DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Rizwan Qamar, a police officer who shot himself and named his uncle as the accused, withdrew from his case.

خود کوگولی مار کر اپنے تایا کو ملزم نامزد کرنے والا پولیس ملازم رضوان قمر اپنے مقدمے سے دستبردار ہو گیا۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جگہ کے نتیجے میں خود کوگولی مار کر اپنے تایا کو ملزم نامزد کرنے والا پولیس ملازم رضوان قمر اپنے مقدمے سے دستبردار ہو گیا۔ مظفر آباد میں تعنیات پولیس کانسٹیبل رضوان قمر نے اپنی درخواست میں کہا کہ میں مظفرآباد میں اپنے فرائض سرانجام دیتاہوں، چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہو سکتا، کیس داخل دفتر کیا جائے جس پر معزز عدالت نے کیس خارج کر دیا۔ادھر ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں آفتاب احمد رائے کی عدالت میں دائر 22A/Bکی درخواست پر معزز جج نے پولیس ملازم رضوان قمر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔مسماۃ رشید بیگم سکنہ ڈھوک ناظم آباد کلر سیداں جو کہ ملزم قمر کی پھوپھی بھی ہیں نے اپنے وکیل چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے 22اے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وقوعہ کے روز ملزم رضوان قمر دن 11 بجے گالم گلوچ کرتے ہوئے اور ہاتھ میں پسٹل اٹھائے ہمارے گھر میں داخل ہو گیا،بچوں کو ہراساں کرتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی اور میری بہو تہمینہ کو تھپڑ مارے اورغلیظ گالیاں دیں،تھانے میں درخواست دی مگر اسی دوران ملزم رضوان قمر خود کو گولی مار کر مضروبی حالت میں تھانے پہنچ گیا،پولیس نے میری درخواست پس پشت کر کے مضروب کی میڈیکل رپورٹ پر الٹا ہمارے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ادھر پولیس نے دوران تفتیش نامزد ملزمان اظہر حسین اورغضنفر اقبال کو مقدمہ میں بے گناہ قرار تو دے دیا مگر اس کے باوجود عورت کی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا گیاجس پر عدالت نے گزشتہ روز پولیس ملازم رضوان قمر کیخلاف 22A/Bکے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دہئے۔ادھر تھانہ کلرسیداں کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر حسناد نے رابطہ پر بتایا کہ مسماۃ رشید بیگم سے کہا ہے کہ وہ نئی درخواست جمع کروائیں جس کے بعد مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

Kallar Syedan; Rizwan Qamar, a police officer who shot himself and named his uncle as the accused, withdrew from his case. Rizwan Qamar, a police constable posted in Muzaffarabad, said in his petition that he was performing his duties in Muzaffarabad and could not appear before the court due to non-receipt of leave. On the application of 22A / B filed in the court of Additional Sessions Judge Kallar Syedan ​​Aftab Ahmed Rai, the Hon’ble Judge issued an order to register a case against police employee Rizwan Qamar. through his lawyer Chaudhry Asad-ur-Rehman Advocate, According to his aunty accused Rizwan Qamar entered our house at 11 o’clock in the morning, shouting and carrying a pistol in his hand, harassing the children. He started firing and slapped my daughter-in-law Tehmina. Then accused Rizwan Qamar shot himself and went to the police station registered against us Mann Azhar Hussain and Ghazanfar. The court yesterday issued orders to register a case against police employee Rizwan Qamar under 22A / B. On the other hand, Assistant Sub-Inspector Hasnad of Kallar Syedan Police Station said that Mismat Rasheed Begum has been asked to submit a new application after which the case will be registered.

جے یو آئی نااہل سیلیکٹڈ حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی,جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی

JUI will continue its struggle to rid the nation of incompetent selected rulers, JUI Amir Maulana Ihsanullah Chakialvi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—)جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا ہے کہ جے یو آئی نااہل سیلیکٹڈ حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ہم حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گی ہماری سیاست اصولوں پر مبنی ہے اس میں کوئی یوٹرن نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا موجودہ حکمرانوں کا کوئی اصول ہے نہ نظریہ انہوں نے تبدیلی کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا اور سیلیکٹر کی مدد سے اقتدار حاصل کیا یہ پہلے روز سے ہی اپوزیشن کو برابھلا کہتے پھر رہے ہیں عمران خان تو کہتے تھے یہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے کسی کو این آر او نہیں دیں گے مگر ان کی جماعت نے جییوآئی کو سینٹ میں ڈپٹی چیئرمین کی پیشکش کرکے ثابت کہا کہ ان کا کوئی اصول ہے نہ یہ جمہوری سوچ رکھتے ہیں ان کی سیاست اقتدار کو دوام بخشنے کے گرد گھومتی ہے جہاں سے انہیں کچھ ملتا ہے یہ اسی در کے فقیر بن جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم کو اس نااہل حکمران طبقے سے نجات دلانے کا عزم کر رکھا ہے کوئی پیشکش دباؤ ہمیں اپنے نصب العین سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔

ہماری جدوجہد قیام پاکستان کے وقت قوم سے اسلامی سلطنت کے لیئے ہے,راجہ ازرم حمید سیالوی

Our struggle is for the Islamic Empire from the nation at the time of the establishment of Pakistan, Raja Azram Hameed Sialvi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحریک لبیک پاکستان تحصیل کلرسیداں کے مرکز جامعہ غوثیہ معصومیہ کے مہتمم راجہ ازرم حمید سیالوی نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد قیام پاکستان کے وقت قوم سے اسلامی سلطنت کے لیئے ہے ہم ملک میں نظام مصطفے کے نفاذ اور مقام مصطفے کا تحفظ چاہتے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتیں ستر برس سے عوام کا استحصال کر رہی ہیں یہ اسلامی ہیں نہ ہی جمہوری ہیں ان کی جدوجہد کا مقصد ملک کو اسلام سے دور رکھنا اور اغیار کے مقاصد کا تحفظ ہے جبکہ ہماری جدوجہد باالکل واضع ہے عوام آئندہ انتخابات میں ہمارا ساتھ دیں ہم ملک کو اسامی خطوط پر گامزن کریں گے صوبائی نشست حلقہ پی پی سات میں منصور ظہور لنگڑیال امیدوار ہیں یہ اسلامی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں حافظ قرآن ہیں کوئی دوسری جماعت ان جیسا امیدوار تو سامنے لائے۔

محمد شفیق نے اپنی جیب سے گورنمنٹ پرائمری سکول موہڑہ بختاں میں تین کلاس رومز،ایک عدد برآمدہ اور ٹائلٹ بلاک کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعداسے سکول انتظامیہ کے حوالے کر دیا

Muhammad Shafiq handed over three classrooms, a veranda and a toilet block at Government Primary School Mohra Bakhtan to the school administration after completion of construction work from his own pocket.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایک مخیر شخص مک محمد شفیق نے اپنی جیب سے گورنمنٹ پرائمری سکول موہڑہ بختاں میں تین کلاس رومز،ایک عدد برآمدہ اور ٹائلٹ بلاک کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعداسے سکول انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔جس میں انہیں بتایا گیا کہ نہ صرف تین کلاس رومز بلکہ سکول کے طلباء کی سہولت کیلئے بورنگ کروانے کے بعد الیکٹرک واٹر موٹراور الیکٹرک واٹر کولر کی بھی تنصیب کا کام بھی مکمل کروا دیا گیا ہے۔تمام اخراجات پر چالیس لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے اور یہ تمام تر اخراجاب مقامی شخص ملک شفیق نے اپنی جیب سے ادا کئے ہیں۔اس موقع پر ملک شفیق نے مستقبل قریب میں ایلیمنٹری سکول کی عمارت بھی اپنے خرچے سے تعمیر کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔مقامی حلقوں نے محمد شفیق کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر لوگوں نے تمام مسائل خود ہی حل کرنے ہیں تو ارکان اسمبلی کس مرض کی دعا ہیں یاد رہے کہ اس سے قبل ایک مقامی راجہ اللہ دتہ نے لاکھوں روپے خرچ کرکے کلر دھانگلی روڈ پر شاہ خاکی پل کی مرمت کرائی اسی طرح چوآخالصہ بیول روڈ کو تحصیل گوجرخان کے گاؤں پکا کھوہ سے ملانے کے لیئے اپنی مدد آپ کے تحت نزلہ سریں پر پل کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔

نجم ایاز کو ڈھوک بھٹیاں میں سپرد خاک کردیا گیا

Najam Ayaz passed away in Dhok Bhattian

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلز پارٹی کلر سٹی کے صدر نصیراختر بھٹی کے جوانسال بھتیجے نجم ایاز کو ڈھوک بھٹیاں میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود کے علاؤہ اعجاز بٹ،محسن نوید سیٹھی،چوہدری اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عابد ذاھدی،ماسٹر محمد غالب،حاجی شوکت علی،چوہدری توقیراسلم، حاجی محمد اسحاق،رضوان کلیال،زین العابدین عباس،شیخ خورشید احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button