریس کلب کلرسیداں منتخب ہو گئے جبکہ دلنواز فیصل خان اور ملک یاسر یاسین بھی بلا مقابلہ سیکرٹری مالیات اور سیکرٹری اطلاعات کامیاب ہو گئے ان دونوں کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تاہم جنرل سیکرٹری کے لیئے پرویز اقبال وکی اور چوہدری شہباز رشید کے درمیان مقابلہ ہے الیکشن 23 مارچ کو ہوگا۔

پیپلز پارٹی کا اپنا ایجنڈا ہے اور وہ کسی کے اشارہِ ابرو کی محتاج نہیں, اظہر محمود بھٹی

The PPP has its own agenda and it does not need anyone, Azhar Mahmood Bhatti

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلز پارٹی کا اپنا ایجنڈا ہے اور وہ کسی کے اشارہِ ابرو کی محتاج نہیں، پی پی پی نے ہر آمر کے سامنے کلمہ حق بلند کیا ہے اور میدان میں رہ کر جانوں کے نذرانے دیکر پارلیمنٹ کی توقیر میں اضافے کے ساتھ ساتھ جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار یپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا ہے میاں برادران اور ان کی پارٹی نے ہر دور میں اتحاد کی پیٹھ میں چھرا گونپا ہے۔ پی پی پی نے نہ پہلے استعفوں کی سیاست کی ہے نہ آئندہ ایسا کرے گی۔ ہماری سیاست پارلیمنٹ اور جمہوریت کی مضبوطی کیلیے ہے نہ کہ فرد واحد اور کسی خفیہ طاقت کی خوشنودی کیلیے۔ انھوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ پی پی پی کا پارلیمنٹ کے اندر رہ کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ صحیح تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button