DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Construction and repair work of Slaughter House Road, Lari Ada, Motor Chowk, the busiest highway of Kahuta city has started.

کہوٹہ شہر کی مصروف ترین شاہراہ سلاٹر ہاؤ س روڈ،لاری اڈہ،مٹور چوک کی سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام شروع ہو گیا

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر ….
کہوٹہ شہر کی مصروف ترین شاہراہ سلاٹر ہاؤ س روڈ،لاری اڈہ،مٹور چوک کی سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام شروع ہو گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی کی محنت اور کاوش رنگ لائی۔ غیر معیاری اور ناقص کام کی اجازت نہ ہے۔ عوامی مفاد پر کوئی کمپرومائز نہ ہو گا۔ جبکہ مذکورہ سڑک کی تعمیر و مرمت سے قبل سیوریج اور بارش کے پانی کا مسلۂ معروف سوشل ورکر بریگیڈیئر (ر)جاوید ستی نے موقع پر پہنچ کر فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ تفصیل کے مطابق عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار لاری اڈہ کہوٹہ شہر کی سڑک، مٹور چوک اور سلاٹر ہاؤس روڈ کی قسمت بلِ آخر جاگ اٹھی۔ محکمہ ہائی وے کی جانب سے ایم اینڈ آر کے فنڈ سے مذکورہ سڑک کی تعمیر کا کام گزشتہ روز شروع ہوا تو تاجروں، ٹرانسپورٹرو ں، مسافروں اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔مذکورہ سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی تھی۔ گہرے گڑوں کی وجہ سے پیدل چلنا محال ہو چکا تھا۔ جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو آئے روز نقصان ہو رہا تھا۔ اور متعدد حادثے بھی رونما ہو چکے تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولیں ترجیح ہے۔ اے سی کہوٹہ سے مذکورہ سڑک پر جاری کام کی وجہ سے انچارج ٹریفک خرم فیاض ستی کو موقع پر پہنچ کر متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیا۔ دریں اثناء ممتاز سماجی شخصیت بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی نے ہمراہ چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی مذکورہ سڑک کا دورہ کیا اور اس موقع پر اخبا ری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر سے قبل نکاسی آب مسلۂ حل کیا جائے۔ آدھے سے زیادہ کہوٹہ شہر کی آبادی کے سیوریج اور بارش کا پانی مذکورہ سڑک کے وسط میں تالاب کی صورت میں جمع ہو جاتا ہے۔ نالے نہ ہونے اور بند ہونے کی وجہ سے مذکورہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے لحاظہ عوامی مطالبہ ہے کہ منتخب عوامی نمائندے اور انتظامیہ نکاسی آب کا مسلۂ حل کر کے درینہ عوامی مطالبہ پورا کریں۔

Kahuta; According to the details, the fate of the long-damaged Lari Ada Kahuta city road, Motor Chowk and Slaughter House Road finally has had work started. When the construction work of the said road started yesterday with M&R funds from the Highways Department, the faces of traders, transporters, passengers and citizens were happy . The said road was showing the view of ruins. Due to the deep ditches, it was impossible to walk. While public transport was suffering daily. And there had been several accidents. On the occasion, Assistant Commissioner Kahuta Rabia Sial, Provincial Parliamentary Secretary and Member Provincial Assembly Raja Sagheer Ahmed and President PTI Kahuta Tehsil Raja Khurshid Satti said that solution of public problems is our first priority.

راجہ محمد علی آف مواڑہ رشتہ ازواج میں منسلک

Wedding of Raja M Ali of Moawra celebrated

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد علی آف مواڑہ رشتہ ازواج میں منسلک۔دعوت ولیمہ میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین و سینیٹر و قائد حزب اختلاف سینٹ راجہ محمد ظفرالحق سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل یونسل مواڑہ کی ڈھوک چلیال موضع مواڑہ کے رہائشی راجہ محمد علی ولد راجہ جمشید شادی خانہ آبادی کی تقریب ولیمہ ان کے آبائی گاؤں میں منعقدہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین و سینیٹر و قائد حزب اختلاف سینٹ راجہ محمد ظفرالحق،راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون،راجہ نائید رزاق صدر مسلم لیگ ن یوسی مواڑہ، ٹھیکیدار راجہ حسن محمد سیکریٹری مسلم لیگ ن یوسی مواڑہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹرکا دورہ

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan visits Ghulam Rabbani Qureshi Kidney Center

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹرکا دورہ۔مریضوں کی صحت یابی دریافت کی۔ غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹرکے چیئرمین آصف ربانی قریشی کو50ہزارروپے بھی دیے۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے کہا کہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر ضلع راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک تحفہ ہے روز بروز اسکو اپ گریڈ کرنے کا عمل جاری ہے جسکی وجہ سے اب مزید لوگوں کو فائدہ ہو گا میں اس کے آنر آصف ربانی قریشی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اتنا جدید سنٹر قائم کیا مخیر حضرات انکے دست بازوں بنیں اسکو اپنے صداقات عطیات زکواۃ دیں انہوں نے مریضوں کی عیادت بھی کی اور انکی صحیت یابی کے لے دعا کی اس موقع پر چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی نے کہا کہ مارچ تک جدید لیبارٹری کا بھی کام شروع کر دیا گیا جسکا کام آخری مراحل میں ہے مشینوں کی تعداد بھی بڑھا رہے ہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں انھوں نے کہا کہ میرے پاس جگہ موجود ہے اور بہت جلد ایک بہت بڑی بلڈنگ تیار کر کے کڈنی سنٹر کو اپ گریڈ کرونگا انھوں نے مزید کہا کہ میرا نہیں یہ آپ سب کا کڈنی سنٹر ہے اس کو چلانے میں آپ اپنا کردار ادا کریں۔

سابق کونسلر حاجی ملک عبدا لروف کی طرف سے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور ممبران پریس کلب کہوٹہ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

Former Councillor Haji Malik Abdul Rauf hosted a dinner in honor of President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir Janjua and members Press Club Kahuta.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق کونسلر حاجی ملک عبدا لروف کی طرف سے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور ممبران پریس کلب کہوٹہ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ۔ میزبان رہنماء جماعت اسلامی کہوٹہ ملک عبدالراؤف نے اپنے صاحبزادگان ملک عبدالباسط، ملک عبدالسلام،ملک عبدالقیوم اور ملک عبدالوہاب نے اپنے مہمانوں کی تواضع دیسی مرغ،بیف پلاو،تندوری روٹی،مکھٹی حلوہ، گلاب جامن اور سبزقہوہ سے تواضع کی اور عوامی مسائل اجاگر کر نے اور ان کو حل کرانے پر پر یس کلب کہوٹہ کی کارکردگی کو سراہا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ملک عبدالراؤف نے پریس کلب کہوٹہ کے اعزاز میں عشائیہ کیا جس میں پریس کلب کہوٹہ کے سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، صدر راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،ایڈیشنل جنرل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ، آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید،راجہ احسان سعید ایڈووکیٹ،سنیئرصحافی ساجد جنجوعہ،ارسلان اصغر کیانی ایڈوکیٹ،افتخار غوری،راجہ شاہد اجمل،راجہ رومان سعید،احتشام اصغرکیانی،راجہ عثمان ضمیر،فیضان جنجوعہ،عاصی جنجوعہ نے شرکت کی سمیت تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت کی اس کے علاوہ ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ملک مان،حاجی ملک خالد،ملک سعید احمد،راجہ شاہد،راجہ صائم شاہد بھی موجود تھے تھے اس موقع پر ملک عبدالراؤف نے خوبصورت خطاب کیا جس میں دین اسلام کی روح سے مختلف پہلوؤں پر بات کی انھوں نے بنیان پریس کلب کہوٹہ صوفی محمد ایوب مرحوم اور راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا آخر میں راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ نے پریس کلب کہوٹہ کی جانب سے ملک عبدالراؤف کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button