DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Delegation of Jamaat-e-Islami Kahuta led by Raja Tanveer Ahmed called on Haji Malik Yaseen, inquired about his illness

جماعت اسلامی کہوٹہ کے وفد کا راجہ تنویر احمدکی قیادت میں حاجی ملک یٰسین سے ملاقات ان کی بیمار پرسی کی اور جلد صحت یابی کے خصوصی دعا کی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جماعت اسلامی کہوٹہ کے وفد کا راجہ تنویر احمدکی قیادت میں حاجی ملک یٰسین سے ملاقات ان کی بیمار پرسی کی اور جلد صحت یابی کے خصوصی دعا کی۔گذشتہ روز جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کے وفدنے رہنماء جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون راجہ تنویر احمد کی قیادت میں تحصیل کہوٹہ معروف سیاسی،کاروباری اور مذہبی شخصیت حاجی ملک یٰسین کی رہائش گاہ جا کر ان کی بیمار پرسی کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی وفد میں راجہ تنویر احمدرہنماء جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون،نائب امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون حاجی ملک عبد الرّؤف،سردار آمین ثاقب،ناظم مالیات حلقہ پی پی سیون ملازم حسین اور دیگر ارکان جماعت شامل تھے۔

Kahuta; A delegation of Jamaat-e-Islami Kahuta led by Raja Tanveer Ahmed called on Haji Malik Yaseen and inquired about his illness and prayed for his speedy recovery. A delegation of Jamaat-e-Islami Kahuta led by Raja Tanveer Ahmed I visited the residence of Haji Malik Yaseen, a well-known political, business and religious figure in Kahuta Tehsil and inquired about his illness and prayed for speedy recovery. Raja Tanveer Ahmad, Leader of Jamaat-e-Islami Constituency Seven Haji Malik Abdul Rauf, Sardar Amin Saqib, Nazim Finance Constituency PPP Seven Malazam Hussain and other members of the party were present.

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ کی طرف سے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے اعزاز میں پر تکلف ناشتے کا اہتمام

Asi Janjua of PML-N Youth Wing hosted a sumptuous breakfast in honor of prominent political and social figure Dr Muhammad Arif Qureshi.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ کی طرف سے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے اعزاز میں پر تکلف ناشتے کا اہتمام دیگر مقامی عہدیداران نے بھی شر کت کی۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ نے کہوٹہ کے معروف ناشتہ سنٹر “بسم اللہ ناشتہ سنٹر”ڈولیاں روڈ نز د جامع مسجد الخلیل ؒ گریڈ اسٹیشن میں کیا اس موقع پر صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ، سرفراز قریشی، حامد لطیف ستی اور وقار محبوب جنجوعہ نے بھی شرکت کی اس موقع پر عاصی جنجوعہ نے اپنے تمام معزز مہمانوں کو ناشتے میں پرتکلف اشیاء پیش کی تمام مہمانوں نے اپنے میزبان کا شکریہ ادا کی۔

نوجوان ملک پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں,مسلم لیگ ن یوتھ تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ رومان سعید

youngsters are valuable asset of Pakistan, says PML-N Youth Raja Roman Saeed, a young political and social figure of Kahuta Tehsil.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوتھ تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ رومان سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوجوان ملک پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں نوجوان کسی بھی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں کہوٹہ ایک پسماندہ ترین تحصیل ہے مسائل کے انبار ہیں اپنے اپنے سیاسی و ذاتی مفادات سے ہٹ کر ہم سب نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہواپڑیگا۔نوجوان علاقے کی تعمیر و ترقی کا جذبہ رکھتے ہیں سیاست میں اب نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے بہت جلد ایک کانفرنس منعقد کی جائیگی جس میں تمام نوجوان جو مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ ہونگے انکو دعوت ہے کہوٹہ کے نوجوان ہمارا ساتھ دیں تا کہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر اپنے علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کر سکیں وگرنہ کہوٹہ کا کوئی پرسان حال نہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button