DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Despite government announcements, there has been no reduction in inflation

حکومتی اعلانات کے باوجود مہنگائی میں کوئی کمی نہ ہو سکی جبکہ مل مالکان اور فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت سے سرکاری سطح پر آنے والا آٹا ناقص اور غیر معیاری ہے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حکومتی اعلانات کے باوجود مہنگائی میں کوئی کمی نہ ہو سکی جبکہ مل مالکان اور فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت سے سرکاری سطح پر آنے والا آٹا ناقص اور غیر معیاری ہے چینی آتے کی قیمتیں دوبارہ اسی سطح پر چلی گئی ہیں چینی گھی دالیں انڈے بیکری کا سامان اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں جبکہ ادوویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر کے غریبوں کو علاج کی سہولت سے بھی محروم کر دیا گیا کہوٹہ اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا نہ کوئی پرائس کنٹرول کمیٹی نظر آ رہی ہے اور نہ ہی انتظامیہ اقدامات کر رہی ہے روٹین کے مطابق چند دوکانداروں کو جرمانے کر کے اوپر رپورٹ بھیج دی جاتی ہے جبکہ شہر میں بیمار اور لاغر اور کم عمر جانواروں کا چھوٹا بڑا گوشت من مانے ریٹوں پر فروخت کیا جا رہا ہے زیادہ تر قصابوں نے گھروں میں سلاٹر ہاؤس کھول رکھے ہیں جبکہ ایک دو جانور ذبح خانہ میں جا کر ذبح کرتے ہیں ویٹنری ڈاکٹرز کا کام ہے کہ وہ پہلے زندہ جانواروں کو چیک کریں کہ آیا اس قابل ہے اسکے بجائے بعد میں جا کر چند جانواروں کو مہر لگا دیتے ہیں اعلیٰ حکام کہوٹہ شہر میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے خلاف کاروائی کریں اور زندہ جانواروں کو پہلے پاس کر کے گوشت بنایا جائے مہنگائی کم کرنے کے لیے ریٹ لسٹ پر عمل در آمد کرایا جائے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی جائے آٹے کی وافر مقدار میں فراہمی اور کوالٹی ٹھیک کی جائے۔

Kahuta; Despite government announcements, there has been no reduction in inflation, while the flour coming to the government level is substandard and substandard due to the connivance of mill owners and the Food Authority. Prices of sugar cane have gone up to the same level again. And the prices of other food items have gone beyond the purchasing power of the people, while the prices of medicines have skyrocketed and the poor have been deprived of medical treatment. Inflation in Kahuta and its environs has spiraled out of control. The control committee is not visible and the administration is not taking any action. According to the routine, a few shopkeepers are fined and a report is sent to them. Most of the butchers have opened slaughter houses in their houses while one or two animals go to the slaughterhouse and slaughter them.

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیراعوان کا کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Former MPA Col. Muhammad Shabir Awan visits various union councils in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیراعوان کا کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں فاتحہ خوانی اور اپنے دوستوں ؎ ووٹروں، سپوٹروں سے بھی ملاقات کی۔ گذشتہ روز سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیراعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا انہوں نے اپنے اس دورئے کے موقع پر کہوٹہ محلہ راجگان والے معروف ٹرانسپورٹر راجہ ظہور اختر کی وفات پر فاتحہ خوانی،محلہ راجگان میں ہی راجہ داود کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،سابق ناظم یوسی پنجاڑ جاوید عباسی کے قریبی عزیز کی وفات پر فاتحہ خوانی، یوسی دوبیرن کے علاقہ ڈولیاں میں اعوان برادری میں ہونے والی فوتگی والے گھروں میں فاتحہ خوانی، گریڈ اسٹیشن والے ماسٹر ریاض کے گھر منعقدہ دعوت میں شر کت کی جبکہ پنجاڑ چوک میں غوثیہ میر ج ہال والے سہیل ستی سے بھی ملاقات کی اس موقع پر ان کے ساتھ مجیب اللہ ستی، ماسٹرمحمد زبیر،ملک آصف، عدیل افضل اورصحافی کبیر جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے۔

ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں خوبصورت دینی درس گاہ کا قیام

Establishment of a beautiful religious school in Dera Mushtaq Shah Bazaar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں خوبصورت دینی درس گاہ کا قیام۔ زیر تعمیر خوبصورت دینی درس گاہ جامع مسجدغوث اعظم وجامعہ مدرسہ گلستان مہر علی میں تعاون کے لیے مخیر حضرات سے مالی معاونت کی اپیل۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں ایک خوبصورت دینی درس گاہ بنائی جارہی ہے جو کہ جامع مسجدغوث اعظم وجامعہ مدرسہ گلستان مہر علی کے نام سے منصوب ہے جہاں نوجوان عالم علامہ عبد الوحیدرضوی دینی تعلیم عام کر رہے ہیں انہوں نے زیر تعمیر خوبصورت دینی درس گاہ جامع مسجدغوث اعظم وجامعہ مدرسہ گلستان مہر علی میں تعاون کے لیے مخیر حضرات سے مالی معاونت کی اپیل کی ہے۔

عمران خان عالم اسلام کا لیڈر ہے,سردار ارشد مجید

Imran Khan is the leader of the world of Islam, Sardar Arshad Majeed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سردار ارشد مجید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا جو وژن ہے وہ مشکل ضرور ہے مگر اسکے ثمرات بہت جلد عوام کو ملنے شروع ہونگے ملک بحرانوں سے نکل کر سیدھے راستے چل پڑا ہے اب نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا مہنگائی بھی کم ہو گی سابقہ حکمرانوں نے ملک کو اتنا کنگھال کر دیا تھا کہ ہمیں دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا یورپ میں لوگ خوش ہو کر ٹیکس دیتے ہیں مگر ہمارے کلچر میں ٹیکس چوری کر کے اپنے آپ کو بہادر سمجھا جاتا ہے پی ٹی آئی کی یوتھ پارٹی کا قیمی اثاثہ ہیں پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے میں انکا اہم کردار ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے سنیئر رہنماء سردار ارشد مجید نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان عالم اسلام کا لیڈر ہے پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے بہت جلد عوام خوشخبریاں سنے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button