DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Assistant Commissioner fines two hotel owners for non-compliance with Corona Virus SOPs.

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید نے کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر دو ہوٹل مالکان کو مجموعی طور پر پندرہ ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید نے کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر دو ہوٹل مالکان کو مجموعی طور پر پندرہ ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے موہڑہ پھڈیال کے قریب واقع دو ہوٹلوں کو چیک کیا اور کوروناایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر وادی ہوٹل کو دس ہزار جبکہ لالہ جی ہوٹل کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا
ہے۔کاؤنٹر پر موجود مالکان اور کچن میں کام کرنے والے ملازمین نے ماسک پہن رکھے تھے نہ ہی گلوز کا استعمال کیا ہوا تھا۔

Kallar Syedan; Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed imposed a total fine of Rs 15,000 on two hoteliers for non-compliance with Corona Virus SOPs. Checked and fined Wadi Hotel Rs 10,000 and Lala G Hotel Rs 5,000 for non-compliance with Corona SOPs.
The owners at the counter and the kitchen staff were not wearing masks or using gloves.

راشد کیانی کی اہلیہ کی تقریب چہلم

Dua e Chelum observed for late wife of Rashid Kiyani

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مفتی زاھد یوسف نے کہا ہے کہ اللہ تعالے انہی لوگوں کو عزتیں اور مراتب عطا کرتا ہے جو اس کے ذکر کو بلند کرتے ہیں علامہ خادم حسین رضوی کا تاریخی جنازہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اللہ اور تاجدار ختم نبوت اپنے مجاھدوں کی عزتوں میں اضافہ کرتے ہیں جس کا ایک مظاہرہ چشم فلک نے کل مینار پاکستان لاھور میں دیکھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کے راشد کیانی کی اہلیہ کی تقریب چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سابق چیئرمین محمد زبیر کیانی،قمر ایاز،راجہ ظفر محمود،شیخ خورشید احمد،عابداللہ سیٹھی،سجاد شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی علامہ ذاھد یوسف نے کہا کہ دامن رسول اللہ سے وابستگی دنیا و آخرت کی کامیابیوں کی ضمانت ہے علامہ زاھد شازلی نے دعا کرائی۔

قمرالسلام کی خوشدامن انتقال کر گئیں انہیں بیول میں سپرد خاک کر دیا

Mother in law of Qamar Ul Islam passed away in Bewal

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری شیخ قمرالسلام کی خوشدامن انتقال کر گئیں انہیں بیول میں سپرد خاک کر دیا گیا پوٹھوہار یونین کے صدر منیر چشتی جاوید اقبال،راجہ محمد سعید، اکرام الحق قریشی،مقصود بھٹی،مرزا عتیق الرحمان اور دیگر نے مرحومہ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پرنسپل پروفیسر محمد جاوید انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ ہیراں میں ادا کی گئی

Principal Prof. Muhammad Javed passed away. Funeral prayers were held at Mohra Heeran near Choa Khalsa.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گورنمنٹ کالج کلر سیداں کے ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر محمد جاوید انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ ہیراں میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی حلقوں اور اساتذہ نے شرکت کی۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار

Heartfelt grief over the death of former Prime Minister Mian Nawaz Sharif’s mother

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو پسماندگیوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر ڈالا ملک کو اقتصادی طور پر مستحکم کیا بجلی کے کارخانے نصب کر کے ملک کو بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور سی این جی بحرانوں سے نجات دلائی مگر ہم نے انہیں رسوا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جس نے بھی ملک کے لیئے کوئی کارنامہ سر انجام دیا اسے مقام عبرت بنایا گیا اب تک کی ہماری یہی تاریخ ہے ہمیں سیاستدان نے کٹھ پتلیاں عزیز ہیں جس سے ملکی وحدت کو نقصان پہنچ رھا ہے انہوں والدہ کی وفات پر میاں نواز شریف شہباز شریف مریم نواز اور دیگر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ادہر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے بھی پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button