DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Mother of ex Headmaster Raja Mahmood Ul Hassan passed away in Takal, Choa Khalsa

سابق ہیڈ ماسٹر راجہ محمود الحسن، تحصیلدار راجہ امجد اور راجہ داؤد کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ٹکال میں ادا کی گئی۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔سابق ہیڈ ماسٹر راجہ محمود الحسن، تحصیلدار راجہ امجد اور راجہ داؤد کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ٹکال میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، ممتاز سیاسی شخصیت ملک فیاض سندھو، پی ایس ٹوکمشنر راولپنڈی ، سٹاف کمشنر آفس، سٹاف ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمد سلیم، تحصیلدار طارق محمود، سٹاف محکمہ مال راولپنڈی، ڈپٹی ملٹری اکاونٹس آفیسرملک امیر، ڈپٹی ملٹری اکاونٹس آفیسرخالدبٹ، ڈپٹی ملٹری اکاونٹس آفیسر ملک نعیم، معروف بزنس مین ملک تنویر، ملک طارق اعوان، ملک ضمیر اعوان، ملک ظہور اعوان ایڈووکیٹ، معروف بینکر راجہ عبدالجبار بھٹی، جہانگیر اختر بھٹی، سابق ٹی ایم او مالک داد بھٹی، ہیڈ ماسٹر اکرم بٹ، اساتذہ، صحافیوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ مسلم لیگی رہنما سینٹر راجہ ظفر الحق اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے بذریعہ ٹیلی فون راجہ محمود الحسن و تحصیلدار راجہ امجد سے تعزیت کا اظہارکیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button