DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Assistant Commissioner Rabia Sial holds open court session

میونسپل کمیٹی آفس کہوٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کی کھلی کچہری۔سائلین نے مسائل کے انبار لگادیے۔ اے سی کہوٹہ کے موقع پر احکامات جاری

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میونسپل کمیٹی آفس کہوٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کی کھلی کچہری۔سائلین نے مسائل کے انبار لگادیے۔ اے سی کہوٹہ کے موقع پر احکامات جاری۔ تجاوزات کے خاتمے غیر قانونی اڈے ختم سٹریٹ لائٹس اور دیگر مسائل کی نشاندیہی تاجر اور صحافی برادری بھی شہر کے مسائل حل کرنے میں مدد کریں تفصیل کے مطابق اے سی کہوٹہ رابعہ سیال کی میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں عوامی شکایات کے حوالے سے کھلی کچہری عوام علاقہ خواتین تاجر برادری کے علاوہ صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا ء نے شہر میں درپیش مسائل پر بریفینگ دی جبکہ خواتین اور شہریوں کی شکایات پر فوری احکامات جاری کیے اے سی کہوٹہ نے مزید کہا کہ کہ شہر سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا تما م رہڑی بان سبزی منڈی میں شفٹ ہوں انھوں نے کہا کہ بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے صرف راولپنڈی سے سامان لانے والی گاڑیاں مقررہ وقت پر شہر میں داخل ہونگی 15جنوری تک شہر میں سٹریٹ لائٹس لگا دی جائیں گی جبکہ ملاوٹ شدہ دودھ دیہی والوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی انھوں نے کہا کہ شہر میں چند میڈیکل سٹور سے دو نمبر ادوویات اور نشہ آوور ٹیکے فروخت کرنے کی شکایات ہیں جنکے خلاف سخت کاروائی ہو گی انھوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کی مرمت واٹر سپلائی اور دیگر شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے بھی جلد اقدامات کیے جائیں گے۔

Kahuta; Open Court of Assistant Commissioner Kahuta Rabia Sial was held in in Municipal Committee Office Kahuta. Orders were issued on the complaints made by members of public.

دو ہفتوں کے اندر دو کروڑ کی لاگت سے سلاٹر ہاؤس تا مٹور چوک سڑک کی تعمیر شروع کر دی جائیگی

Construction of Slaughter House to Motor Chowk road to be started within two weeks at a cost of Rs 20 million

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو ہفتوں کے اندر دو کروڑ کی لاگت سے سلاٹر ہاؤس تا مٹور چوک سڑک کی تعمیر شروع کر دی جائیگی جبکہ پنجاڑ چوک اور کہوٹہ کلب کے پاس شہر میں انٹری پوائنٹ خوبصورت بنانے کے لیے منصوبہ بنادیا ہے ایم سی کہوٹہ کی حدود میں دوھپری گریڈ فاروق کالونی اور دیگر علاقوں میں واٹر سپلائی کی پائپ لائن بچھائی جائے گی اور جو پانی کے پائپ خراب ہیں اور پانی ضائع ہو رہا ہے انکو ٹھیک کیا جائے گا جبکہ شہر کی کھنڈرات نما سڑک کی تعمیر بھی ہو گی انھوں نے مزید کہا کہ 8کروڑ کی لاگت سے کہوٹہ شہر میں کلر بائی پاس سمیت منصوبے شروع ہو نگے اس حوالے سے چند روز قبل چیئر مینRDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ اور دیگر ممبران کی میٹنگ ہو چکی ہے راجہ خورشید ستی نے مزید کہا کہ ہر یو سی میں 70۔70لاکھ کے منصوبے دیے گے ہیں جبکہ کروڑوں روپے کے منصوبے پہلے ہی شروع ہیں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں ریڈیا لو جسٹ ڈاکٹر اور دیگر ڈاکٹروں کی کمی کو دور کیا جائے گاجبکہ بیس بیڈ کی ایمرجنسی وارڈز بھی زیر تعمیر ہے پی ٹی آئی عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی ایم این اے صداقت علی عباسی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشاں ہیں جلد سہالہ اوور ہیڈ ابرج کا افتتاح بھی ہو گا ادارے اپنا قبلہ درست کریں تھانہ سے ٹاؤٹ مافیا کا ختامہ اور پٹوار کلچر ختم کرنا ہوگا میری کوشش ہے کہ علاقے کی بلا تفریق خدمت کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی

Pakistan Tehreek-e-Insaf Azad Kashmir will win the next election

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی بیریسٹر سلطان محمود چوہدری واحد لیڈر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کیا آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کو وزیر اعظم عمران خان نے پہلی حکومتوں سے دو گنا فنڈز دیے مگر وہ ڈلیور کرنے میں ناکام رہے اور کرپشن سے کروڑوں روپے کا مال بنایا حلقہ جموں چھ سے پانچ مرتبہ کامیاب ہونے والے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق نے مہاجرین برادری کو مایوس کیا نہ انکے بچوں کو روزگار نہ انکے پاس قبرستان کے لیے جگہ ہے نہ ترقیاتی کام ہوئے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی ؤزاد کشمیر کے راہنما سینٹرل سیکرٹری جنرل جموں ریجن راجہ آفتاب نے حلقہ جموں چھ کے مہاجرین سے ملاقات اور رابطے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیڈیز ونگ کے راہنما زاہدہ اسلم بھی انکے ہمراہ تھیں انھوں نے راجہ محمد صدیق وزیر بحالیات کی طرف سے آزاد کشمیر اور دیگر مہاجرین کی اسمبلی کے ذریعے وؤٹ ختم کرانے کے اقدامات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ من پسند افراد کے ذریعے من پسند لوگوں کی وؤٹیں درج کرا کر قانونی اور اخلاقی طور پر غلط کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ حلقہ جہموں چھ کے تمام علاقوں کا دورہ کیا جہاں کی مہاجر برادری راجہ محمد صدیق کی ناقص کارکردگی سے نالاں ہیں انشا اللہ کامیاب ہو کر حلقہ جموں چھ کے مسائل حل کرونگا۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وزیر بحالیات آزاد ریاست جموں کشمیر راجہ محمد صدیق کا ن لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت۔مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی والدہ محترمہ کی وفات پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنماء وزیر بحالیات آزاد ریاست جموں کشمیر راجہ محمد صدیق،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر تحصیل کہوٹہ کے صدر قاضی عبد القیوم اور خان شبیر خان نے ن لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی رہائش گاہ آکر ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اوران سے اظہار تعزیت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button