DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Four members of the same family shot dead in a land dispute in Samot were buried under tight security 24 hours after the incident.

سموٹ میں راستے کے تنازعہ پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایک ہی گھر کے چار افراد کو واقعہ کے چوبیس گھنٹوں بعد پولیس کے کڑے پہرے اور حفاظت میں سپرد خاک کردیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کے گاؤں سموٹ میں راستے کے تنازعہ پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایک ہی گھر کے چار افراد کو واقعہ کے چوبیس گھنٹوں بعد پولیس کے کڑے پہرے اور حفاظت میں سپرد خاک کردیا گیا جن میں میاں بیوی بھی شامل ہیں مگر خوف کے سائے بدستور منڈلاتے رہے مقامی آبادی کے لوگ باالخصوص بچے اس واقعہ سے بری طرح متاثر ہوئے جائے وقوعہ پر جہاں چار افراد کو آتشیں اسلحے سے قتل اور نو کو زخمی کیا گیا وھاں ہرطرف خون بکھرا پڑا تھا ادہر کلر سیداں پولیس نے واقعہ کے بعد سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے زمرد حسین نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ ہماری ملکیتی زمین چار کنال ہے جس کے سامنے سلامت حسین ولد کرامت نے مکان تعمیر کیا چار دیواری کی تعمیر میں تجاوز کرکے ہمارا راستہ بند کرنے کی کوشش کی گئی ان کو ایسا کرنے سے منع کیا تو سلامت حسین،اسد حسین،آصف حسین،ناصر حسین پسران کرامت حسین، حامد،راشد مسلح پستول آ گئے ان کے ہمراہ کرامت حسین بھی تھا جنہوں نے آتے ہی فائرنگ شروع کردی جس سے چار افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے کلرسیداں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری ممکن نہ ہوئی ہے۔

Kallar Syedan; Four members of the same family, who were shot dead in a land dispute in the village of Samot in Kallar Syedan, were buried under tight police guard and security 24 hours after the incident, including the couple, but fears remained. Locals, especially children, were badly affected by the incident. At the scene, where four people were killed and nine injured, there was blood everywhere. Meanwhile, Kallar Syedan ​​police registered case against seven accused after the incident. A case has been registered. Zamrud Hussain requested the Kallar Syedan police that our land is four kanals in front of which Salamat Hussain son of Karamat built a house. An attempt was made to block our way by encroaching on the construction of four walls. Salamat Hussain, Asad Hussain, Asif Hussain, Nasir Hussain, sons of Karamat Hussain, Hamid, Rashid came with armed pistols. Karamat Hussain was also with them who started firing as soon as they arrived, killing four people and injuring nine others. Police have registered a case against the accused and started investigation but no arrest has been made so far.

محمد ہارون کمال ہاشمی کو ممبر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نامزد کرتے ہوئے انہیں واسا کا وائس چیئرمین نامزد کیا ہے

Muhammad Haroon Kamal Hashmi has been nominated as a member of Rawalpindi Development Authority and he has been nominated as Vice Chairman of WASA.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنجاب حکومت سے کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق ڈویژنل صدر محمد ہارون کمال ہاشمی کو ممبر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نامزد کرتے ہوئے انہیں واسا کا وائس چیئرمین نامزد کیا ہے ان کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں پنڈ بینسو سے ہے انہوں نے 2013میں یہاں سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا یہ پی ٹی آئی کلرسیداں ضلع راولپنڈی اور ڈویژنل تنظیم کے بھی صدر رہے انہوں نے نہ صرف کلرسیداں میں پی ٹی آئی کو مستحکم کیا بلکہ انہوں نے یہاں الیکشن لڑنے کے لیئے برطانوی شہریت کوبھی خیر آباد کہا یہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی کے چھوٹے بھائی ہیں ادہر مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین، مسعود احمد بھٹی اور دیگر نے ان کی نامزدگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہارون ہاشمی انتہائی شریف دیانتدار اور باصلاحیت نوجوان ہیں جن کی تقرری پر مسلم لیگ ن بھی انہیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیئے دعاگو ہے۔

ملک بھر کی جمہور قوتیں انیس جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کر کے انہیں باور کرائیں گی کہ 2018کے انتخابات شفاف تھے نہ آزادانہ تھے

Democrats across the country will protest in front of the Election Commission on January 19 to convince them that the 2018 elections were neither transparent nor free.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژنل کوارڈینیٹر جاسم کنول راہی نے کہا ہے کہ ملک بھر کی جمہور قوتیں انیس جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کر کے انہیں باور کرائیں گی کہ 2018کے انتخابات شفاف تھے نہ آزادانہ تھے۔تقریب کی صدارت مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سیداں سٹی کے صدر شیخ حسن فیاض نے کی تقریب میں تحصیل صدر ارسلان قریشی،راجہ شہزاد، شیخ توقیر احمد،مرزا شمریز،چوہدری شازم،چوہدری لقمان،اکمل اسحاق، سردار وسیم، محمد حبیب،دانیال مرزا، سردار عدیل،ملک سہیل اور دیگر نے بھی شرکت کی۔جاسم کنول راہی نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ہمارا الیکشن چرایا گیا اور ہارے ہوئے لوگوں کو اقتدار میں لا کر ملک کے ساتھ کھیل کھیلا گیا۔نا اہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں نے ملک کو ہرسطح پر کمزور کر کے اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔جس سے ملک کا ہر شہری اور جمہوری سوچ رکھنے والا شخص فکر مند ہے۔انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں ملک کے بہتر مستقبل کے لیے باہر نکلیں اور پی ڈی ایم کی تحریک کا ہراول دستہ بنیں۔

آئیسکو کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق بروز اتوار خواجہ اور دوبیرن فیڈرز صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہیں گے

Khawaja and Doberan feeders will be closed on Sunday from 9 a.m. to 2 p.m.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آئیسکو کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز اتوار خواجہ اور دوبیرن فیڈرز صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہیں گے جس سے پیکاں،کھرانگ،کوٹ، دکھالی،لونہ،چنام،گھاڑ گجرال،گکھڑادمال،بھکڑال،سروھا،جوچھہ، چک مرزا،ستھوانی،دھمالی،سدہ کمال،کھناھدہ،دوبیرن،پنڈ بینسو اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی سمت درست کرنے کا واحد راستہ آزادانہ انتخابات اور منتخب لوگوں کی بااختیار حکومت ہے جب ڈنڈے کے زور پر من پسند نتائج اور حکومتیں قائم کی جائیں تو پھر ملک ترقی کرسکتا ہے نہ ہی جمہوری اصولوں اور رویوں کا آگے لے جایا جا سکتا ہے انہوں نے ہفتہ کے روز مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کے گھر پر ان کے ایصال ثواب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا آج ملک گرداب میں جھکڑا ہوا ہے اس کو نکلنے کا راستہ نہیں مل رھا تواس کی وجہ غیر جمہوری حکومت اور رویئے ہیں اگر انتخابات کے نتیجے میں عوامی رائے کا احترام کیاجاتا تو آج حالات بہت مختلف ہوتے ہم نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالا مگر سیلیکٹڈ لوگوں نے اسے پھر گہری کھائی میں پھینک ڈالا ہے روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کیں اضافہ ہو رھا ہے ایک ایک ماہ میں دوبار پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے مہنگائی کاطوفان برپا کیا۔بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رھا اور اب بات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ پی آئی اے کے مسافر طیارے کو ملائیشیا میں تحویل میں لے لیا گیا اس سے ملک کی بدنامی ہوئی پی آئی اے کی ساکھ کو تباہ کرنے میں اس حکومت کا بڑا حصہ ہے جس کے بیانات نے ہمارے مستند پائلٹس کو بھی دنیا بھر میں مشکوک بنایا ہے انہوں نے اس سے قبل مرحومہ منیرہ یامین کی وفات پر ان کے بھائی بلال یامین ستی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا منیرہ یامین مسلم لیگ ن کا اس خطے میں سرمایہ تھیں۔ کرنل یامین مرحوم کے گھرانے کی علاقے کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ منیرہ یامین نے اپنے والد، اور خاندان کی خدمت کی روایات کو برقرار رکھا۔ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن اور رہنماء منیرہ یامین کی بے وقت رحلت سے غمزادہ ہے۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے منیرہ یامین کے درجات کی بلندی کیلے ان کے بھائیوں خالد یامین اور بلال یامین کے ساتھ دعائے مغفرت بھی کی۔ مرحومہ کی بچیوں سے ملاقات میں شاہد خاقان نے شہباز شریف، اور مریم نواز کا تعزیاتی پیغام بھی پہنچایا۔

Show More

Related Articles

Back to top button