DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Poor planning by the district administration has increased the chances of a flour shortage crisis

ضلعی انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی سے آٹے کا بحران پیدا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ضلعی انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی سے آٹے کا بحران پیدا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں بااثر حکومتی رکن اسمبلی کی ہدایت پر ٹیکسلا اور واہ کی فلور ملز کا آٹا کی مری ترسیل سے مقامی سطع پر رسد اور طلب کے مسائل نے جنم لیا ہے انتظامی افسران اور اہلکار ڈیلرز کو نوازنے لگے جو آٹا بلیک کر کے جیبیں بھر رہے ہیں۔ لوگ آٹے کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں صرف ٹیکسلا اور واہ کی تقریبا 28 فلور ملوں کا تین ہزار بیگ فی مل ہر ہفتے مری بھیجا جانے لگا یہ بندر بانٹ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی کے احکامات کے تحت جاری ہے معلوم ہوا کہ ہر فلور مل کو روزانہ 245 بوری یومیہ کوٹہ ملتا ہے جس میں سے فی بوری تین بیگ آٹا حکومت لیتی ہے، ہر فلور مل سے بیس کلو گرام والے 735تھیلے حکومت لے جاتی ہے اور اپنی مرضی سے مختلف علاقوں میں کنٹرول ریٹ پر فروخت کرتی ہے اس کے علاوہ بھی فی مل 500 بیگ آٹا روزانہ انتظامیہ کے احکامات پر راولپنڈی کے ڈیلرز کو دیا جا رہا ہے جن میں سے اکثر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ صارفین کو سرکاری ریٹ پر فروخت کرنے کی بجائے بلیک میں بیچ دیتے ہیں ان ڈیلرز کے بارے میں تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ان میں سے کسی کے پاس بھی فوڈ گرین لائسنس نہیں ہے یاد رہے کہ یہ لائسنس رکھنے ولا حقدار ہوتا ہے کہ وہ مل سے 100 بیگ آٹا لے سکے۔

Kallar Syedan; Poor planning by the district administration has increased the chances of flour crisis. At the direction of an influential government member of the Assembly, the supply of flour from Taxila and Wah flour mills has caused supply and demand problems at the local level. And officials began rewarding dealers who were filling their pockets with selling flour in black market.

موجودہ حکومت جمہوری ہے نہ اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے یہ الیکشن چوری کر کے اقتدار میں لائے گئے ,جمعیت علمائے اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا اسد محمود

Maulana Asad Mahmood, Member National Assembly of Jamiat Ulema-e-Islam criticise current administration

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…جمعیت علمائے اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا اسد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جمہوری ہے نہ اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے یہ الیکشن چوری کر کے اقتدار میں لائے گئے اس مسروقہ مینڈیٹ سے بنی حکومت کو اقتدار سے الگ کیئے بغیر معاملات درست نہیں ہو سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں کے صدر شیخ حسن سرائیکی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت میاں نوازشریف کو جیل میں ڈال کر انتخابی کامیابی کو شکست میں بدلا گیا چوری شدہ مینڈیٹ کے بعد قائم حکومت جمہوری نہیں ہو سکتی عمران خان اور ان کی کابینہ کے ارکان جمہوریت پر نہیں فسطائیت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کراچی کے واقعہ کو جمہوریت کو بلڈوزر کرنے کی ایک کوشش قرار دیا اور کہا کہ گوجرانوالہ اور کراچی کے جلسوں کی کامیابی کے بعد حکمرانوں کی نیند اڑ چکی ہے انہوں نے شاھد خاقان عباسی کی سیاسی بصیرت کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاھد عباسی میاں نوازشریف کے افکار کے امین ہیں۔

کلر سیداں میں پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹ کا قیام

Establishment of Pothohar Union of Journalists in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں میں پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹ کا قیام،اتفاق رائے سے منیر چشتی صدر جبکہ شیخ قمر کوجنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا۔اکرام الحق قریشی سرپرست اعلی،دلنواز فیصل چیئر مین، راجہ محمد سعید نائب صدر، محمد جاوید اقبال سینئر نائب صدر،ایم مقصود بھٹی ڈپٹی سیکرٹری جنرل،عتیق الرحمان مرزا کو جوائنٹ سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ہے۔اکرام الحق قریشی نے وضاحت کی ہے کہ تحصیل کلر سیداں میں جلد رکن سازی شروع کر جا رہی ہے جس میں تمام صحافیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ادھر مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،صدر پیپلز پارٹی محمد اعجاز بٹ، سابق وائس چیئرمین چوہدری شاہد گجر، چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری نعیم بنارس،عاطف اعجاز بٹ، صوبیدار غلام ربانی، راجہ ظفر محمود اور کاروباری شخصت مسعود بھٹی نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

توقیر مقصود کی خالہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ نلہ مسلماناں میں ادا کی گئی

Aunty of Tauqeer Maqsood passed away in Morra Hasnal, Nala Musalmana

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کے ڈپٹی میڈیکل سپریٹینڈینٹ ڈاکٹر توقیر مقصود کی خالہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ نلہ مسلماناں میں ادا کی گئی جس میں تنویر ناز بھٹی، غلام نبی بٹ، راجہ عبدالواحد، ماسٹر ارشد بھٹی، راجہ شبیر، راجہ زین،حاجی تاج، راجہ ظفر، حاجی یونس، ماسٹر نجابت علی، علی اصغر کیانی، محبوب بھٹی، ایس ایم سلیمان اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button