DailyNewsPothwar.com

Kotli Sattian; Seerat committee Kotli Sattian holds annual Hamd Naat conference

سیرت کمیٹی کوٹلی ستیاں کے زیراہتمام سالانہ محفل حمدونعت و سیرت حبیبِ خداﷺکانفرنس کا انعقاد

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )—سیرت کمیٹی کوٹلی ستیاں کے زیراہتمام سالانہ محفل حمدونعت و سیرت حبیبِ خداﷺ کانفرنس کا انعقاد مین بازار کوٹلی ستیاں بن کے مقام پر قاری آصف سلیم ستی صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں مقامی علمائکرام کے علاوہ سنی رابطہ کونسل کے مرکزی راہنماء مولانا عبدالخالق رحمانی نے خصوصی خطاب کیا اور ملک کے معروف ثنائخوان حضرات نے اپنا کلام پیش فرمایاعوام علاقہ کی کثیر تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی علمائے کرام نے اپنے خطابات میں حضورﷺ کی سیرت کے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈالی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخالق رحمانی نے کہا کہ اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب کو اتنا بلند مقام عطاء کیا کہ جو اس سے پہلے کسی دوسرے نبی کو نہیں عطا ہوا آپﷺ نے جو تعلیمات اس امت کو دیں انہیں پر چل کر ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

Kotli Sattian; The annual conference of Hamd o naat and Sirat Habib-e-Khuda was held at Bazar Kotli Sattian Bin under the chairmanship of Qari Asif Saleem Satti with large number of scholars participating.

پیپلزپارٹی ہی واحد وہ جماعت ہے جس کا ماضی گواہ ہے,آ صف شفیق ستی

The PPP is the only party whose past is a witness, Asif Shafiq Satti

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 57 کے رہنما آ صف شفیق ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی ہی واحد وہ جماعت ہے جس کا ماضی گواہ ہے جتنے حقوق غریبوں کو دیے یا جتنے ادارے غریب عوام کی فلا حو بہبود کے لیے قائم کیے یہ غریب دوست پالیسیوں کا نتیجہ مہنگائی نے حکومت اور عوام میں فاصلے بڑھادیئے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکل چکا ہے۔ عام آدمی کا معیارِ زندگی حد درجہ گر چکا ہے۔ حکومت عوام جو ناقص کارکردگی کا جواب دے نہ کہ ٹائیگر فورس کے ذریعے غریب تاجروں کو ہراساں کیا جا ے ا نہوں نے کہا کہ غریب طبقہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے خود کوشش کریجس کے کیے پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

تعزیت

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )—صدر پاکستان پیپلزپارٹی یونین کونسل سانٹھ سرولہ جہاں زیب ستی کا اخلاق ستی کی وفات اظہار تعزیت پیپلزپارٹی سانٹھ سرولہ کے صدر جہاں زیب ستی نے سانٹھ انوالی کے رہائشی اخلاق ستی کی وفات پر ان کے صاحبزادے وقاص ستی سے پوسٹل کالونی اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعاۓ مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اخلاق ستی ایک انتہائ ہمدرد انسان تھے

Show More

Related Articles

Back to top button