DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Col. Wasim Janjua’s efforts pay off as Kahuta Sports Stadium construction work begins

کرنل وسیم جنجوعہ کی کاوشیں رنگ لے آہیں کہوٹہ سپورٹس سٹیڈیم کا کام شروع ہو گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کرنل وسیم جنجوعہ کی کاوشیں رنگ لے آہیں کہوٹہ سپورٹس سٹیڈیم کا کام شروع ہو گیا۔ دعا مانگنے کے بعد کام شروع کیا گیا پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر اور تمام ممبران کی کے بھی کوششوں کو سراہا گیا اس موقع پر اہل علاقہ نے ایم این اے صداقت عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیرمین آر ڈی اے طارق مرتضی، کمشنر راولپنڈی اور اے سی کہوٹہ میڈم رابعہ سیال کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دن رات اس پروجیکٹ کا کام شروع کروانے کے لیے کوششیں کیں اس موقع پر کرنل وسیم جنجوعہ، صدرپریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،ممبر بیت المال راجہ اظہر،جنرل سیکرٹری اصغر کیانی،سردار مسعود، راجہ فہیم،راجہ رومان سعید، ساجد جنجوعہ، ارسلان کیانی، احسان سعید، افتخار احمد غوری، افضال شمسی، کبیر احمد جنجوعہ سمیت کہوٹہ کے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شر کت کی اس موقع پر موجو د تمام شر کا ء نے کرنل وسیم جنجوعہ کو سپورٹس سٹیڈیم کے لیے خصوصی کوششیں کاوشیں کر نے اور کام شروع کر انے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔

Kahuta; Col. Wasim Janjua’s efforts have paid off. Work on Kahuta Sports Stadium has started. After the prayers, the work was started. The efforts of Raja Imran Zameer, President Press Club Kahuta and all the members were also appreciated.

پی ٹی آئی رہنماء مجیب اللہ ستی کی ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی سے ملاقات

PTI Leader Mujeebullah Satti Meets National Assembly Member Sadaqat Ali Abbasi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی رہنماء مجیب اللہ ستی کی ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی سے ملاقات۔علاقائی سیاست پر تفصیلی گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ممتاز سیاسی سماجی شخصیت و ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا نے ایم این اے صداقت علی عباسی سے اہم ملاقات کی اور ان سے علاقائی سیاست پر بھی تفصیلی گفتگو کی واپسی پر پریس کلب کہوٹہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی عوام کے تمام مسائل حل کر نے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں انشاء اللہ عوام کے تمام مسائل حل کر یں گئے۔

سابق چیئرمین و ناظم یوسی نڑھ بلال یامین ستی کی ہمشیرہ خاتون رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا۔

Former Chairman and Nazim UC Nard Bilal Yamin Satti’s sister, Punjab Assembly member Munira Yamin Satti, tested Corona positive.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین و ناظم یوسی نڑھ بلال یامین ستی کی ہمشیرہ خاتون رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا۔صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی اپیل۔سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی (مرحوم) کی صاحبزادی، سیکرٹری آر، ٹی،اے خالد یامین ستی اور سابق چیئرمین و ناظم بلال یامین ستی کی ہمشیرہ محترمہ،خاتون رکن پنجاب اسمبلی (MPA) منیرہ یامین ستی کا کروناء ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے تمام دوستوں، اہلیان علاقہ، کرنل محمد یامین ستی (مرحوم) اور ناظم بلال یامین ستی کے چاہنے والوں سے منیرہ یامین ستی صاحبہ کی جلدصحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عبدالمجید مغل رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن وچیف کواڈنئیٹرمسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے اپنے تعزیتی بیان میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو پسماندگیوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر ڈالا ملک کو اقتصادی طور پر مستحکم کیا بجلی کے کارخانے نصب کر کے ملک کو بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور سی این جی بحرانوں سے نجات دلائی مگر ہم نے انہیں رسوا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جس نے بھی ملک کے لیئے کوئی کارنامہ سر انجام دیا اسے مقام عبرت بنایا گیا اب تک کی ہماری یہی تاریخ ہے ہمیں سیاستدان نے کٹھ پتلیاں عزیز ہیں جس سے ملکی وحدت کو نقصان پہنچ رھا ہے انہوں والدہ کی وفات پر میاں نواز شریف شہباز شریف مریم نواز اور دیگر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button