DailyNewsOverseas newsPothwar.com

London; The Government of Pakistan has relaxed the Corona Test for those wishing to travel to Pakistan from the UK.

حکومت پاکستان نے برطانیہ سے پاکستان سفر کرنے والے خواہش مندوں کے لیے کرونا ٹیسٹ میں نرمی کردی گئ۔

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) حکومت پاکستان نے برطانیہ سے پاکستان سفر کرنے والے خواہش مندوں کے لیے کرونا ٹیسٹ میں نرمی کردی گئ۔ تفصیلات کے مطابق پہلے برطانیہ سے پاکستان سفر کرنے کے لیے این ایچ ایس کی طرف سے کیا جانیوالا کرونا ٹیسٹ قابل قبول نہیں رہا تھا پرائیویٹ لیبارٹری یا کلینک سے ایک سو تیس پاونڈ والا کرونا ٹیسٹ قابل قبول کیا جاتا تھا گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیزز زلفی بخاری کی طرف سے کردہ اعلان کے مطابق برطانیہ سے پاکستان سفر کرنے والے خواہش مند اب این ایچ ایس یا کسی دوسرے مستند ادارے سے کرونا وائرس ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لے کر سفر کر سکتے ہیں زلفی بخاری کے مطابق اب کسی بھی مستند ادارے سے کرونا وائرس ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پاکستان سفر کرنے کے لیے قابل قبول ہوگا۔

London; According to Zulfi Bukhari, Corona virus test certificate from any authorized institution will now be acceptable for traveling to Pakistan, Instead of £130 test from NHS.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button