DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Arsonist set fire to Salaitha jungle in Panjar, large number of baby and vintage pine tree burn to ashes

گزشتہ رات یو سی پنجاڑ کے علاقہ سلیٹھہ میں جنگل کو آگ لگا دی گئی ,کروڑوں کے چھوٹے درخت بھی ضائع ہو گے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گزشتہ رات یو سی پنجاڑ کے علاقہ سلیٹھہ میں جنگل کو آگ لگا دی گئی اطلاع ملتے ہی برگیڈئیر (ر) جاوید ستی فیملی سمیت موقع پر پہنچ گے اور عوام علاقہ کو اطلاع کرنے کے بعد جرال آباد اور دیگر علاقوں سے بچے بوڑھے لوگ وہاں آ گے اور آگ بجھائی یہ عمل رات گے تک جاری رہا جسکی وجہ سے نہ صرف جنگلی پرندے نقصان ہوئے بلکہ کروڑوں کے چھوٹے درخت بھی ضائع ہو گے آئے روز کہوٹہ کے جنگلات میں آگ لگا کر کروڑوں روپے کے نقصان کے ساتھ ساتھ علاقے کے حسن کو تباہ چرند پرند،جانوروں اور درختوں کو زندہ جلایا جانے لگا برگیڈئیر (ر) جاوید احمد ستی پریس کلب کہوٹہ کی ٹیم جس میں صدر راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، ایڈیشنل سیکرٹری کبیر جنجوعہ،نوجوان صحافی ارسلان اصغر کیانی اور تحصیل زکواۃ کمیٹی کے چیئر مین عنایت اللہ ستی شامل تھے جنگل میں تقریبا تین کلو میٹر چل کر وہاں پہنچے اور جائزہ لیا اس موقع پر برگیڈئیر (ر) جاویود ستی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان تین ہزار نگہبانوں کا اعلان کر کے گے تھے مگر تا حال وزیر ماحولیات ملک آمین اسلم محکمہ جنگلات کے افسران نے کوئی عمل در آمد نہ کیا انھوں نے کہا کہ پورے حلقے میں 80جنگل ہیں اگر نگہبان تعینات کر دیے جائیں تو جنگل بھی بچ سکتے ہیں اور لوگوں کو روزگار بھی میسر ہوگا انھوں نے مزید کہا کہ حکومت ملین ٹری منصوبے پر اربوں روپے خرچ کرتی ہے جبکہ یہ قدرت کی طرف سے نھے نھے درخت جلا دیے جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ منتحب نمائندوں نے اگر کردار ادا نہ کیا تو آئندہ وؤٹ کے حقدار نہ ہونگے ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور ایم این اے صداقت علی عباسی فوری طور پر تن ہزار نگہبان تعینات کرائیں انھوں نے عوام علاقہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پریس کلب کہوٹہ کے کردار کی تعریف کی جبکہ عنایت اللہ ستی نے کہا کہ جنگل کی حفاظت نہ کی گئی تو یہ نہ صحت افزا مقام رہیں گے گھنے جنگلات کے بجائے صرف پہاڑ ہونگے اس موقع پر راجہ عمران ضمیر اور اصغر حسین کیانی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس علاقے کے مسائل کو حل کرنے اور انکو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی کوشش کی ہے جنگلات کو بچانا اسکی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے پولیس اور محکمہ ایسے افراد کے خلاف مقدم درج کرے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو پنجاڑ لا کر جنگل کے لیے تین ہزار نگہبانوں کے آڈر کرانا برگیڈئیر جاوید ستی کا بڑا کارنامہ ہے اس پر سالانہ ساڑھے چار کروڑ کے فنڈز درکار ہیں انھوں نے مزید کہا کہ برگیڈئے (ر) جاوید ستی نے جہاں علم کی شمع کو روشن کیا وہاں جنگلات کو بچانے کا بھی فرض ادا کیا صحافیوں نے مشکل علاقوں میں جا کر جائزہ لیا اور حکومت سے مبالبہ کیا کہ محکمہ جنگلات کو فو ری نگہبانوں کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے جائیں بکر والوں کی جانب سے بھی جنگل میں پودے ضائع کرنے پر اظہار تشویش کیا گیا اور کہا کہ قانونی طور پر انکو اجازت نہ ہے مگر محکمہ والے ان سے پیسے لیکر انکو کھلی چھٹی دے دیتے ہیں برگیڈئیر (ر) جاوید ستی نے کہوٹہ کے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔

Kahuta; Arsonist set fire to Salaitha jungle in union council Panjar, large number of baby and vintage pine tree burn to ashes. The government is asked to take notice and take action against the timber mafia.

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں پانی کی شدید قلت کروڑوں کے ٹیکس دینے کے باوجود کہوٹہ شہر کی80فیصد آبادی پانی سے محروم ہے

Severe water shortage in and around Kahuta City Despite paying crores of taxes, 80% of Kahuta city population is deprived of water.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں پانی کی شدید قلت کروڑوں کے ٹیکس دینے کے باوجود کہوٹہ شہر کی80فیصد آبادی پانی سے محروم ہے بلوہا دھپری گریڈاسٹیشن فاروق کالونی چھنی اور دیگر علاقوں کے عوام میلوں دور جا کر خواتین پانی لانے پر مجبور ہیں راجہ طارق محمود مرتضیٰ جب ناظم تھے تو انھوں نے22کروڑ کی واٹر سپلائی سکیم پر کام شروع کیا مگر بدقسمتی دو سال بعد بلدیاتی ادارے توڑ دیے گے اور دھپر ی آڑہ میں ٹنکیاں بنی ہے ں مگر دیگر علاقوں میں پائپ لائن نہیں بچھائی گئی جسکی وجہ سے ٹنکیاں خشک پڑی ہیں 22کروڑ روپے محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے کرپشن کی نذر ہو گیا اب بھی ایم سی کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے فنڈز موجود ہیں اگر انکو میگا پراجیکٹ میں خرچ کیا جائے تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔

آل پاکستان اوپن سپر فو کرکٹ ٹورنامنٹ 22فروری تا25 فروری تک کتھیل ہون تحصیل کہوٹہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائگا

All Pakistan Open Super Four Cricket Tournament will be played from February 22 to February 25 at Kathail Hoon Tehsil Kahuta Cricket Ground

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آل پاکستان اوپن سپر فو کرکٹ ٹورنامنٹ 22فروری تا25 فروری تک کتھیل ہون تحصیل کہوٹہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائگا جس میں پاکستان بھر سے کرکٹ ٹیمین شرکت کریں گی اس تورنامنٹ کا انعقاد داتا ہجویری کرکٹ کلب کتھیل ہون کے سردار بابر لطیف اور جنڈ کے سردار عدنان حسین کر رہے ہیں پہلا انعام ایک لاکھ روپے دوسرا انعام تیس ہزار جبکہ تیسرا انعام دس ہزارروپے جبکہ ونر ٹیموں کو ٹرافی بھی دی جائیگی سردار بابر لطیف نے کہا کہ انٹری فیس تین ہزار روپے ہے یاد رہے کہ سردار بابر لطیف اور سردار عدنان اس سے قبل بھی کئی ٹورنامنٹ کروا چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button