DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Giving priority to a particular group instead of PTI workers will be brought to the notice of the High Command. Raja Sajid Javed

تحصیل کلرسیداں کی تنظیم کی غیر فعالیت اور پی ٹی آئی ورکرز کے بجائے ایک مخصوص گروپ کو فوقیت دینے جیسے معاملات ہائی کمان کے نوٹس میں لائے جائیں گے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ کرپشن، فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم اور پی ٹی آئی کے ورکرز سے روا رکھی جانے والی زیادتی، کرپشن اور مہنگائی کے کنٹرول میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کی ناکامی، منتخب نمائندوں کی عدم توجہی اور تحصیل کلرسیداں کی تنظیم کی غیر فعالیت اور پی ٹی آئی ورکرز کے بجائے ایک مخصوص گروپ کو فوقیت دینے جیسے معاملات ہائی کمان کے نوٹس میں لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دوبیرن کلاں میں پارٹی رہنما تصور ضیا چوہدری کے دفتر میں کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں کے ایک نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ اظہر اقبال،چوہدری ظہور اصغر،عاصم مختار مغل، چوہدری ظفر،سجاد حسین شاہ،زاھد رشید،میجر جاوید اور دیگر نے بھی شرکت کی اور پی ٹی آئی کے وزرا اور وزیراعلی کی جانب سے حکومتی موقف کا موثر دفاع نہ کرنے،کارکنوں کے حقوق کی پامالی،ایم پی اے کی طرف سے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم،مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی اور اداروں میں بڑھتی ہوئی کرپشن پر شدید احتجاج کیا گیا راجہ ساجد جاوید نے پاکستان کے خلاف لانچ کی جانے والی 5جی ہائبرڈ وار سے بچنے کے لیے موجودہ حکومت، آرمڈ فورسزاور آرمی چیف کے خلاف زبان درازی کی مذمت کرتے ہوئے کارکنوں کی تلقین کی کہ وہ پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا پی ٹی آئی کے ویژن سے انحراف، ورکرز کے حقوق کی پامالی، قبضہ مافیا، کرپشن مافیا اور ڈرگز مافیا کی طرف سے آنکھیں بند کر لینے کا رویہ کی قابل مذمت ہے،انہوں نے کہا کہ جو لوگ پی ٹی آئی کا عہدہ لے کر کسی اور گروپ کی نمائندگی کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور پی ٹی آئی کا عہدہ چھوڑ کر اپنے پسندیدہ گروپ کا نمائندہ بن جائیں۔ پی ٹی آئی میں وہی چلے کا جو عمران خان کے ویژن کا حامی ہو اور عمران خان کے ویژن پر عملدرآمد کا عملی مظاہرہ کرے۔انہوں نے تمام ورکرز کو تلقین کی کہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں، عمران خان کے ویژن کو گھر گھر پہنچانا ہر ورکر کی زمہ داری ہے۔ کرپشن اور جھوٹے پراپیگنڈے کے خلاف آگہی مہم شروع کریں۔

Kallar Syedan; Former President of PTI Tehsil Kallar Syedan Raja Sajid Javed has said that corruption, unfair distribution of funds and abuse of PTI workers, corruption and failure of Assistant Commissioner Kallar Syedan in controlling inflation, elected representatives. Matters such as inattention of PTI and inactivity of Tehsil Kallar Syedan organization and giving priority to a particular group instead of PTI workers will be brought to the notice of the High Command.

کلر سیداں میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے رہنما ظہیر احمد مغل کی صاحبزادی کے فہیم قریشی سے تقریب نکاح

Wallima of Fahim Qureshi celebrated in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینئر قمرالسلام راجہ نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کا بیانیہ ہی مسلم لیگ ن اور ملک کے ہر جمہوریت پر یقین رکھنے والے شخص کا بیانیہ ہے ماضی میں قائم ہونے والی حکومتوں نے بہت کمپرومائز کر کے دیکھ لیا محترمہ بے نظیر کو کہا گیا کہ صاحبزادہ یعقوب علی وزیرخارجہ ہوں گے مسلم لیگ ن کو بھی آخری دور میں کہا گیا کہ آپ کا وزیرخارجہ نہیں ہو گا اس طرح کی ہدایات جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا موجب بنتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے رہنما ظہیر احمد مغل کی صاحبزادی کے فہیم قریشی سے تقریب نکاح میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کلرسیداں کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،عبدالوحید جنجوعہ بھی موجود تھے انجینئر قمرالسلام راجہ نے کہا کہ دیگر صوبوں سے ناانصافیوں پر اٹھنے والی آوازیں اب پورے ملک میں گونج رہی ہیں جن لوگوں نے گزشتہ انتخابات میں ہمارا الیکشن چرایا وہ بے نقاب ہو چکی ہیں ہارے ہوئے نااہل لوگ آج اقتدار میں ہیں انہیں عوام نے مینڈیٹ نہیں دیا ہے یہ کسی اور کے مسلط کردہ ہیں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہے غیر منتخب اور چوری شدہ ووٹوں سے مسلط کی جانے والی حکومت میں عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہے نہ وہ اسے ان مسائل سے کوئی دلچسپی ہے عمران خان جتنا زور اپوزیشن کو برا بھلا کہنے صرف کرتے ہیں اس سے بھی کم وقت میں توجہ دے کر آٹا چینی دالوں سمیت اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کم کیا جا سکتا ہے مگر انہیں مخالفین کو گالیاں دینے سے فرصت نہیں بچوں کی طرح گفتگو ان کے منصب کے شایان شان نہیں ہے نوازشریف کے بیانیے کی مقبولیت سے حکمران ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں نیب کوشش کر کے ان کے مخالفین کو جیلوں میں بند کر کے تھک چکا ہے اس کی شفافیت کا دنیا آج مذاق بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا واحد علاج آزاد شفاف انتخابات ہیں اس کے علاؤہ تمام راستے بند گلی میں جاتے ہیں۔

سید حسن ناصر نقوی نے ربیع الاول اور میلاد النبی ﷺکے حوالے سےپیغام

Syed Hassan Nasir Naqvi delivered a message regarding Rabi-ul-Awal and Milad-un-Nabi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…حضورﷺکا میلاد مسعود بنی نوع انسان کے لیے سعادت ابدی اور رحمت بیکراں ہے آپ کی آمد سے کائنات کا زرہ زرہ جگمگا اٹھا۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی رہنما اور دربار حسینی چوآ خالصہ کے سجادہ نشین مخدوم سید حسن ناصر نقوی نے ربیع الاول اور میلاد النبی ﷺکے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حضور ﷺکی حیات طیبہ سے انسانیت کے کردار و افکار کو اخذ کرنا ہو گا کیونکہ تاجدار مدینہ ﷺنے اپنی63سالہ زندگی کا بڑا حصہ انسانی اقدار کی ترویج کی تبلیغ پر صرف کیا جو ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے مگر امت محمدیہ ﷺمیں انسانی اقدار کافقدان ہے جو امت کی رسوائیٍ کا سبب بنتا جارہا ہے ہم اپنے دین کے پلیٹ فارم دنیا کو وہ پیغام دینے سے قاصر رہے جو ہمارے زوال کاپیش خیمہ ہے مسلمان ماہ نور کے پر وقار موقع پر ملی یکجہتی اور امن وآشتی کے حقیقی مشن کی پیروی کا عزم صمیم کرلے تو مسلمان آج بھی اقوام عالم میں اپنا دینی تشخص بحال کر کے اپنی ممتاز حثیت منوا سکتے ہیں۔

الیکشن کی چوری کا سلسلہ بھی بند کرنا پڑے گا ,حاجی چوہدری اخلاق حسین

Election theft will also have to stop, Haji Chaudhry Akhlaq Hussain

Haji Chaudhry Akhlaq Hussain

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی چوہدری اخلاق حسین نے کہا ہے کہ وہ قیادت کے فیصلوں اور امیدوں پر پورا اتریں گے میاں نوازشریف کا بیانیہ ہی ملک کو موجودہ گرداب سے نجات دلا سکتا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ووٹ کو عزت دوکا نعرہ مقبول ہو چکا ہے پوری قوم اس نعرے کی پشت پر کھڑی ہے اگر ملک کو آگے لے کر چلنا مقصود ہے تو پھر نہ صرف ووٹ کو عزت دینا ہوگی بلکہ الیکشن کی چوری کا سلسلہ بھی بند کرنا پڑے گا سیلیکٹڈ لوگ منتخب لوگوں کا نعم البدل ثابت نہیں ہو سکتے ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام لوگوں کی رائے میں مضمر ہے۔

شیخ ندیم احمد کی جواں سال بیٹی لاہور کے ہسپتال میں انتقال کر گئیں

Sheikh Nadeem Ahmed’s daughter passed away at a hospital in Lahore

Sheikh Nadeem Ahmed

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد کی جواں سال بیٹی لاہور کے ہسپتال میں انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلر سیداں میں ادا کی گئی جس میں سابق چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، محمد زبیر کیانی، راجہ فیصل منور، راجہ ندیم احمد، چوہدری شفقت محمود، چوہدری صداقت حسین، تنویر ناز بھٹی، نمبردار اسد عزیز، چوہدری محمد حنیف،چوہدری توقیر اسلم، حاجی اخلاق حسین، حاجی محمد اسحاق، صوفی محمد ضابر، شیخ حسن ریاض، صوبیدار غلام ربانی، چوہدری شاہد گجر، محسن نوید سیٹھی، عاطف اعجاز بٹ، راجہ ظفر محمود، سید مداح حسین شاہ،مسعود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

شیخ خورشید احمد کو مسلم لیگ ض تحصیل کلرسیداں کا صدر نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری

Notification issued by nominating Sheikh Khurshid Ahmed as President of Muslim League-Z Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ (ض) کے مرکزی صدر سابق رکن اسمبلی محمد اعجاز الحق نے شیخ خورشید احمد کو مسلم لیگ ض تحصیل کلرسیداں کا صدر نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button