DailyNewsPothwar.com

Kotli Sattian; Raja Fazal Qudoos Satti Advocate has filed a writ petition in the Lahore High Court Rawalpindi Bench against the Government of Punjab in regarding Kotli Malot defence road

کوٹلی ملوٹ ڈیفنس روڈ کی زیر تعمیر روڈ جو کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے , اس سلسلے میں راجہ فضل قدوس ستی ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ایک رٹ پٹیشن بنام گورنمنٹ آ ف پنجاب دائر کی ہے

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— کوٹلی ملوٹ ڈیفنس روڈ کی زیر تعمیر روڈ جو کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے اور کام بند ہونے سے یہاں اس سڑک پر سفر کرنے والے روزانہ ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے اس سلسلے میں راجہ فضل قدوس ستی ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ایک رٹ پٹیشن بنام گورنمنٹ آ ف پنجاب دائر کی ہے جس میں جسٹس عابد عزیز شیخ نے متعلقہ محکموں جن میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین کو طلب کرلیا اور لاء آفیسر کو کو یہ ہدایت کی کہ وہ متعلقہ تما م محکموں کو ہدایت کریں کہ وہ عدالت میں ریکارڈ سمیت پیش ہوں رٹ پٹیشن پر آ ئندہ سماعت آئندہ تاریخ پیشی 15 اکتوبر کو ہو گی فضل قدوس ستی ایڈووکیٹ نے عوام علاقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ رٹ پٹیشن میں زیا دہ سے زیادہ لو گ فریق بنیں تاکہ کیس کا بہتر فیصلہ ہو سکے رٹ میں فریق بننے کے لیے 15 اکتوبر کو عدالت میں تشریف لائیں

Kotli Sattian; Raja Fazal Qudoos Satti Advocate has filed a writ petition in the Lahore High Court Rawalpindi Bench against the Government of Punjab in regarding Kotli Malot defence road works. The next hearing on the writ petition will be held on October 15. Fazal Qudoos Satti Advocate has appealed to the people of the area to become as many people as possible in the writ petition so that the case can be decided better. Come to court on October 15

Show More

Related Articles

Back to top button