DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Staff at Government Girls Higher Secondary School Kallar Syedan on strike over the behaviour of class four employees

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کلر سیداں کی خواتین اساتذہ، پرنسپل اور درجہ چہارم کے دو ملازمین کے رویے کیخلاف پیر کے روز تمام خواتین اساتذہ نے ہڑتال کر دی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کلر سیداں کی خواتین اساتذہ، پرنسپل اور درجہ چہارم کے دو ملازمین کے رویے کیخلاف پیر کے روز تمام خواتین اساتذہ نے ہڑتال کر دی اور اس دوران درس و تدریس کا عمل تعطل کا شکار رہا،ہڑتال میں کلرک اور درجہ چہارم کی ملازمہ بھی شامل ہو گئئے۔خواتین اساتذہ کے مطابق جب سے شائستہ غفور کو بطور پرنسپل تعینات کیا گیا ہے اس دن سے سکول میں بے چینی،افراتفری اور ناخوشگوار صورتحال نے جنم لیا ہے۔پرنسپل کا رویہ اپنے سٹاف کیساتھ انتہائی تحکمانہ ہے اور جاریحانہ ہے۔ٹیچرز کے مطابق سکول میں سوئی گیس کی سہولت بند کر دی گئی ہے جبکہ پرنسپل اپنے لئے گیس سلنڈر استعمال کرتی ہیں جس کی قطعی طور پر اجازت نہ ہے اور ٹیچرز کو بھی سلنڈر لانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔سکول میں اپنی مدد آپ کے تحت بنایا گیا ایک عدد سٹاف واش روم ہے جسے پرنسپل نے تالا لگوا دیا ہیاگر کسی ٹیچر کے گھر میں ایمرجنسی ہو جائے تو وہ خود بیمار ہو جائے تو اسے پہلے سکول آنے کا حکم دیا جاتا ہے۔کورونا کے دوران سکول میں تمام اساتذہ کی حاضری کو ضروری قرار دے دیا گیا تھا جبکہ ایک ٹیچر جو کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی تھی کو سکول میں حاضر رکھا گیا۔سکول ملازمہ کو اس قدر ذہنی ٹارچر دیا گیا کہ وہ گیارہ دن تک بستر مرگ پر رہی جبکہ ایک ٹیچر جو زچگی کیلئے چھٹی لینا چاہتی تھی اسے چھٹی کے حق سے بھی محروم رکھا گیاجس کی وجہ سے وہ سات یوم تک آئی سی یو میں زیر علاج رہی۔پرنسپل کی جانب سے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے تمام اساتذہ کی تنخواؤں کی درخواستیں اور سروس بک نامکمل پڑی ہوئی ہیں ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں سکندر فیاض،تحصیل کوارڈینیٹر عبدالقیوم چوہدری،پنجاب ٹیچر یونین کے رہنماسید قاسم بخاری، نمبردار عدنان عباس،چوہدری خضر الرحمان، چوہدری عمران صابر موقع پر پہنچ گئے اور تمام ٹیچرز اور پرنسپل کے بیانات قلم بند کئے۔ادھر تمام اساتذہ نے پرنسپل کے تبادلے تک درس و تدریس کے فرائض سر انجام دینے سے انکار کر دیا۔

Kallar Syedan; All female teachers of Government Girls Higher Secondary School Kallar Syedan went on strike on Monday against the behaviour of class four employees.

معتبر شخصیت عبدالطیف لنگڑیال انتقال کرگئے نمازجنازہ پیر کے روز چوآخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی

Revered personality Abdul Latif Langarial passed away. Funeral prayers were offered on Monday in Mohra Langarial near Choa Khalsa.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کے قریبی ساتھی معروف استاد تاریخ اور اقبالیات پر مکمل عبور رکھنے والی معتبر شخصیت عبدالطیف لنگڑیال انتقال کرگئے نمازجنازہ پیر کے روز چوآخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی جس میں حافظ سہیل اشرف ملک،محمد ظریف راجا،سید راحت علی شاہ،محمد زبیر کیانی،راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،راجہ پرویز اختر قادری،ٹھیکیدار محمد بشارت، تنویر ناز بھٹی،خلیفہ مفتی محمود اختر نقشبندی، حاجی محمد شریف،راجہ گلستان خان،راجہ ظفر محمود،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیراسلم،راجہ عبدالجبار بھٹی،عابد حسین زاھدی،چوہدری عبدالقدوس،قاضی زاھد نعیم، احسان الحق قریشی،ماسٹر راجہ محمد خطاب،خلیفہ قاضی عتیق قریشی،الحاج غلام ظہیر،کرنل خورشید اکبر،چوہدری غلام شبیر،چوہدری جمیل اکرم،مبین ہاشمی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،حاجی احمد سعید،اسحق حیدری،مولانا سلیمان نقشبندی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم معروف تاریخ دان تھے انہیں فارسی اور اقبالیات پر مکمل عبور حاصل تھا یہ کسی بھی شخص کو دیکھ کر ہی اس کا شجرہ نسب بیان کرنے میں بھی بڑی مہارت رکھتے تھے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے اور ہر انسان سے پرتپاک اور خندہ پیشانی سے پیش آتے تھے جن کی وفات سے علاقہ ایک انتہائی ہمدرد انسان اور تاریخ شناس سے محروم ہو گیا ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے پرنسپل اور خواتین اساتذہ کے درمیان جاری چپقلش پر پرنسپل شائستہ غفور کے فوری تبادلے کی سفارش کر دی

Punjab Assembly member Raja Saghir Ahmed recommends immediate transfer of Principal Shaista Ghafoor over ongoing squabble between principal and female teachers

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے پرنسپل اور خواتین اساتذہ کے درمیان جاری چپقلش پر پرنسپل شائستہ غفور کے فوری تبادلے کی سفارش کر دی۔انہوں نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو بھی تمام صورتحال سے اگاہ کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے واقعہ کی انکوائری کروانے کے زبانی احکامات جاری کئے جس پر ڈی سی نے چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی کو ہدایت جاری کی کہ وہ سیکرٹری ایجوکیشن کو پرنسپل کے رویے کیخلاف کارروائی کی سفارش کریں۔ادھر پرنسپل شائستہ غفور نے اساتذہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی اور اسے سوچی سمجھی سازش کا حصہ قرار دیا۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے یوسی غزن آباد کی گلیات اور شاہ باغ تا ڈھوک ایوب روڈ کے لیئے گرانٹس جاری کر دی

PTI National Assembly Member Sadaqat Ali Abbasi released grants for UC Ghazniabad Galyat and Shah Bagh to Dhok Ayub Road

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے یوسی غزن آباد کی گلیات اور شاہ باغ تا ڈھوک ایوب روڈ کے لیئے گرانٹس جاری کر دی ہیں جن کا باقاعدہ ٹینڈر بھی طلب کر لیئے گئے جس پر خاکسار مخدوم حسین انفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ کلر سیداں عرفان عباس منہاس سینیئر نائب صدر غزن آبادنے صداقت عباسی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button