DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Corona virus spreading rapidly in Kahuta region while THQ hospital lacks facilities, isolation ward and no test system.

کہوٹہ اور گردونواح میں کرونا وائرس نے پنجے گاڑ دیے کرونا وائرس تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے آئسو لیشن وارڈ ہے اور نہ یہاں کوئی ٹیسٹ کا نظام

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ اور گردونواح میں کرونا وائرس نے پنجے گاڑ دیے کرونا وائرس تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے آئسو لیشن وارڈ ہے اور نہ یہاں کوئی ٹیسٹ کا نظام یو سی نڑڑ، کھول، بیور، نارہ و دیگر علاقوں سے آنے والے مریضوں کو راولپنڈی ریفر کیا جا رہا ہے کرونا وائرس کی دوبارہ جو لہر پھیلی ہے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ذمہ داران اس سے بے خبر ہیں انکی غفلت اور نا اہلی کی وجہ سے آئے روز کرونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے کئی کنالوں پر بنے اس ہسپتال کی صرف پرانی اور بوسیدہ بلڈنگ ہی نظر آ رہی ہے پورے آٹھ ماہ خواتین مدر چائلڈ سنٹر سے چیک کرواتی ہیں جب اپریشن کا وقت آتا ہے تو یا راولپنڈی ریفر کیا جاتا ہے یا پرائیویٹ کلینکوں پر جہاں یہی ڈاکٹر 30سے 40ہزار میں آپریشن کر دیتے ہیں اسی طرح معمولی لرائی جھغرے کی صورت میں بھی ایکسرے کے لیے ہولی فیملی یا کلر سیداں روانہ کر دیا جاتا ہے اسی طرح نہ کوئی جدید لیبارٹری ہے اور نہ ہی اپریشن تھیٹر میں سہولیات ہیں کہوٹہ تحصیل کی لاکھوں کی آبادی آج بھی ذلیل و خوار ہو رہی ہے ہسپتال کا عملہ بھی مریضوں سے اپنا رویہ درست نہیں رکھتا ہسپتال میں ادوویات بھی نا پید تمام کام فوٹو سیشن اور کاغذی کاروائی میں پورے کر کے اعلیٰ حکام کو او کے کی رپورٹ دی جاتی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر صحت،کمشنر راولپنڈی نے دورے بھی کیے مگر کچھ نہ ہوا منتحب نمائندوں نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعیہ سیال سے گفتگو کی تو انھوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات ہیں کہ گھر میں کرونا کے مریضوں کو آئسولیٹ کیا جائے اس وجہ سے ہسپتال میں آئسولیٹ نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ عوام علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فوری انکوائری کی جائے اور نوٹس لیا جائے کرونا کے ٹیسٹ کہوٹہ میں کیے جائیں اور آئسولیشن وارڈ قائم کیا جائے۔

Kahuta; Corona virus spreading rapidly in Kahuta and its environs, while the THQ hospital lacks facilities, isolation ward and no test system in UC Narh, Khalol, Bior, Nara and others. Patients from the area are being referred to Rawalpindi. The officials of Tehsil Headquarters Hospital are unaware of the resurgence of corona virus, Due to their negligence and incompetence, corona cases are increasing day by day.

کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار انتہائی حساس علاقے میں باہر سے لوگوں نے آکر پورے شہر میں سوزکیوں رکشوں اور رہڑیوں پر سبزی فروٹ لنڈا و دیگر سامان لا کر کہوٹہ شہر کی سڑک جو پہلے ہی تنگ تھی کو بند کر دیا ہے

In a highly sensitive area full of encroachments in Kahuta city, people from outside have come all over the city on Suzuki rickshaws and carts carrying vegetables, fruits and other goods and blocking the already narrow road of Kahuta city.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار انتہائی حساس علاقے میں باہر سے لوگوں نے آکر پورے شہر میں سوزکیوں رکشوں اور رہڑیوں پر سبزی فروٹ لنڈا و دیگر سامان لا کر کہوٹہ شہر کی سڑک جو پہلے ہی تنگ تھی کو بند کر دیا ہے کئی دوکانداروں نے اپنے تھڑے بھی کرائے پر لگا رکھے ہیں جبکہ ٹریفک وارڈن کی سستی کی وجہ سے نہ ہی ون وے کی پاسداری ہو رہی ہے اور نہ ہی غیر قانونی اڈوں کو ختم کیا جا رہا ہے جبکہ پورا پورا دن سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں اور جو موٹر سائیکل کھڑے کر کے ٹریفک کی روانگی میں خلل ڈالا جاتا ہے جبکہ ایم سی کہوٹہ کے چند اہلکار باقائدگی سے باہر سے آکر سامان لگانے والوں سے سامان اور پیسے بٹورتے ہیں انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے کہوٹہ شہر میں مہنگائی کا ایک طوفان ہے درزی ہوں حمام والے بیکری والے یا ہوٹل سب من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں جبکہ سبزی فروٹ چینی آٹا گھی و دیگر اشیاء خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں حماموں پر گندے تولیے اور پرانے اوزار استعمال کیے جا رہے ہیں اور شیو اور بال کاٹنے کے بھی من مانے ریٹ وصول کیے جانے لگے محکمہ صحت کے اہلکاران نے کبھی بازار میں آ کر نہ انکو چیک کیا نہ بعض میڈیکل سٹورایسے ہیں جہاں نشہ آور ادوویات 2نمبر میڈیسن اور دیگر غیر ممنوع چیزیں فروخت ہو رہی ہیں شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

نمبردار راجہ فیصل جنجوعہ کی بھتیجی اور حاجی راجہ مسعود جنجوعہ کی نواسی کی وفات پر فاتحہ خوانی

granddaughter of Haji Raja Masood Janjua passed away

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نمبردار راجہ فیصل جنجوعہ کی بھتیجی اور حاجی راجہ مسعود جنجوعہ کی نواسی کی وفات پر فاتحہ خوانی۔گذشتہ روزقبل محلہ راجگان کہوٹہ کے معروف ٹرانسپورٹر حاجی راجہ مسعود جنجوعہ کی نواسی اور سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار راجہ فیصل جنجوعہ کی بھتیجی فوت ہو گئی تھی گذشتہ روز ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہارِ تعزیت اور دعائے مغفرت کی اس موقع پر صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نائب صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سردار مظہر یوتھ راہنما پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وجاہت مسعود جنجوعہ، سیکرٹری اطلاعات ملک عامر محمود بھی موجود تھے۔

صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر سے ان کے فارم ہاؤس میں ذوالفقار علی ستی،آفتاب کیانی اور صحافی ساجد جنجوعہ کی ملاقات۔

President Press Club Kahuta Raja Imran Zameer met Zulfiqar Ali Satti, Aftab Kayani and journalist Sajid Janjua at his farmhouse.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر سے ان کے فارم ہاؤس میں ذوالفقار علی ستی،آفتاب کیانی اور صحافی ساجد جنجوعہ کی ملاقات۔ علاقائی مسائل اور سیاسی صوتحال پر گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون،آفتاب کیانی آف نارہ اور معروف صحافی ساجد جنجوعہ کی ممتاز کالم نگار و صحافی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر سے ان کے فارم ہاؤس دھپری میں جا کر ملاقات کی اور ان سے علاقائی مسائل سے آگاہ کیا اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اس موقع پر ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ رومان سعید اور کبیر جنجوعہ بھی موجو د تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button