DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; A Lady from village Kallariyan passed away after contracting covid-19

کلرسیداں میں شادی شدہ خاتون کورونا سے جاں بحق،ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے ایم ایس اور لیڈی ڈاکٹر سمیت متعدد اہلکاروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹیں مثبت آ گئیں

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں میں شادی شدہ خاتون کورونا سے جاں بحق،ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے ایم ایس اور لیڈی ڈاکٹر سمیت متعدد اہلکاروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹیں مثبت آ گئیں۔ گاؤں کلریاں میں شادی شدہ خاتون کورونا سے جاں بحق مرحومہ پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید کے کزن راجہ سعید کی اہلیہ تھیں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں لیڈی ڈاکٹر اور فارماسسٹ کی کورونا وائرس کی رپورٹس مثبت آ گئیں۔لیڈی ڈاکٹر سدرہ شبیر اور فارماسسٹ مہوش الیاس کی رپورٹس مثبت آ جانے کی وجہ سے انہیں اپنی اپنی رہائش گاہوں پر آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایم ایس ڈاکٹر علی سجاد قریشی بھی کورونا وائرس کی زد میں آ کر آئیسولیٹ ہو گئے ہیں۔

Kallar Syedan; A Second wave as started to hit , AWife of Raja Saeed from village Kallariyan has sadly passed away after contracting covid-19.

پی ٹی آئی کی ٹیم نے گاؤں منگال میں بجلی کی کمی دور کرنے کو وعدہ ایفا کر دیا

The PTI team promise fulfilled to alleviate the power shortage in Mangal village

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی کی ٹیم نے گاؤں منگال میں بجلی کی کمی دور کرنے کو وعدہ ایفا کر دیا بلدیہ کلرسیداں کی بستی منگال محلہ زیریں میں گزشتہ کئی سالوں سے بجلی کی وولٹیج کا مسئلہ درپیش تھا مقامی کارکن عاقب علی نے اس دیرینہ مسئلہ کے حل کا بیڑھا اٹھایا ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی راجہ صغیر احمد اور راجہ محمد ثقلین سے درخواست کی جن کی مدد سے ائیسکو سب ڈویژن نے محکمانہ منظوری کے بعد وھاں نصب ایک سو کے وی کے ٹرانسفارمر کی بجائے دوسو کیوی کا ٹرانسفارمر نصب کرکے مسئلے کو حل کردیا مقامی حلقوں نے اس شاندار کام پر پی ٹی آئی کے مقامی ارکان اسمبلی کے علاؤہ راجہ محمد ثقلین،قدیر عباسی،راجہ ابرار اور عاقب علی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

District Police decides to take action against Tehreek-e-Labek Pakistan officials and sympathizers to stop rally in Rawalpindi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کل بروز اتوار راولپنڈی میں نکالی جانے والی ریلی کو روکنے کے لیئے ضلع پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے عہدیداران اور ہمدردوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے اور ممکنہ طور پر ریلی میں شرکت کرنے والوں کے ناموں کی فہرستیں متعلقہ تھانوں میں بھیج دی گئی ہیں کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تحریک لبیک تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری محسن عبداللہ کو گاؤں سہوٹ بنگیال سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کوئی بھی راہنما اور کارکن پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا پولیس ان کی تلاش میں مصروف ہے۔

مانکیالہ کے معروف کاروباری چوھدری محمد ظہیر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

The mother of well-known businessman Chaudhry Muhammad Zaheer of Mankiala passed away

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مانکیالہ کے معروف کاروباری چوھدری محمد ظہیر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ میں مولانا سرفراز کلیامی،راجہ شہزاد یونس،صبور بھٹی،ساجد بٹ،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،مسعود بھٹی،دانش بھٹی,سعید بھٹی،رانا زعفران،چوہدری فیصل،راجہ احسان اور دیگر نے شرکت کی۔

روات پولیس کی کاروائی، 09 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا امام مسجد جاوید چند گھنٹوں میں گرفتار

Rawat police operation, Imam of masjid, who tried to rape a 09-year-old child, was arrested in a few hours

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… روات پولیس کی کاروائی، 09 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا امام مسجد جاوید چند گھنٹوں میں گرفتار، بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا مدعی نے درخواست دی کہ میرا 9 سالہ بیٹا نماز پڑھنے مسجد گیا جو کہ امام مسجد کے پاس قرآن بھی پڑھتا ہے امام مسجد نے میرے بیٹے کو کھانا لانے کے بہانے کمرے میں بلوایا اور بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، ایس ایچ او روات یاسر مطلوب کیانی نے ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جاوید کو گرفتار کرلیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button