DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; People of village Dhalitar UC Khadyot area of Kahuta are deprived of basic amenities in modern times.

کہوٹہ کے علاقہ دھلیتر یوسی کھڈیوٹ کی عوام جدید دور میں بنیادی سہولیات سے محروم دھلیتر گاؤں کو جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ دھلیتر یوسی کھڈیوٹ کی عوام جدید دور میں بنیادی سہولیات سے محروم دھلیتر گاؤں کو جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا تحریک انصاف کی حکومت میں بھی عوام انصاف نہ مل سکاایم این اے حلقہ این اے ستاون روزانہ کسی نہ کسی چینل پر اپنی حکومت کی کار کردگی بیان کرتے ہوئے تھکتے نہیں مگر اپنے حلقے کی عوام کو کیا مسائل در پیش ہیں اس کی ان کو خبر نہیں ہے اہلیان علاقہ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہم سے امیدوران نے بڑھے بڑھے دعوئے کیے مگر الیکشن کے بعد مڑھ کر بھی کسی نے نہیں پوچھا کہ آپ لوگ بھی ہیں کہ نہیں انہوں نے کہا کہ آج ہم اہل علاقہ سڑک کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں ممبران اسمبلی سے اپیل کرتے ہیں وہ ہمارے اس بنیادی مسلے کو حل کر کے ہمارے اس بنیادی سہولت سے مستعفیدکریں۔

Kahuta; People of village Dhalitar UC Khadyot area of Kahuta are deprived of basic amenities in modern times. Residents of the area said that before the election, the candidates made promises, but after the election,no one has come around. They said that today we, the people of the area, are deprived of basic road facilities. We appeal to the local elected to resolve this fundamental issue and avail us of this basic facility.

پاکستان تحریک انصاف ایم سی کہوٹہ کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے اس سلسلے میں مرکزی پبلک سیکرٹریٹ پی ٹی آئی کہوٹہ کوٹلی لنک روڈ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی

Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) MC Kahuta notifications have been issued.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف ایم سی کہوٹہ کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے اس سلسلے میں مرکزی پبلک سیکرٹریٹ پی ٹی آئی کہوٹہ کوٹلی لنک روڈ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی تھے تقریب کی صدارت راجہ وحید احمد خان نے کی تقریب میں ہی ٹی آئی عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی نے انصاف ویلفیئر ونگ کہوٹہ انصاف لیبر ونگ کہوٹہ اور کہوٹہ شہر کی آٹھ ہمسایہ کونسلز کے عہدیداران میں نوٹیفیکیشن تقسیم کیے تقریب سے اپنے خطاب میں صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ کہوٹہ شہر سے پی ٹی آئی عہدیداران اور کارکنان کی ریلی بروز ہفتہ لیاقت باغ تقریب حلف برداری برائے عہدیداران میں بھرپور شرکت کرے گی ہم نے سب تیاریاں مکمل کر لی ہیں چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے کیلئے کارکنان اپنا کردار ادا کریں ہم سب نے مل جل کر وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو کامیاب کرنا ہے ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد ہر ماہ مرکزی پبلک سیکرٹریٹ کہوٹہ میں تشریف لایا کریں گے اسی طرح میں بھی ہر جمعہ مرکزی دفتر میں آیا کروں گا تا کہ کہوٹہ کی عوام کو ان کی دہلیز پر ہی مسائل حل کیے جائیں انشااللّہ بہت جلد کہوٹہ شہر میں ترقی کے ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا۔

علی کراکری سٹور نامی کاروباری مرکز کا افتتاح

Inauguration of Ali Crockery Store

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
علی کراکری سٹور نامی کاروباری مرکز کا افتتاح سابق ممبران ضلع کونسل چوہدری شفقت محمود سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں، صفدر کیانی سابق چیئرمین یوسی بھلاکھر اور دیگرسیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔گذشتہ روز قبل عمران،میر حمزہ کے علی کراکری سٹور نامی کاروباری مرکز کا افتتاح ہوا افتتاحی تقریب میں حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبران ضلع کونسل چوہدری شفقت محمود سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں، صفدر کیانی سابق چیئرمین یوسی بھلاکھر اور دیگرسیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر مہمان گرامی چوہدری شفقت محمود،صفدر کیانی اور دیگر موجود افراد نے علی کراکری سٹور کے آنر عمران اورمیر حمزہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے کاروبار میں برکت کے لیے دعا دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button